امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 03 اگست: جموں و کشمیر حکومت نے نارکو ملی ٹینسی سے تعلق رکھنے کے الزام میں چھ ملازمین کو ان کی خدمات سے برطرف کر دیا ہے، حکام نے ہفتہ کو بتایا۔
ایک اہلکار نے نیوز ایجنسی – کشمیر نیوز آبزرور (کے این او) کو بتایا کہ پانچ پولیس اہلکاروں اور ایک استاد کو منشیات کی فروخت کے ذریعے ملی ٹینسی کی مالی معاونت میں ملوث ہونے پر برطرف کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایل جی گورنر منوج سنہا کی قیادت میں انتظامیہ نے ان ملازمین کو برطرف کرنے کے لیے آئین ہند کے آرٹیکل 311 (2) (c) کا استعمال کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ وہ پاکستان کی آئی ایس آئی کے زیر انتظام نارکو ٹیرر نیٹ ورک کا حصہ تھے۔