• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
صبح 11 بجے تک بارہمولہ میں 21.37 فیصد اور لداخ میں 27.87 فیصد ووٹنگ درج

کشمیر میں سیاسی جماعتوں نے اسمبلی انتخابات کا خیر مقدم کیا

by امت ڈیسک
16/08/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر : الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے جموں کشمیر میں تین مرحلوں میں اسمبلی انتخابات کے انعقاد کے اعلان پر سیاسی جماعتوں نے مثبت ردعمل کا اظہار کیا ہے، جبکہ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) نے اس بڑے اعلان پر تحفظات ظاہر کیے ہیں۔ جمعہ کی سہ پہر الیکشن کمیشن نے جموں و کشمیر میں تین مرحلوں میں انتخابات منعقد کیے جانے کا اعلان کیا۔

نیشنل کانفرنس (این سی) کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا کہ تین مرحلوں میں انتخابات کا انعقاد سیاسی جماعتوں کے لیے ایک نیا تجربہ ہوگا، کیونکہ 1987 کے بعد پہلی بار اتنے مختصر عرصے میں انتخابات ہوں گے۔ عمر عبد اللہ نے سرینگر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا: ’’نیشنل کانفرنس پہلے ہی انتخابی موڑ میں ہے اور ہم انتخابات کے لیے اپنی سرگرمیاں مزید تیز کریں گے۔ مجھے امید ہے کہ الیکشن کمیشن ان انتخابات کو منصفانہ، آزادانہ اور محفوظ ماحول میں منعقد کرے گا۔‘‘

سابق وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ وہ الیکشن کمیشن سے تحریری طور درخواست کریں گے کہ ایل جی انتظامیہ کی جانب سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں افسران کی بڑے پیمانے پر منتقلی کا نوٹس لیا جائے۔ نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدر ناصر اسلم وانی نے کہا کہ اس اعلان نے لوگوں کے ای سی آئی اور جمہوریت پر یقین کو مضبوط کیا ہے۔ وانی نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا: ’’یہ اچھا ہے کہ ای سی آئی نے تین مرحلوں میں انتخابات کا اعلان کیا ہے اور 2018 کے بعد جموں و کشمیر کے عوام کو ایک منتخب حکومت ملے گی جو ان کے مسائل حل کرے گی۔‘‘

پی ڈی پی کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر کے انتخابات کے حوالے سے چیف الیکشن کمشنر کی آج کی پریس کانفرنس ناکافی اور دیر سے کیا گیا اقدام محسوس ہوتا ہے۔ ایک وقت کی طاقتور اور خود مختار ریاست جسے خصوصی حیثیت حاصل تھی، اب اسے ایک میونسپلٹی تک محدود کر دیا گیا ہے اور مستقبل کی ہر ایک حکومت (جو الیکشن کے بعد وجود میں آئے گی) ایل جی کے دفتر کی مرہون منت ہوگی۔ پی ڈی پی کے ترجمان موہت بھان نے کہا: ’’یہ جمہوریت نہیں، بلکہ تضحیک ہے۔ مکمل ریاست کی بحالی پہلا قدم ہونا چاہیے تھا۔ جموں و کشمیر کے عوام اپنی عظمت کی بحالی کے مستحق ہیں۔‘‘

کانگریس کے نائب صدر جی این مونگا نے کہا کہ 10 سال کے طویل وقفے کے بعد اسمبلی انتخابات کا انعقاد ایک خوش آئند پیش رفت ہے۔ مونگا نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا: ’’انتخابات شفاف اور غیر جانبدارانہ طریقے سے ہونے چاہئیں اور تمام امیدواروں کو وہی سیکورٹی فراہم کی جائے جیسا کہ چیف الیکشن کمشنر نے وعدہ کیا ہے۔‘‘

سی پی آئی ایم کے رہنما اور سابق رکن اسمبلی ایم وائی تاریگامی نے کہا کہ ای سی آئی کے اعلان نے ووٹرز میں جمہوریت کے حوالے سے اعتماد پیدا کیا ہے۔ تاریگامی نے بتایا: ’’ناگزیر تاخیر کے باوجود، یہ ای سی آئی کی جانب سے ایک خوش آئند اعلان ہے، چونکہ اس نے آخرکار لوگوں کے درمیان اعتماد پیدا کیا ہے۔‘‘

ای سی آئی نے آج جموں و کشمیر میں تین مرحلوں میں اسمبلی انتخابات کے انعقاد کا اعلان کیا ہے، جو 18 ستمبر سے شروع ہوں گے۔ اسمبلی انتخابات کا دوسرا مرحلہ 25 ستمبر کو ہوگا اور تیسرا اور آخری مرحلہ یکم اکتوبر کو ہوگا۔ ووٹوں کی گنتی 4 اکتوبر کو کی جائے گی۔ جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات 2014 کے بعد دس سال کے وقفے کے بعد منعقد ہوں گے.

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

بریکنگ نیوز :جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان

Next Post

میں اسمبلی الیکشن لڑوں گا،عمر نہیں : فاروق عبداللہ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

22/01/2026
ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

22/01/2026

عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

21/01/2026
این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

21/01/2026
پونچھ میں کنٹرول لائن کے قریب بی ایس ایف اہلکار لاپتہ

کیرن سیکٹر میں ایل او سی پر پاکستانی فوج کی ہوائی فائرنگ، بھارتی فوج کا محتاط جواب

21/01/2026
Next Post
جموں وکشمیر کے عوام کے حقوق کی بحالی کسی ایک فرد، طبقے، مذہب یا جماعت کی لڑائی نہیں: فاروق عبداللہ

میں اسمبلی الیکشن لڑوں گا،عمر نہیں : فاروق عبداللہ

سابق فوجی سربراہ جنرل وی کے سنگھ نے افسپا کی منسوخی کے پروگرام کو سبوتاژ کیا: عمر عبداللہ

عمر عبداللہ نے اسمبلی انتخابات میں حصہ لینے کا دیا عندیہ

انتخابات کا اعلان ہم پر احسان نہیں، ہمارا جمہوری حق : التجا مفتی

انتخابات کا اعلان ہم پر احسان نہیں، ہمارا جمہوری حق : التجا مفتی

کانگریس نے طارق قرہ کو جے کے پی سی سی کا سربراہ مقرر کیا

کانگریس نے طارق قرہ کو جے کے پی سی سی کا سربراہ مقرر کیا

کوکرناگ علاقے میں عدم شناخت لاش بر آمد

سری نگر میں پولیس اہلکار مردہ پایا گیا، تحقیقات شروع

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »