• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
بدھ, جنوری ۲۸, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
‘میرے خواب ٹوٹ گئے’مقتول کشمیری ڈاکٹر کا فرزند

‘میرے خواب ٹوٹ گئے’مقتول کشمیری ڈاکٹر کا فرزند

by امت ڈیسک
21/10/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
بڈگام: گاندربل ضلع میں اتوار کی شام ہوئے حملے میں ہلاک ہوئے ڈاکٹر شاہ نواز ڈار کے فرزند، محسن شاہ نواز نے پیر کے روز اپنے والد کی نماز جنازہ کے موقع پر غم و الم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اُن کا خواب تھا کہ وہ سیول سروسز (IAS) کا امتحان پاس کرکے افسر بنیں، تاہم اس سانحے نے ان کا یہ خواب چکنا چور کر دیا۔

محسن نے اشکبار آنکھوں سے کہا: ’’میرے والد ڈاکٹر شہناواز ڈار نہایت عزت دار اور ایماندار انسان تھے۔ وہ چاہتے تھے کہ میں ڈاکٹر بنوں، لیکن میرا خواب تھا کہ میں آئی اے ایس افسر بنوں۔ میرے دادا ایک پولیس انسپکٹر تھے، وہ پر بھی امید تھے کہ میں اپنا یہ خواب پورا کروں گا اور میرے والد بھی میرے ساتھ تھے۔ لیکن ان کی موت نے میرا سب کچھ چھین لیا ہے۔‘‘ محسن کا کہنا ہے کہ والد کی موت کے بعد اب اہل خانہ کی ذمہ داری ان کے کندھوں پر آن پڑی ہے۔ انہوں نے کہا: ’’انتظامیہ سے میری درخواست ہے کہ وہ میرا خواب پورا کرنے میں میری مدد کریں۔‘‘ ڈاکٹر شاہ نواز کو پیر کے روز وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع میں، ان کے آبائی علاقہ میں، سپرد لحد کیا گیا۔ ان کے نماز جنازہ میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔

یاد رہے کہ گاندربل ضلع میں نا معلوم بندوق برداروں نے زیڈ موڑ ٹنل پر کام کر رہے مزدوروں/کاریگروں پر اس وقت گولیاں چلائیں جب وہ کام ختم کرکے گنڈ، گاندربل لوٹ رہے تھے۔ اس حملے میں بڈگام ضلع سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر شاہ نواز کے علاوہ چھ دیگر غیر مقامی مزدور بھی ہلاک ہو گئے۔ اس حملے کی سیاسی، سماجی تنظیموں نے سخت مذمت کی ہے جبکہ حکام نے حملہ آوروں کو جلد ڈھونڈ نکالنے اور انہیں کیفر کردار تک پہنچانے کا بھی وعدہ کیا ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

میر واعظ نے گاندربل شہری ہلاکتوں کی سخت مذمت کی

Next Post

کشمیر میں سی آئی کے کے چھاپے، بھرتی ماڈیول کا پردہ فاش: حکام

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی کی مدت 24 فروری 2026 کو ختم ہوگی: حکومت

جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی کی مدت 24 فروری 2026 کو ختم ہوگی: حکومت

27/01/2026
کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

27/01/2026
یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

27/01/2026
اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

27/01/2026
محبوبہ مفتی کا اینٹی لینڈ ایویکشن بل اسمبلی  میں پیش کرانے کا اعلان

محبوبہ مفتی کی بابا بلھے شاہ کے مزار کی توڑ پھوڑ کی شدید مذمت، بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا

27/01/2026
سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

27/01/2026
Next Post
کشمیر میں سی آئی کے کے چھاپے، بھرتی ماڈیول کا پردہ فاش: حکام

کشمیر میں سی آئی کے کے چھاپے، بھرتی ماڈیول کا پردہ فاش: حکام

کسی غیر مقامی مزدور کو وادی چھوڑنے کے لیے نہیں کہا گیا: پولیس

کسی غیر مقامی مزدور کو وادی چھوڑنے کے لیے نہیں کہا گیا: پولیس

عمر عبداللہ تعزیت پرسی کے لئے ڈاکٹر شاہنواز احمد کی رہائش گاہ پر پہنچے

عمر عبداللہ تعزیت پرسی کے لئے ڈاکٹر شاہنواز احمد کی رہائش گاہ پر پہنچے

کشمیر میں ماہ رواں کے اختتام تک موسم میں کسی بڑی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں

کشمیر میں ماہ رواں کے اختتام تک موسم میں کسی بڑی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں

گگن گیر حملہ: تلاشی آپریشن ہنوز جاری، کئی مشتبہ افراد گرفتار

گگن گیر حملہ: تلاشی آپریشن ہنوز جاری، کئی مشتبہ افراد گرفتار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »