• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۲۴, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
دفعہ 370 منسوخی کی برسی : جموں میں ہائی الرٹ

دفعہ 370 منسوخی کی برسی : جموں میں ہائی الرٹ

by امت ڈیسک
05/08/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
جموں : آرٹیکل 370 کی منسوخی کے پانچ سال مکمل ہونے موقعے پر پیر کے روز جموں و کشمیر میں سیکورٹی سخت کردی گئی ہے۔ سیکورٹی فورسز نے مختلف مقامات پر چیک پوسٹ قائم کرکے سرینگر جموں قومی شاہراہ پر نگرانی کو بڑھا دیا ہے۔ یاد رہے کہ آئین ہند کی دفعہ 370 اور 35 اے کے تحت سابق ریاست (جموں کشمیر) کو خصوصی درجہ حاصل تھا۔

جموں خطے، خاص طور پر سرحدی علاقوں میں سیکورٹی فورسز پہلے ہی ہائی الرٹ پر ہیں، جہاں اس سال جون اور جولائی کے مہینوں میں کئی عسکری حملے ہوئے ہیں۔ جموں خطے کے مختلف علاقوں بشمول کٹھوعہ، ڈوڈہ، ریاسی، راجوری اور پونچھ سمیت دیگر علاقوں میں حالیہ دنوں ہوئے عسکری حملوں کے پیش نظر بھی ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ 5 اگست 2019 کو بی جے پی کی زیر قیادت مرکزی سرکار نے دفعہ 370 کو منسوخ کر کے جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت اور ریاست کا درجہ ختم کرکے اسے دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں – جموں و کشمیر اور لداخ – میں تقسیم کر دیا تھا۔ مرکز کے اس فیصلے پر یونین ٹیریٹری میں بیشتر غیر بی جے پی سیاسی جماعتوں نے 5 اگست کو ’’یوم سیاہ‘‘ کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے۔

دریں اثنا ، بی جے پی کی جموں و کشمیر اکائی پیر کو آرٹیکل 370 کی منسوخی کے 5 ویں سالگرہ منانے کے لیے ’’ایکتم مہوتسو‘‘ ریلی کا انعقاد کرے گی۔ جبکہ کانگریس اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) سمیت اپوزیشن جماعتوں نے آرٹیکل 370 کی منسوخی کا جشن منانے کے لیے تقریب کے انعقاد پر بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

پی ڈی پی نے پریس بیان میں کہا تھا کہ وہ 5 اگست کو ’’یوم سیاہ‘‘ کے طور پر منانے کے لیے جموں کے گاندھی نگر میں پارٹی ہیڈکوارٹر کے باہر احتجاج کریں گے۔ ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی (ڈی پی اے پی) بھی پیر کو مہاراجہ ہری سنگھ پارک جموں میں آرٹیکل 370 کی منسوخی کی مذمت کے لیے احتجاج کرے گی۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

سابق ایم ایل اے نور محمد شیخ نے اپنی پارٹی کو خیر باد کہہ دیا

Next Post

دفعہ 370 کی منسوخی لوگوں کو بے اختیار بنانے کی قبیح مثال : سجاد لون

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

مبینہ حملے کے بعد تہار میں ایم پی انجینئر رشید کو جیل نمبر 1 منتقل کیا گیا

عدالت نے رکنِ پارلیمنٹ انجینئر رشید کو حراستی پیرول پر بجٹ اجلاس میں شرکت کی اجازت دے دی

24/01/2026
سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی  بحالی

سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی بحالی

24/01/2026
کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

23/01/2026
سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

23/01/2026
برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

23/01/2026
امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

23/01/2026
Next Post
کشمیریوں کے وقار کو مجروح کرنے کی کوشش کی جارہی ہے: سجاد لون

دفعہ 370 کی منسوخی لوگوں کو بے اختیار بنانے کی قبیح مثال : سجاد لون

بنگلہ دیش تشدد میں اب تک تقریباً 100 افراد ہلاک، ہندوستان نےاپنے شہریوں کے لیے ایڈوائزری جاری کی

بنگلہ دیش تشدد میں اب تک تقریباً 100 افراد ہلاک، ہندوستان نےاپنے شہریوں کے لیے ایڈوائزری جاری کی

التجا مفتی، تنویر صادق کا گھروں میں انہیں نظر بند رکھنے کا الزام

التجا مفتی، تنویر صادق کا گھروں میں انہیں نظر بند رکھنے کا الزام

بی جے پی کی پالیسی نہ تو کشمیریت کا احترام کرتی ہے اور نہ ہی جمہوریت کو برقرار رکھتی ہے: ملکارجن کھڑگے

بی جے پی کی پالیسی نہ تو کشمیریت کا احترام کرتی ہے اور نہ ہی جمہوریت کو برقرار رکھتی ہے: ملکارجن کھڑگے

بنگلا دیش میں مظاہرے، وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد نے استعفیٰ دے دیا

بنگلا دیش میں مظاہرے، وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد نے استعفیٰ دے دیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »