• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
بدھ, جنوری ۲۸, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
سابق فوجی سربراہ جنرل وی کے سنگھ نے افسپا کی منسوخی کے پروگرام کو سبوتاژ کیا: عمر عبداللہ

ظلم اور ناانصافی کیخلاف جنگ کسی ایک فرد کی لڑائی نہیں: عمر عبداللہ

by امت ڈیسک
30/08/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سری نگر:نیشنل کانفرنس کے نائب صدرعمر عبداللہ نے جمعے کے روز کہا کہ جموں وکشمیر کیساتھ جو ظلم اور ناانصافی گذشتہ برسوں کے دوران کی گئی اگر اُس کو درست کرنا ہے تو اس کا فائدہ کسی ایک فرد کو نہیں ہوگا بلکہ جموں و کشمیر کے ہر ایک باشندے کو ہوگا، یہی وجہ ہے کہ ہم نے سخت ترین فیصلہ لیکر کانگریس کیساتھ مل کر الیکشن لڑنے کا انتخاب کیا۔

انہوں نے کہاکہ کانگریس کے ساتھ اتحاد کرنے کا فیصلہ ہمارے لئے آسان نہیں تھا، ہمیں اُن نشستوں کو بھی قربان کرنا پڑا جہاں صرف ہم ہی مقابلہ دے سکتے تھے، لیکن ہم نے بھاجپا کیخلاف مشترکہ لڑائی لڑنے کیلئے یہ نشستیں کانگریس کی جھولی میں ڈال دیں ۔

ان باتوں کا اظہار موصوف نے اپنی رہائش گاہ پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

عمر عبداللہ نے کہا کہ جموں وکشمیر کے عوام نے سخت ترین مشکلات دیکھے، سختی اور ظلم کے علاوہ گذشتہ6برسوں کے دوران ہم نے کچھ نہیں دیکھا، پکڑ دھکڑ، گرفتاریاں، ہراسانیاں، نوجوانوں کی تنگ طلبی ، مختلف قوانین کا استعمال، مقامی جیل بھر گئے تو یہاں کے قیدیوں کو باہری جیلوں میں بھیجا گیا، پی ایس اے کا اندھا دھند استعمال کیا گیا، اس سب کو ہمیں ٹھیک کرنا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ ہم نے وعدہ کیا ہے کہ نیشنل کانفرنس کی حکومت جمو ں وکشمیر میں پی ایس اے کا قانون ختم کردے گی تاکہ مستقبل میں اس کا غلط استعمال نہ ہوسکے۔ آج ہمارے نوجوانوں کو نوکری، پاسپورٹ اور قرضوں کیلئے مقصود ویری فکیشن پر ذہنی کوفت کا شکار بنایا جاتا ہے، ہم نے وعدہ کیا ہے کہ ہم اس ویری فکیشن کے عمل کو آسان بنا دیںگے، جیسے ہم نے اپنی سابق حکومت کے دوران کیا تھا۔

عمر عبداللہ نے کہا کہ سیاسی لیڈران کیساتھ ساتھ ہمیں اُن مسائل و مشکلات کی طرف بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے جو یہاں کے عوام کو روزمرہ زندگی میں درپیش ہیں۔ ہم نے اپنے منشور میں بے روزگاری کے سنگین مسئلے سے نمٹنے کیلئے روزگار پالیسی بنانے کا وعدہ کیا ہے، ہم نے بجلی سپلائی میں معقولیت کیساتھ ساتھ فیس میں راحت اور پینے کے پانی کے فیس میں راحت دینے کا اعلان بھی کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے بیواﺅں، بزرگوں اور معاشی طور کمزور طبقوں کیلئے اُن سکیموں کی بحالی کا بھی وعدہ کیا ہے جس حالیہ برسوں میں بند کی گئیں ہیں۔

ان کے مطابق مرحوم شیخ محمد عبداللہ نے جموں وکشمیر کے بچوں کو یونیورسٹی تک مفت تعلیم کا حق دیا تھا لیکن گذشتہ برسوں کے دوران ایک ایک کرکے اس میں کمی کی گئی، ہم نے اپنے منشور میں اعلان کیا ہے کہ نیشنل کانفرنس کی حکومت بننے کی صورت میں ہم یونیورسٹی تک مفت تعلیم کی بحالی عمل میں لائیں گے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

این سی نے جموں کشمیر میں الیکشن حرام حلال شروع کیا : محبوبہ مفتی

Next Post

وقار رسول وانی کو 12 سالہ پرانے کیس میں پانچ ماہ قید کی سزا

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

28/01/2026
اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

28/01/2026
یاسین ملک اب گواہ سے از خود جرح نہیں کر سکتے

یاسین ملک کیس: دہلی ہائی کورٹ میں این آئی اے کی سزائے موت کی اپیل پر 22 اپریل کو سماعت

28/01/2026
جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

28/01/2026
اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

28/01/2026
مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

28/01/2026
Next Post
کانگریس کشمیر میں این سی امیدواروں کے لیے انتخابی مہم چلائے گی: وقار رسول

وقار رسول وانی کو 12 سالہ پرانے کیس میں پانچ ماہ قید کی سزا

بمنہ خاتون کے قتل کا معمہ حل، چار گرفتار : پولیس

حکومت نے 7پولیس افسران کے تبادلوں کے احکامات

امرناتھ یاترا، ایل جی منوج سنہا نے لیا انتظامات کا جائزہ

جموں و کشمیر میں جامع تعلیم کے لیے نئے نصاب اپنائیں، اساتدہ کو ایل جی منوج سنہا کا مشورہ

جموں و کشمیر انتخابات کے پہلے مرحلہ کے لیے 219 امیدوار آزمائیں گے قسمت

جموں و کشمیر انتخابات کے پہلے مرحلہ کے لیے 219 امیدوار آزمائیں گے قسمت

معروف سیاسی ،سماجی اور انسانی حقوق کارکن عرفان حفیظ لون کانگریس میں شامل ہوسکتے ہیں

معروف سیاسی ،سماجی اور انسانی حقوق کارکن عرفان حفیظ لون کانگریس میں شامل ہوسکتے ہیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »