امت نیوز ڈیسک //
سرینگر : جموں کشمیر اسمبلی انتخابات میں نیشنل کانفرنس اور کانگریس کے مابین الائنس طے ہو چکا ہے اور یونین ٹیریٹری کی سبھی 90سیٹوں پر دونوں جماعتیں لوک سبھا الیکشن کی طرح متحدہ طور الیکشن لڑیں گیں۔
کانگریس صدر ملکارجن کھرگے اور قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے آج نیشنل کانفرنس کے صدر اور جموں کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور نائب صدر عمر عبداللہ سے ان کی رہائش گاہ پر ایک گھنٹہ طویل ملاقات کی، جس میں الائنس کے سبھی پہلوؤں پر اتفاق کیا گیا۔







