امت نیوز ڈیسک //
کولگام، 26 اکتوبر: جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع کے ڈی ایچ پورہ علاقے میں ایک فوجی اہلکار ہلاک اور آٹھ دیگر زخمی ہو گئے جب ان کی گاڑی سڑک سے پھسل کر کھائی میں گر گئی۔
ایک اہلکار نے نیوز ایجنسی – کشمیر نیوز آبزرور (کے این او) کو بتایا کہ حادثہ آج صبح کولگام کے دمہل ہانجی پورہ علاقے میں پیش آیا، جس میں نو فوجی اہلکار زخمی ہوئے۔
انہوں نے بتایا کہ زخمی جوانوں میں سے ایک بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
دریں اثناء پولیس نے حادثے کا نوٹس لے لیا ہے۔(کے این او )











