• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, فروری ۵, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
کانگریس، بڑے بھائی کا رول ادا کرے: محبوبہ مفتی

این سی نے ہمیشہ حکومت سازی کے لیے الیکشن لڑا: محبوبہ مفتی

by امت ڈیسک
03/09/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر: پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے منگل کے روز کو جموں کشمیر میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ساتھ کسی بھی قسم کے اتحاد کو قطعی طور پر مسترد کر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اسمبلی انتخابات کے بعد حکومت سازی میں پی ڈی پی کا کردار کلیدی ہوگا، اور ان کی پارٹی ’’(پی ڈی پی) کے بغیر حکومت بنانا ممکن نہیں ہوگا۔‘‘

محبوبہ مفتی نے نیشنل کانفرنس (این سی) پر بھی کڑی تنقید کی اور الزام عائد کیا کہ ’’این سی محض حکومت سازی کی خاطر انتخابات لڑتی ہے۔‘‘ انہوں نے پارٹی ہیڈکوارٹر میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا: ’’این سی 1947 سے یہی کرتی آ رہی ہے، ان کا مقصد صرف حکومت سازی اور وزارتی عہدوں کا حصول ہے۔‘‘

پی ڈی پی صدر کا کہنا ہے کہ ان کی پارٹی ایک واضح ایجنڈے کے تحت انتخابات لڑ رہی ہے اور انہوں نے دعویٰ کیا کہ 2002 میں صرف 16 ایم ایل ایز کے ساتھ حکومت بنائی تھی اور اس بار بھی پی ڈی پی کی شمولیت کے بغیر حکومت سازی ممکن نہیں ہوگی۔ محبوبہ نے کہا: ’’ہمارا فوکس حکومت سازی سے زیادہ اپنے ایجنڈے پر ہے، اور ہم کسی بھی صورت بی جے پی کے ساتھ دوبارہ اتحاد نہیں کریں گے۔‘‘ محبوبہ مفتی نے یاد دلایا کہ’’سال 2015 میں ان کی پارٹی نے بی جے پی کے ساتھ حکومت سازی کی تھی تاکہ مسئلہ کشمیر کا حل نکالا جا سکے، لیکن آج کے حالات میں ایسا ممکن نہیں ہے کیونکہ بی جے پی نے اس سمت میں تمام کوششیں ترک کر دی ہیں۔‘‘

این سی کے سابق لیڈر دیویندر سنگھ رانا کے اس بیان کے جواب میں کہ ’’این سی 2014 میں بی جے پی کے ساتھ حکومت بنانا چاہتی تھی۔‘‘ محبوبہ مفتی نے کہا کہ ’’پی ڈی پی نے ہمیشہ کھلم کھلا کام کیا ہے جبکہ این سی خفیہ طور پر بات چیت کرتی ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا: ’’جب ہم مرکزی حکومت سے بات کر رہے تھے، تو سب کو معلوم تھا کہ یہ کھلم کھلا ہو رہا ہے۔ ہم نے ایک ایجنڈا پیش کیا اور اسے نافذ کیا۔ ہم نے عمر عبداللہ کی طرح چھپ کر کچھ نہیں کیا۔‘‘

محبوبہ مفتی نے بی جے پی سے کسی بھی قسم کے رابطے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پارٹی کا بی جے پی سے کوئی تعلق نہیں ہے اور شاید مستقبل میں بھی نہیں ہوگا۔

پی ڈی پی سربراہ نے کچھ پولیس افسران پر لوگوں کو ہراساں کرنے کا الزام بھی عائد کیا۔ انہوں نے کہا ’’کچھ پولیس افسران پھر سے سرگرم ہو گئے ہیں اور لوگوں کو OGWs کا لیبل لگا کر ہراساں کر رہے ہیں۔‘‘ انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر سے مطالبہ کیا کہ وہ پولیس افسران کو لوگوں کو ہراساں کرنے سے روکیں اور انتخابات کو آزادانہ اور منصفانہ بنائیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

عبداللہ بی جے پی کے ساتھ دور اقتدار میں پوٹا لانے اور شاہتوس پر پابندی لگانے کے ذمہ دار: محبوبہ مفتی

Next Post

تھنہ منڈی راجوری میں فائرنگ کا واقعہ، سرچ آپریشن شروع

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

چھاترو جھڑپ میں ایک ملی ٹینٹ ازجان ،کارروائی جاری

چھاترو جھڑپ میں ایک ملی ٹینٹ ازجان ،کارروائی جاری

04/02/2026
شراب پر پابندی کشمیر کے سماجی ڈھانچے اور خواتین کے تحفظ کو یقینی بنائے گی: محبوبہ مفتی

شراب پر پابندی کشمیر کے سماجی ڈھانچے اور خواتین کے تحفظ کو یقینی بنائے گی: محبوبہ مفتی

04/02/2026
پیربنجال خطے کے وجود پر سنیل شرما کا اعتراض، اسمبلی میں ہنگامہ

پیربنجال خطے کے وجود پر سنیل شرما کا اعتراض، اسمبلی میں ہنگامہ

04/02/2026
کشمیر میں نئے مہاجر ٹرانزٹ کیمپ قائم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں: حکومت

کشمیر میں نئے مہاجر ٹرانزٹ کیمپ قائم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں: حکومت

04/02/2026
جموں و کشمیر اسمبلی میں بی جے پی کا واک آؤٹ، اسپیکر پر جانبداری کے الزامات

جموں و کشمیر اسمبلی میں بی جے پی کا واک آؤٹ، اسپیکر پر جانبداری کے الزامات

04/02/2026
اُدھم پور انکاؤنٹر: دو ملی ٹینٹ مارے گئے ، آپریشن جاری

اُدھم پور انکاؤنٹر: دو ملی ٹینٹ مارے گئے ، آپریشن جاری

04/02/2026
Next Post
راجوری میں سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین جھڑپ

تھنہ منڈی راجوری میں فائرنگ کا واقعہ، سرچ آپریشن شروع

راہل گاندھی آج جموں کشمیر کے دورے پر، کارکنوں سے کریں گے ملاقات

راہل گاندھی آج جموں کشمیر کے دورے پر، کارکنوں سے کریں گے ملاقات

سری نگر سینٹرل جیل میں قیدیوں کے درمیان ہاتھا پائی

سری نگر سینٹرل جیل میں قیدیوں کے درمیان ہاتھا پائی

اسمبلی انتخابات سے قبل انجنیر رشید کی غیرمشروط رہائی کو ممکن بنایا جائے : عوامی اتحاد پارٹی

انجینئر رشید کی درخواست ضمانت پر فیصلہ آج

سابق عسکریت پسند این سی، پی ڈی پی کی انتخابی مہم چلا رہے ہیں: رام مادھو

سابق عسکریت پسند این سی، پی ڈی پی کی انتخابی مہم چلا رہے ہیں: رام مادھو

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »