• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۹, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
وزیر اعظم کا 28 ستمبر کو دورہ جموں، مولانا آزاد اسٹیڈیم میں تیاریاں عروج پر

وزیر اعظم کا 28 ستمبر کو دورہ جموں، مولانا آزاد اسٹیڈیم میں تیاریاں عروج پر

by امت ڈیسک
24/09/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
جموں: وزیر اعظم نریندرمودی جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے تیسرے مرحلے کی مہم کے لئے 28 ستمبر کو جموں کا دورہ کریں گے جہاں وہ مولانا آزاد اسٹیڈیم میں ایک عظیم الشان انتخابی ریلی سے خطاب کریں گے۔تین مرحلوں پر محیط جموں وکشمیر اسمبلی انتخابات کے دوران یہ وزیر اعظم کا تیسرا دورہ جموں وکشمیر ہوگا۔اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کی مہم کی دوران وزیر اعظم نے 14 ستمبر کو پہلا دورہ جموں و کشمیر کیا تھا جبکہ 19ستمبر کو انہوں نے سری نگر کے شیر کشمیر اسٹیڈیم میں اور ضلع ریاسی کے قصبہ کٹرہ میں انتخابی ریلیوں سے خطاب کئے۔

جموں وکشمیر اسمبلی انتخابات کے تیسرے اور آخری مرحلے کی پولنگ یکم اکتوبر کو منعقد ہوگی جبکہ پہلے مرحلے کی پولنگ 18 ستمبر کو منعقد ہوئی اور دوسرے مرحلے کی پولنگ 25 ستمبر یعنی بند کے روز منعقد ہونے والی ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی 28 ستمبر کو جموں کے مولانا اآزاد اسٹیڈیم میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کریں گے۔مرکزی وزیر جی کشن ریڈی نے منگل کے روز مولانا آزاد اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور وہاں وزیر اعظم کے دورے کے پیش نظر کی جا رہی تیاریوں کا جائزہ لیا اس دوران پارٹی کے کئی لیڈر ان کے ہمراہ تھے۔اس موقع پر جموں و کشمیر یونٹ کے بی جے پی لیڈر آشیش سود نے میڈیا کو بتایا: ’وزیر اعظم نریندر مودی کا جموں وکشمیر کے لوگوں کے لئے خاص لگائو ہے، جو پانچ اگست 2019 کے بعد انہوں نے یہاں کی تعمیر و ترقی کے لئے کام کئے ہیں لوگ ان سے کافی خوش ہیں‘۔

مبصرین کا خیال ہے کہ وزیر اعظم کے انتخابی مہم کے دوران ریلی سے خطاب سے جہاں پارٹی امید واروں کو کافی فائدہ ہوگا وہیں پارٹی کارکنوں کے حوصلے بھی بلند ہوں گے۔

وزیر داخلہ امیت شاہ، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ جیسے بی جے پی کے بڑے لیڈر پارٹی کے لئے زیادہ سے زیادہ سیٹوں کے حصول کو ممکن بنانے کے لئے جموں وکشمیر میں بڑے پیمانے پر انتخابی مہم چلا رہے ہیں جبکہ بعض بڑے لیڈر یہیں خیمہ زن ہیں۔

بتادیں کہ جموں وکشمیر اسمبلی انتخابات کے تیسرے اور آخری مرحلے کے لئے جموں و کشمیر کی کل 90 سیٹوں میں سے 7 اضلاع کی 40 سیٹوں پر پولنگ ہوگی۔ان میں سے کشمیر میں 16 سیٹوں جبکہ جموں کی 24 نشستوں کی پولنگ ہوگی۔اس مرحلے میں جن اضلاع میں پولنگ ہوگی ان میں کپوارہ، بارہمولہ، بانڈی پورہ، اودھم پور، کٹھوعہ، سانبی اور جموں شامل ہے۔جموں وکشمیر اسمبلی انتخابات کے اس تیسرے اور سب سے بڑے مرحلے کے لئے کل 449 امید وار میدان میں ہیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

ضلع سری نگر میں پولنگ کے لئے تمام تر انتظامات کو حمتی شکل دی گئی ہے: ضلع مجسٹریٹ

Next Post

پلوامہ حملے کا ملزم جموں کے اسپتال میں دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

28/01/2026
اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

28/01/2026
یاسین ملک اب گواہ سے از خود جرح نہیں کر سکتے

یاسین ملک کیس: دہلی ہائی کورٹ میں این آئی اے کی سزائے موت کی اپیل پر 22 اپریل کو سماعت

28/01/2026
جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

28/01/2026
اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

28/01/2026
مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

28/01/2026
Next Post
پلوامہ حملے کا ملزم جموں کے اسپتال میں دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک

پلوامہ حملے کا ملزم جموں کے اسپتال میں دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک

جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے پیش نظر سخت سیکورٹی بند و بست

جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے پیش نظر سخت سیکورٹی بند و بست

نیشنل کانفرنس خواتین زیرویشن بل کے خلاف نہیں ہیں: عمر عبداللہ

غیر ملکی صحافیوں کو کیوں روکا جا رہا ہے؟ سفارتکاروں کے کشمیر دورے پر عمر عبداللہ کا رد عمل

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات 2024: 26 سیٹوں پر دوپہر 1 بجے تک 36.93 فیصد ووٹنگ

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات 2024: 26 سیٹوں پر دوپہر 1 بجے تک 36.93 فیصد ووٹنگ

جب تک یہاں ایل جی ہے صرف باہر والوں کو ہی فائدہ ملے گا: راہل گاندھی

جب تک یہاں ایل جی ہے صرف باہر والوں کو ہی فائدہ ملے گا: راہل گاندھی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »