• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, جنوری ۲۶, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
گلمرگ حملہ: گلمرگ میں سرچ آپریشن بدستور جاری

گلمرگ حملہ: گلمرگ میں سرچ آپریشن بدستور جاری

by امت ڈیسک
26/10/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
بارہمولہ: ضلع بارہمولہ کے گلمرگ علاقے میں دو روز قبل فوجی گاڑی پر ہوئے حملے کے بعد سیکورٹی ایجنسیز نے وسیع پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کیا جو آج ہفتہ کے روز بھی جاری ہے۔ ضلع بارہمولہ کے بوٹا پتھری علاقے میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب جنگلاتی علاقے میں جاری اس آپریشن میں ڈرون اور ہیلی کاپٹرز کا استعمال کیا جا رہا ہے تاکہ حملہ آوروں کو تلاش کیا جا سکے۔

حکام کے مطابق ابتدائی تلاشی آپریشن حملے کی جگہ کے آس پاس کے علاقے میں شروع کیا گیا اور بعد میں اسے اندرونی علاقوں تک پھیلا دیا گیا۔ تلاشی کارروائی جاری ہے کیونکہ یہ ایک وسیع جنگلاتی علاقہ ہے جس کی ایک طرف لائن آف کنٹرول، دوسری جانب اوڑی اور بارہمولہ اور تیسری طرف یہ علاقہ ضلع بڈگام سے بھی ملتا ہے۔ واضح رہے کہ جمعرات کی شام عسکریت پسندوں نے افرواٹ رینج کے ناگن پوسٹ کی جانب جاتی ہوئی ایک فوجی گاڑی پر فائرنگ کی، جس میں دو فوجی اہلکار اور دو کشمیری پورٹر ہلاک ہوئے۔ ہلاک ہونے والوں میں رائفل مین جیون سنگھ، قیصر احمد شاہ اور دو پورٹرز مشتاق احمد چودھری اور ظہور احمد میر شامل ہیں۔

تلاش آپریشن کے دوران سیاحتی سرگرمیاں وقتی طور پر معطل کی گئی تھیں تاہم حکام نے اب گلمرگ گونڈولہ (کیبل کار) خدمات بحال کر دی ہیں اور مقامی سیاح بھی علاقے میں دوبارہ دیکھے جا سکتے ہیں۔ مقامی سیاحوں کا کہنا تھا کہ انہیں کسی قسم کا خوف نہیں اور انتظامیہ حفاظت کو یقینی بنا رہی ہے۔ دوسری جانب گلمرگ کا گیٹ وے کہلائے جانے والے ٹنگمرگ علاقے کے مقامی ٹرانسپورٹرز اور تاجروں نے بھی اطمینان کا اظہار کیا کہ کاروباری سرگرمیاں جلد دوبارہ شروع ہونے والی ہیں۔ ایک مقامی ڈرائیور محمد اشرف نے کہا: ’’چیکنگ کی وجہ سے کاروبار میں خلل آیا تھا، مگر اب ہم دوبارہ کام شروع کرنے کی تیاری میں ہیں۔‘‘

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

کولگام کے اہربل ویشو نالہ سے خاتون کی بوسیدہ لاش برآمد

Next Post

پی ڈی پی نے پارٹی کا مکمل ڈھانچہ تحلیل کر دیا

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

25/01/2026
آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

25/01/2026
ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

25/01/2026
وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم  وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

24/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کھیلے گا ٹی20 ورلڈ کپ

24/01/2026
Next Post
پی ڈی پی نے پارٹی کا مکمل ڈھانچہ تحلیل کر دیا

پی ڈی پی نے پارٹی کا مکمل ڈھانچہ تحلیل کر دیا

کشمیر میں بہائے گئے بے گناہوں کے خون کے ہر قطرے کا بدلہ لیا جائے گا: منوج سنہا

کشمیر میں بہائے گئے بے گناہوں کے خون کے ہر قطرے کا بدلہ لیا جائے گا: منوج سنہا

لداخ کے باشندے کے ساتھ دھوکہ دہی کرنے کے الزام میں ایک شخص گرفتار: سری نگر پولیس

لداخ کے باشندے کے ساتھ دھوکہ دہی کرنے کے الزام میں ایک شخص گرفتار: سری نگر پولیس

جموں و کشمیر میں نظام دوہرے کنٹرول میں نہیں چل سکتا ہے: ناصر اسلم وانی

جموں و کشمیر میں نظام دوہرے کنٹرول میں نہیں چل سکتا ہے: ناصر اسلم وانی

تازہ خطرات سے نمٹنے کے لئے مربوط جوابی کارروائیاں کی جا رہی ہیں: آئی جی بی ایس ایف کشمیر

تازہ خطرات سے نمٹنے کے لئے مربوط جوابی کارروائیاں کی جا رہی ہیں: آئی جی بی ایس ایف کشمیر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »