• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, فروری ۶, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
ضلع سری نگر میں پولنگ کے لئے تمام تر انتظامات کو حمتی شکل دی گئی ہے: ضلع مجسٹریٹ

ضلع سری نگر میں پولنگ کے لئے تمام تر انتظامات کو حمتی شکل دی گئی ہے: ضلع مجسٹریٹ

by امت ڈیسک
24/09/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سری نگر: ضلع مجسٹریٹ سری نگر ڈاکٹر بلال محی الدین کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر اسمبلی انتخابات کے بدھ کو ہونے والے دوسرے مرحلے کی پولنگ کے لئے ضلع سری نگر میں تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دی گئی ہے۔انہوں نے ووٹروں سے اپیل کی کہ وہ اولین فرصت میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرکے جمہوریت کے اس تہوار کو کامیاب بنائیں۔

موصوف ضلع مجسٹریٹ نے ان باتوں کا اظہار منگل کو یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔انہوں نے کہا: ’ضلع سری نگر کی آٹھ اسمبلی سیٹوں کے 932 پولنگ مرکز پر دوپہر تک پولنگ پارٹیاں پہنچ جائیں گی جس کے لئے تمام تر تیاریوں کو مکمل کیا گیا ہے‘۔ان کا کہنا تھا:’بستیوں کے نزدیک پولنگ مراکز قائم کئے گئے ہیں اور کوئی بھی پولنگ مرکز ایسا نہیں ہے جو دو کلو میٹر سے زیادہ دور قائم کیا گیا ہے‘۔

ڈاکٹر بلال محی الدین نے کہا کہ پارلیمانی الیکشن کے دوران سری نگر میں اچھا رسپانس ملا تھا اور اسمبلی انتخابات کے دوران بھی اچھے رسپانس کی امید ہے۔انہوں نے کہا کہ ’سری نگر کے آٹھ حلقوں پر 93 امید وار میدان میں ہیں لوگوں سے اپیل ہے کہ وہ اپنے من پسند امید وار کو کامیاب بنائیں‘۔ان کا کہنا تھا: ’میری لوگوں سے اپیل ہے کہ وہ اولین فرصت میں ووٹ ڈالیں یہ صرف چھٹی کا دن نہیں ہے بلکہ ایک اہم دن ہے لوگ ووٹ ڈال کر جمہوریت کے تہوار کو کامیاب بنائیں‘۔انہوں نے کہا کہ ضلع کےتمام پولنگ مراکز پرتمام تر سہولیات کو بہم رکھا گیا ہے۔

ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ جسمانی طور معذور اور عمر رسیدہ ووٹروں کے لئے بھی تمام سہولیات کو دستیاب رکھا گیا ہے۔انہوں نے کہا: ’گرچہ ہم نے تمام رائے دہندگان کوووٹر سلپ فراہم کئے ہیں تاہم اگر کسی کے پاس نہیں ہے تو اس کا ہر گز یہ مطلب نہیں ہے کہ وہ ووٹ نہیں ڈال سکتا ہے‘۔ان کا کہنا تھا: ’ایسے ووٹر کوئی بھی شناختی کارڈ ساتھ رکھ کر ووٹ ڈال سکتے ہیں‘۔انہوں نے کہا کہ پولنگ کے لئے سیکورٹی کے بھی خاطر خواہ انتظامات کئے گئے ہیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

ضلع مجسٹریٹ سرینگر کی جانب سے دفعہ 163 کے تحت امتناعی احکامات جاری

Next Post

وزیر اعظم کا 28 ستمبر کو دورہ جموں، مولانا آزاد اسٹیڈیم میں تیاریاں عروج پر

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

پاکستان میں  مسجد پر خودکش حملہ، 31 افراد جاں بحق، 169 زخمی

پاکستان میں مسجد پر خودکش حملہ، 31 افراد جاں بحق، 169 زخمی

06/02/2026
میر واعظ نے نوہٹہ اور چھتہ بل میں آتشزدگی کے واقعات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا

میر واعظ نے نوہٹہ اور چھتہ بل میں آتشزدگی کے واقعات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا

06/02/2026
گزشتہ برس جنگی صورتحال اور خشک سالی سے جموں و کشمیر کی معیشت کو شدید دھچکا: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

گزشتہ برس جنگی صورتحال اور خشک سالی سے جموں و کشمیر کی معیشت کو شدید دھچکا: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

06/02/2026
سجاد لون کی میوہ صنعت کو نقصان پہنچنے پر حکومت کی تنقید

بیوروکریٹس کا تیار کردہ، سیاسی سمت سے محروم: سجاد لون کا جموں و کشمیر بجٹ پر شدید تنقید

06/02/2026
دہلی دھماکہ کیس: این آئی اے کا اننت ناگ میڈیکل کالج میں چھاپہ، دستاویز ضبط

دہلی دھماکہ کیس: این آئی اے کا اننت ناگ میڈیکل کالج میں چھاپہ، دستاویز ضبط

06/02/2026
اسمارٹ سٹی کیلئے نصف سری نگر کی کھدوائی عوام کیلئے تکلیف کا باعث: محبوبہ مفتی

محبوبہ مفتی کا چناب ویلی اور پیر پنجال خطوں کے لیے ریل رابطہ قائم کرنے کا مطالبہ

06/02/2026
Next Post
وزیر اعظم کا 28 ستمبر کو دورہ جموں، مولانا آزاد اسٹیڈیم میں تیاریاں عروج پر

وزیر اعظم کا 28 ستمبر کو دورہ جموں، مولانا آزاد اسٹیڈیم میں تیاریاں عروج پر

پلوامہ حملے کا ملزم جموں کے اسپتال میں دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک

پلوامہ حملے کا ملزم جموں کے اسپتال میں دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک

جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے پیش نظر سخت سیکورٹی بند و بست

جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے پیش نظر سخت سیکورٹی بند و بست

نیشنل کانفرنس خواتین زیرویشن بل کے خلاف نہیں ہیں: عمر عبداللہ

غیر ملکی صحافیوں کو کیوں روکا جا رہا ہے؟ سفارتکاروں کے کشمیر دورے پر عمر عبداللہ کا رد عمل

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات 2024: 26 سیٹوں پر دوپہر 1 بجے تک 36.93 فیصد ووٹنگ

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات 2024: 26 سیٹوں پر دوپہر 1 بجے تک 36.93 فیصد ووٹنگ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »