• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۲۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
نیشنل کانفرنس – کانگریس الائنس میں کوئی ایمانداری نہیں ہے: محبوبہ مفتی

اے آئی پی کو سرکار کی پشت پناہی حاصل ہے، محبوبہ مفتی کا الزام

by امت ڈیسک
09/09/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
اننت ناگ: جموں وکشمیر اسمبلی انتخابات 2024 کے لیے کشمیر میں سیاسی پارہ گرم ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ایک روز قبل یہاں پی ڈی پی اور اے آئی پی کے کارکنوں کے درمیان ہاتھا پائی اور جھڑپیں ہوچکی ہیں۔ پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی نے ضلع شوپیاں میں ان کے امیدوار یاور بانڈے اور کارکنوں پر ہوئے حملہ پر عوامی اتحاد پارٹی پر شدید نقطہ چینی کی۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اے آئی پی کے ورکرس نے لاٹھیوں سے پی ڈی پی کے ورکرس پر حملہ کیا اور ان کے امیدوار یاور بانڈے کو زدوکوب کیا، جس کے دوران یاور بانڈے کو شدید چوٹیں آئیں اور وہ اس وقت ایس ایم ایس ایچ اسپتال میں زیر علاج ہیں، جہاں پر ان کی حالت کافی نازک ہے۔

محبوبہ نے کہا کہ مفتی محمد سعید کو پارٹی بنانے میں پچاس سال لگ گئے۔ ابھی تک پارٹی کے پاس اتنے وسائل نہیں ہیں کہ جگہ جگہ امیدواروں کو کھڑا کیا جائے، لیکن انجینئر رشید جیل میں ہونے کے باوجود، ان کی پارٹی کے جگہ جگہ پر امیدوار کھڑے کیے گئے ہیں، اس کے پیچھے کون ہیں؟ پارٹی کے فنڈس کہاں سے آتے ہیں، غنڈا گردی کرنے کی جرأت کہاں سے آتی ہے، محبوبہ مفتی نے کہا کہ پی ڈی پی کو ہر جگہ نشانہ بنایا جاتا ہے۔ اگر پی ڈی پی نے اس طرح کی حرکت کی ہوتی تو پارٹی کے تمام ورکرس اس وقت جیل میں ہوتے۔

محبوبہ نے کہا کہ میں سرکار کو بتانا چاہتی ہوں کہ آپ نے انجینئر رشید کی پارٹی کو بطور پراکسی پارٹی میدان میں اتارا ہے کیونکہ دیگر پارٹیاں لوک سبھا انتخابات کے دوران آپ کے مقصد کو پورا کرنے میں ناکام رہی ہیں، سرکار کو بتانا چاہتی ہوں کہ سیدھے بولیے کہ باقی پارٹیوں کو انتخابات لڑنے کا حق نہیں ہے، اے آئی پی کی جرآت کیسے ہوئی پی ڈی پی کے کارکنان پر حملہ کرنے کی؟ ملوثین کے خلاف ابھی تک کارروائی کیوں نہیں کی گئی؟

محبوبہ نے کہا کہ وہ لوگوں سے اپیل کرنا چاہتی ہیں کہ ان کے جھانسے میں مت آئیں۔ ان کے پیچھے ایک بہت بڑی طاقت ہے جو یہاں ووٹوں کا بٹوارہ کرنا چاہتے ہیں، خاص کر ان کے نشانہ پر پی ڈی پی ہے کیونکہ یہ جانتے ہیں کہ پی ڈی پی ایک واحد جماعت ہے جو یہاں کی عوام کے لیے کھڑی رہی اور سرکار کے خلاف اپنی آواز کو بلند کرتی رہی۔

محبوبہ نے کہا کہ آزاد امیدوار یا اے آئی پی کی شکل میں آنے والی پارٹیوں کو کہیں نہ کہیں با ضابطہ طور پر فنڈنگ ہو رہی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ان کو سرکار کا پورا تعاون مل رہا ہے۔ اس لیے پی ڈی پی کے کارکنوں پر حملہ کرنے کی ان کی جرأت ہوئی۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ پی ڈی پی، این سی اور کانگریس کے علاوہ جتنی بھی پارٹیاں اور آزاد امیدوار ہیں ان کی پشت پناہی ہو رہی ہے، کیونکہ یہ جموں وکشمیر کاز کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

وزیر اعظم مودی 14ستمبر کو جموں میں چناوی ریلیوں سے خطاب کریں گے

Next Post

پی ڈی پی نے تاج محی الدین کی حمایت واپس لی، اوڑی سے اپنا امیدوار کھڑا کرنے کا فیصلہ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

جموں و کشمیر میں تیز ہواؤں نے تباہی مچا دی، بڑے پیمانے پر نقصان کی اطلاعات

جموں و کشمیر میں تیز ہواؤں نے تباہی مچا دی، بڑے پیمانے پر نقصان کی اطلاعات

23/01/2026
سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

22/01/2026
بھارت نے زخم دئے، ان سے ہی مرحم لیں گے : الطاف بخاری

جوڈیشل امتحان کے نتائج پر الطاف بخاری کا سوال، علاقائی عدم توازن پر تشویش، ایل جی سے فہرست روکنے کی اپیل

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کیا، بھارت میں کھیلنے سے انکار

22/01/2026
بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

22/01/2026
کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

22/01/2026
Next Post
پی ڈی پی نے تاج محی الدین کی حمایت واپس لی، اوڑی سے اپنا امیدوار کھڑا کرنے کا فیصلہ

پی ڈی پی نے تاج محی الدین کی حمایت واپس لی، اوڑی سے اپنا امیدوار کھڑا کرنے کا فیصلہ

ست شرما جموں کشمیر بی جے پی ورکنگ کمیٹی کے  صدر مقرر

ست شرما جموں کشمیر بی جے پی ورکنگ کمیٹی کے صدر مقرر

کچھ لوگ کھاتے یہاں کا ہیں گن پاکستان کا گاتے ہیں: انوراگ ٹھاکر

کچھ لوگ کھاتے یہاں کا ہیں گن پاکستان کا گاتے ہیں: انوراگ ٹھاکر

حیدرپورہ تصادم: عام شہریوں کی ہلاکت، حریت نے کی شدید مذمت

وزیردفاع راجناتھ سنگھ کے بیان پر کل جماعتی حریت کانفرنس کا ردعمل

این سی نے کانگریس کے خلاف آزاد امیدوار میدان میں اتارے ہیں، اتحاد اصولوں پر مبنی نہیں ہے:محبوبہ مفتی

این سی نے کانگریس کے خلاف آزاد امیدوار میدان میں اتارے ہیں، اتحاد اصولوں پر مبنی نہیں ہے:محبوبہ مفتی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »