امت نیوز ڈیسک //
جموں، 28 اکتوبر: جموں و کشمیر پولیس نے پیر کو جموں ضلع کے اکھنور علاقے میں جاری آپریشن میں اب تک کسی عسکریت پسند کی ہلاکت یا کسی فوجی کے زخمی ہونے کی تردید کی ہے۔
جی این ایس کو دیے گئے ایک بیان میں، جموں پولیس نے کہا کہ ہم اکھنور میں ہونے والے انکاؤنٹر سے متعلق رپورٹوں کی تردید کرتے ہیں جس میں تین ملی ٹینٹوں کے مارے جانے کی بات کہی گئی ہے۔
پولیس ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ آرمی کی گاڑی پر حملے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، مزید تفصیلات کی چھان بین کی جا رہی ہے۔
صورتحال قابو میں ہے، اور ہم عوام سے پرسکون رہنے اور غیر تصدیق شدہ معلومات پھیلانے سے گریز کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ سرحدی اضلاع کے لیے حالیہ الرٹس کے بعد سیکیورٹی فورسز علاقے کی کڑی نگرانی کر رہی ہیں۔(جی این ایس )










