• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, فروری ۵, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
28 مارچ تک ای ڈی کے ریمانڈ پر رہیں گے اروند کیجریوال

اروند کیجریوال کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت، ضمانت منظور

by امت ڈیسک
13/09/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کے لیے آج یعنی جمعہ کا دن بہت اہم رہا، سپریم کورٹ نے ایکسائز پالیسی سے متعلق سی بی آئی کیس میں ان کو ضمانت دے دی ہے۔ اس معاملے کی سماعت گزشتہ ہفتے مکمل ہوئی تھی اور سپریم کورٹ نے فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔دہلی کے وزیر اعلی اور عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال کو 26 جون کو سی بی آئی نے گرفتار کیا تھا۔ 14 اگست کو سپریم کورٹ نے کیس میں کیجریوال کو عبوری ضمانت دینے سے انکار کر دیا تھا اور ان کی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی درخواست پر تفتیشی ایجنسی سے جواب طلب کیا تھا۔قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو آج ضمانت مل سکتی ہے، لیکن اگر ہم سی بی آئی کے دلائل پر یقین کریں تو ان کے مطابق، وزیر اعلیٰ کے عہدے پر رہتے ہوئے اروند کیجریوال گواہوں کو متاثر کر سکتے ہیں، اس لیے انہیں ضمانت نہیں دی جانی چاہیے ۔

ضمانت کی درخواست کے علاوہ سپریم کورٹ گرفتاری کو چیلنج کرنے والی درخواستوں پر بھی اپنا فیصلہ سنائے گی۔ جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس اجل بھوئیاں کی بنچ یہ فیصلہ سنائے گی۔ واضعے رہےکہ سپریم کورٹ نے 5 ستمبر کو فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔

اس سے پہلے اسی گھوٹالے کے ای ڈی معاملے میں سپریم کورٹ نے 12 جولائی کو کیجریوال کو ضمانت دی تھی، لیکن وہ جیل سے باہر نہیں آسکے تھے۔ اس سے قبل پچھلی سماعت میں کیجریوال کی جانب سے ان کے وکیل ابھیشیک منو سنگھوی نے دلیل دی تھی کہ یہ اپنے آپ میں ایک منفرد کیس ہے۔منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ (پی ایم ایل اے) کے سخت قوانین کے باوجود کیجریوال کو دو بار ضمانت ملی۔ ایسے میں سی بی آئی کیس میں ضمانت کیوں نہیں دی جا سکتی؟ جبکہ سی بی آئی نے اپنی دلیل میں کہا ہے کہ کیجریوال تعاون نہیں کر رہے ہیں۔ جبکہ عدالت نے خود حکم نامے میں کہا ہے کہ یہ توقع نہیں کی جا سکتی کہ ملزم خود کو مجرم قرار دے گا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

سیتا رام یچوری انتقال کر گئے

Next Post

ڈوڈہ میں گاڑی سڑک سے الٹنے سے دو افراد ازجان

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

چھاترو جھڑپ میں ایک ملی ٹینٹ ازجان ،کارروائی جاری

چھاترو جھڑپ میں ایک ملی ٹینٹ ازجان ،کارروائی جاری

04/02/2026
شراب پر پابندی کشمیر کے سماجی ڈھانچے اور خواتین کے تحفظ کو یقینی بنائے گی: محبوبہ مفتی

شراب پر پابندی کشمیر کے سماجی ڈھانچے اور خواتین کے تحفظ کو یقینی بنائے گی: محبوبہ مفتی

04/02/2026
پیربنجال خطے کے وجود پر سنیل شرما کا اعتراض، اسمبلی میں ہنگامہ

پیربنجال خطے کے وجود پر سنیل شرما کا اعتراض، اسمبلی میں ہنگامہ

04/02/2026
کشمیر میں نئے مہاجر ٹرانزٹ کیمپ قائم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں: حکومت

کشمیر میں نئے مہاجر ٹرانزٹ کیمپ قائم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں: حکومت

04/02/2026
جموں و کشمیر اسمبلی میں بی جے پی کا واک آؤٹ، اسپیکر پر جانبداری کے الزامات

جموں و کشمیر اسمبلی میں بی جے پی کا واک آؤٹ، اسپیکر پر جانبداری کے الزامات

04/02/2026
اُدھم پور انکاؤنٹر: دو ملی ٹینٹ مارے گئے ، آپریشن جاری

اُدھم پور انکاؤنٹر: دو ملی ٹینٹ مارے گئے ، آپریشن جاری

04/02/2026
Next Post
ڈوڈہ میں گاڑی سڑک سے الٹنے سے دو افراد ازجان

ڈوڈہ میں گاڑی سڑک سے الٹنے سے دو افراد ازجان

اگلے سال پھر میں اس لال قلعہ سے تقریر کروں گا: وزیر اعظم مودی

وزیراعظم مودی 14 ستمبر کو ڈوڈہ کا دورہ کریں گے

این سی اقتدار میں آئی تو افسپا ہٹانے کو ترجیح دے گی: عمر عبداللہ

میں انجینئر رشید کے ساتھ دلی جانے کے لئے تیار ہوں: عمر عبداللہ

جموں وکشمیر میں بہت جلد اسمبلی چناو ہونگے:بی جے پی جنرل سیکریٹری

پی ڈی پی، نیشنل کانفرنس اور انجینئر رشید دشمنانہ عزائم رکھتے ہیں :ترون چگ

حیدرپورہ تصادم: عام شہریوں کی ہلاکت، حریت نے کی شدید مذمت

وقف ترمیمی بل مذہبی اداروں کے وجود سےجڑا ہے، انتخابات سے قبل لوگوں کو خوفزدہ کرنا بند کیا جائے: میر واعظ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »