• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۳۰, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
بی جے پی نے جے کے الیکشن کی پہلی فہرست جاری کی

بی جے پی نے جے کے الیکشن کی پہلی فہرست جاری کی

by امت ڈیسک
26/08/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
جموں و کشمیر: بھارتیہ جنتا پارٹی نے جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے لیے اپنے امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کر دی ہے۔ اس فہرست میں پہلے مرحلے کے لیے 15، دوسرے مرحلے کے لیے 10 اور تیسرے مرحلے کی ووٹنگ کے لیے 19 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر میں 90 اسمبلی نشستوں کیلئے تین مرحلوں میں انتخابات ہونے ہیں۔ پہلے مرحلے کا نوٹیفکیشن پہلے ہی جاری ہوا ہے اور نام داخل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

بھارتیہ جنتا پارٹی نے جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات 2024 کے لیے 44 امیدواروں کی جو فہرست جاری کر دی ہے اس میں کئی سینئر لیڈر اپنی جگہ بنانے میں ناکام ہوئے ہیں۔ پہلے مرحلے میں ہونیوالے انتخابات کیلئے ارشد بٹ کو جنوبی کشمیر کے راجپورہ حلقے سے، جاوید احمد قادری کو شوپیاں سے، محمد رفیق وانی کو اننت ناگ ویسٹ سے منڈیٹ دیا گیا ہے۔وہیں ایڈوکیٹ سید وجاہت اننت ناگ سے، شگن پریہار کشتواڑ سے اور گجے سنگھ رانا ڈوڈہ سے الیکشن لڑیں گے۔

اس کے علاوہ کلدیپ راج دوبے ریاسی سے، روہت دوبے شری ویشنو دیوی سے اور چودھری عبدالغنی پونچھ حویلی سے الیکشن لڑیں گے۔ جبکہ پون گپتا ادھم پور ویسٹ سے، ڈاکٹر دیویندر کمار منیال رام گڑھ (ایس سی) سے اور موہن لال بھگت اکھنور سے الیکشن لڑیں گے۔

بی جے پی سنٹرل الیکشن کمیٹی کی میٹنگ اتوار کو ہوئی:
جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے حوالے سے اتوار کو نئی دہلی میں بی جے پی کی مرکزی الیکشن کمیٹی کی میٹنگ ہوئی۔ اس میٹنگ میں وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امت شاہ اور بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا سمیت کئی سینئر لیڈروں نے شرکت کی۔ اس میٹنگ میں انتخابی حکمت عملی، مسائل، امیدواروں کے نام اور ریاست میں وزیر اعظم مودی کی ممکنہ ریلیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس ملاقات کے بعد یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ بی جے پی پیر کی صبح تک امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دے گی۔

سابق ڈپٹی وزیر اعلی کو ٹکٹ نہیں دیا گیا:
اس فہرست کی خاص بات یہ ہے کہ سابق ڈپٹی وزیر اعلیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ اور جموں و کشمیر اسمبلی کے سابق اسپیکر کویندر گپتا کو ٹکٹ نہیں دیا گیا ہے۔ نرمل سنگھ نے 2014 میں بلور اسمبلی سیٹ سے کامیابی حاصل کی تھی۔ ان دونوں لیڈروں پر بدعنوانیوں کے الزامات ہیں۔ بھاجپا نے کئی نئے چہروں کو متعارف کیا ہے اور نوجوان اور غیر معروف افراد کو ترجیح دی ہے۔

پارلیمانی الیکشن میں بھاجپا نے صرف جموں خطے کی دوسیٹوں پر الیکشن لڑا۔ اگرچہ اس الیکشن مین بھاجپا کے امیدواروں کو کامیابی ملی لیکن 2019 کے الیکشن کے مقابلے میں انکی جیت کا مارجن کافی کم رہا جو اس بات کی دلیل ہے کہ خطے میں اس پارٹی کا زور کم ہوا ہے اور لوگ اسکا متبادل تلاش کررہے ہیں۔ اس پارٹی نے کشمیر میں کسی بھی سیٹ پر اپنے امیدوار کھڑے نہیں کئے تھے۔ ماضی میں کشمیر کی سبھی نشستوں پر بھاجپا کے امیدواروں کو شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

