امت نیوز ڈیسک //
سری نگر: اینٹی کورپشن بیورو (اے سی بی) کے ڈائریکٹر شکتی پاٹھا کا کہنا ہے کہ کوریشن کی بیخ کنی کو یقینی بنانا سماج کے ہر فرد کی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے کہا کہ کوریشن کیسز کے سلسلے میں جتنی زیادہ شکایتیں آتی ہیں اتنی زیادہ تحقیقات کی جاتی ہیں۔
موصوف ڈائریکٹر نے ان باتوں کا اظہار پیر کو یہاں ایک تقریب کے حاشیئے پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا: ’یوں تو یہ پروگرام 16 اگست سے شروع ہوا ہے اور 15 نومبر کو اختتام پذیر ہوگا لیکن اس ہفتے کو خصوصی طور پر ویجی لنس ہفتہ کے طور رکھا گیا ہے جس کی تھیم ’دی کلچر آف انٹگرٹی‘ رکھی گئی ہے‘۔
ان کا کہنا تھا: ’اس ہفتے کے دوران مختلف محکموں کو کور کیا جائے گا اور آج لوکل اربن باڈیز کے افسروں اور اہلکاروں اور انہیں جنہیں شکایات ہیں، کو دعوت دی گئی ہیں‘۔
موصوف ڈائریکٹر نے کہا: ’ہم ان کو ویجی لنس کی طرف سے دی جانے والی مدد کے متعلق جانکاری فراہم کریں گے‘۔
انہوں نے کہا: ’کورپشن کے خلاف لڑنا صرف اے سی بی کی ہی نہیں بلکہ سماج کے ہرفرد کی ذمہ داری ہے‘۔
ان کا کہنا تھا کہ کوریشن کیسز کے سلسلے میں جتنی زیادہ شکایتیں آتی ہیں اتنی زیادہ تحقیقات کی جاتی ہیں۔(یو این آئی)