• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
ٹریبیونل نے جماعت اسلامی پر پانچ سالہ پابندی کو  برقرار رکھا

محبوبہ ،عمر نے جماعت اسلامی کے انتخابات لڑنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا

by امت ڈیسک
25/08/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سری نگر: جموں و کشمیر کے سابق وزرائے اعلیٰ عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی نےکہا کہ وہ کالعدم جماعت اسلامی کے ارکان کے آئندہ اسمبلی انتخابات میں حصہ لینے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں، انہوں نے ان پر پابندی ہٹانے کا مطالبہ بھی کیا۔

نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے گاندربل میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ یہ جمہوریت کی خوبی ہے، ہر ایک کو الیکشن لڑنے کی مکمل آزادی ہے۔ میں نے یہ رپورٹس پڑھی ہیں کہ جماعت اسلامی کے اراکین آزاد حیثیت سے آئندہ اسمبلی انتخابات لڑیں گے، حالانکہ وہ اپنی تنظیم پر سے پابندی ہٹانا چاہتے تھے، میں ان کا خوش آمدید کرتا ہوں۔

آرٹیکل 370 کی منسوخی سے پہلے اور سی آر پی ایف کے قافلے پر پلوامہ عسکریتی حملے کے بعد 2019 میں بی جے پی حکومت نے جماعت اسلامی پر پابندی لگا دی تھی۔ دہلی کے ایک ٹریبونل نے ہفتہ کے روز غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ کے تحت جماعت اسلامی پر عائد پابندی کو برقرار رکھا۔

حال ہی میں پارلیمانی انتخابات میں جماعت اسلامی کے بہت سے رہنماؤں نے اپنا ووٹ ڈالا تھا۔ اگر حکومت ہند نے ان پر سے پابندی ہٹا دیتی ہے تو وہ اسمبلی انتخابات بھی لڑیں گے۔ مرکزی سیاسی جماعتوں نے لوک سبھا انتخابات میں ووٹ دینے اور اسمبلی انتخابات لڑنے کے جماعت اسلامی کے فیصلے کا خیر مقدم کیا۔

عمر نے کہا کہ ہم چاہتے تھے کہ وہ اپنی تنظیم اور نشان پر امیدوار کھڑے کریں لیکن یہ پابندی کی وجہ سے ممکن نہیں ہے۔ انہیں آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے دیں اور ایک منشور لوگوں کے سامنے لائیں، پھر یہ لوگوں پر منحصر ہے کہ وہ کس کو ووٹ دینا پسند کرتے ہیں۔

پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا کہ جماعت اسلامی کا یہ بہت اچھا فیصلہ ہے لیکن حکومت ہند کو اس پر عائد پابندی کو ہٹانا چاہئے۔

محبوبہ مفتی نے سری نگر میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ ہم آزاد ہیں لیکن جماعت اسلامی جیسی اچھی تنظیمیں جو لوگوں کی سماجی بہبود کے لیے کام کرتی ہیں، ان پر پابندی عائد ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی ایک مذہبی اور سماجی تنظیم ہے جس نے جموں و کشمیر میں بہت سارے سماجی اور تعلیمی کام کیے ہیں۔ لیکن اس پر مرکزی حکومت نے اس وقت پابندی لگائی ہے، جب فرقہ پرست تنظیمیں مساجد پر حملہ کرتی ہیں، گائے کے تحفظ کے نام پر مسلمانوں کو لنچ کرتی ہیں۔

غور طلب ہے کہ جماعت ایک سماجی و سیاسی تنظیم ہے جس نے جموں و کشمیر کے لوگوں پر اپنا اثر و رسوخ پیدا کیا۔ سال 1987 تک اس نے مسلم یونائیٹڈ فرنٹ کے ساتھ انتخابات میں حصہ لیا لیکن بعد میں 1987 سے اب تک ہونے والے تمام انتخابات کا بائیکاٹ کیا، کیونکہ تنظیم نے الزام لگایا کہ 1987 کے انتخابات میں دھاندلی ہوئی تھی اور اس نے جموں و کشمیر میں جمہوریت پر اعتماد کھو دیا تھا۔

تاہم پابندی کے بعد جب اس کے درجنوں رہنماؤں اور ہمدردوں کو گرفتار کیا گیا تو جماعت اسلامی نے حکومت ہند کے ساتھ بات چیت کی اور انتخابات میں حصہ لینے پر آمادگی ظاہر کی، لیکن یہ شرط رکھی کہ اس پر سے پابندی ہٹا دی جائے۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ جماعت اسلامی کولگام، دیوسر، ترال، زینا پورہ، بجبھیرا، پلوامہ اور راج پورہ اسمبلی حلقوں میں امیدوار کھڑا کرے گی، جہاں 18 ستمبر کو انتخابات ہونے والے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر میں پہلے مرحلے میں 18 ستمبر کو انتخابات ہوں گے جہاں 24 حلقوں میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔ دوسرا اور تیسرا مرحلہ 25 ستمبر اور 1 اکتوبر کو ہوگا۔ ووٹوں کی گنتی 4 اکتوبر کو ہوگی۔ آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر میں یہ پہلا اسمبلی انتخابات ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

افسوس کہ امت شاہ نے نیشنل کانفرنس کے منشور کا صرف ایک پیراگراف پڑھا: عمر عبداللہ

Next Post

’دنیا کی کوئی طاقت ذات پات پر مبنی مردم شماری کو نہیں روک سکتی!‘ راہل گاندھی کا وزیر اعظم مودی کو چیلنج

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

22/01/2026
کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

22/01/2026
ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

22/01/2026

عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

21/01/2026
این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

21/01/2026
Next Post
میرا نام ساورکر نہیں، گاندھی ہے ، گاندھی کبھی معافی نہیں مانگتے : راہول گاندھی

’دنیا کی کوئی طاقت ذات پات پر مبنی مردم شماری کو نہیں روک سکتی!‘ راہل گاندھی کا وزیر اعظم مودی کو چیلنج

بی جے پی نے جے کے الیکشن کی پہلی فہرست جاری کی

بی جے پی نے جے کے الیکشن کی پہلی فہرست جاری کی

وزارت داخلہ نے لداخ میں پانچ نئے اضلاع بنانے کا کیا اعلان

وزارت داخلہ نے لداخ میں پانچ نئے اضلاع بنانے کا کیا اعلان

کشمیر میں اب ہڑتال اور پتھراﺅ کی جگہ لیپ ٹاپ اور کتابوں نے لی ، نوجوان اسٹارٹ اپ تحریک کو آگے بڑھائیں:امیت شاہ

بھاجپا جموں کشمیر کے امیدواروں کی نئی نظر ثانی شدہ فہرست جاری کرے گی

بھاجپا نے امیدواروں کی پہلی لسٹ منسوخ کر کے نئی فہرست جاری کی

بھاجپا نے امیدواروں کی پہلی لسٹ منسوخ کر کے نئی فہرست جاری کی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »