امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 10 اگست :جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے کوکر ناگ کے اہلن علاقے میں ہفتہ کو جاری آپریشن میں دو فوجی ہلاک جبکہ دو عام شہری بھی زخمی ہوئے۔
ایک اعلیٰ پولیس افسر نے جی این ایس کو بتایا کہ جھڑپ کے دوران دو فوجی جوان شدید زخمی ہوئے۔ جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ وہیں اطلاعات کے مطابق جھڑپ میں تین فوجی زخمی ہوگئے ہیں۔
دریں اثناء مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ایکس پر دی چنار کور آف آرمی نے لکھا، جاری آپریشن میں ملی ٹینٹوں کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں دو شہریوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ملی ہے، انہیں فوری طبی امداد فراہم کی گئی ہے اور انہیں مزید نکال لیا گیا ہے۔
قبل ازیں، اہلن کوکرناگ میں عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان شدید گولی باری شروع ہوئی جب سیکورٹی فورسز کو ایک مخصوص اطلاع موصول ہوئی۔