کشمیر میں وزیر اعظم مودی کی دو ریلیاں:
ذرائع کے مطابق اس میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ وزیر اعظم مودی کشمیر میں ایک سے دو ریلیاں کریں گے جب کہ وزیر اعظم مودی جموں میں 8 سے 10 ریلیاں کریں گے۔ غور طلب ہے کہ الیکشن کمیشن نے ریاست کی 90 اسمبلی سیٹوں پر ووٹنگ کے لیے انتخابی تاریخوں کا اعلان کیا ہے۔ جموں و کشمیر میں ووٹنگ 18 ستمبر، 25 ستمبر اور یکم اکتوبر کو ہوگی۔ سیکورٹی کے لحاظ سے حساس یونین ٹیریٹری میں اسمبلی انتخابات تین مرحلوں میں کرائے جائیں گے۔ اسمبلی انتخابات کے نتائج 4 اکتوبر کو آئیں گے۔ پہلے مرحلے میں 24، دوسرے مرحلے میں 26 اور تیسرے مرحلے میں 40 سیٹوں پر ووٹنگ ہونی ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

’دنیا کی کوئی طاقت ذات پات پر مبنی مردم شماری کو نہیں روک سکتی!‘ راہل گاندھی کا وزیر اعظم مودی کو چیلنج

Next Post

وزارت داخلہ نے لداخ میں پانچ نئے اضلاع بنانے کا کیا اعلان

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

جموں میں نیشنل لا یونیورسٹی کے مطالبے پر طلبہ احتجاج، وزیراعلیٰ کا ردعمل — کہا: جب جموں کو آئی آئی ٹی، آئی آئی ایم ملے تو کشمیر میں کوئی احتجاج نہیں ہوا

29/01/2026
اے سی بی کا سوپور میں اے آر ٹی او دفتر پر چھاپہ

جموں میں اے سی بی کی کارروائی، سابق ایم ڈی اور موجودہ ڈپٹی ایم ڈی سیکوپ کے خلاف غیر قانونی تقرری پر مقدمہ درج

29/01/2026
عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش پر حملہ: وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر عمر عبداللہ کا سخت کارروائی کا مطالبہ

29/01/2026
* جے اینڈ کے نظربندوں کو UT جیلوں سے باہر منتقل کرنے کے خلاف سپریم کورٹ نے درخواست ہائی کورٹ میں منتقل کردی*

سپریم کورٹ نے یو جی سی رولز 2026 پر روک لگائی

29/01/2026
حیدر بیگ پٹن میں ٹرک اور کار کی ٹکر، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

حیدر بیگ پٹن میں ٹرک اور کار کی ٹکر، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

29/01/2026
اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش نوجوان پر ہجوم کا وحشیانہ حملہ، بازو فریکچر، سر پر شدید چوٹیں

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش نوجوان پر ہجوم کا وحشیانہ حملہ، بازو فریکچر، سر پر شدید چوٹیں

29/01/2026
Next Post
وزارت داخلہ نے لداخ میں پانچ نئے اضلاع بنانے کا کیا اعلان

وزارت داخلہ نے لداخ میں پانچ نئے اضلاع بنانے کا کیا اعلان

کشمیر میں اب ہڑتال اور پتھراﺅ کی جگہ لیپ ٹاپ اور کتابوں نے لی ، نوجوان اسٹارٹ اپ تحریک کو آگے بڑھائیں:امیت شاہ

بھاجپا جموں کشمیر کے امیدواروں کی نئی نظر ثانی شدہ فہرست جاری کرے گی

بھاجپا نے امیدواروں کی پہلی لسٹ منسوخ کر کے نئی فہرست جاری کی

بھاجپا نے امیدواروں کی پہلی لسٹ منسوخ کر کے نئی فہرست جاری کی

سیٹ شئیرنگ کے معاملے پر کانگریس لیڈران سرینگر پہنچے

سیٹ شئیرنگ کے معاملے پر کانگریس لیڈران سرینگر پہنچے

کشمیر میں جنم اشٹمی کا تہوار تزک و احتشام سے منایا گیا

کشمیر میں جنم اشٹمی کا تہوار تزک و احتشام سے منایا گیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »