امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 04 نومبر : نیشنل کانفرنس کے بزرگ رہنما اور سات بار ایم ایل اے رہنے والے عبدالرحیم راتھر کو پیر کو متفقہ طور پر جموں و کشمیر یونین ٹیریٹری کی پہلی اسمبلی کا اسپیکر منتخب کیا گیا۔
نیوز ایجنسی – کشمیر نیوز آبزرور کے مطابق جیسے ہی صبح 10:30 بجے ایوان کا اجلاس ہوا، 78 سالہ راتھر، جو شیخ عبداللہ، فاروق عبداللہ اور عمر عبداللہ کی کابینہ میں وزیر رہ چکے ہیں، کو منتخب کیا گیا۔ دیہی ترقی اور پنچایتی راج کے وزیر نے راتھر کو جاوید احمد ڈار نے ان کو عہدہ کے لیے منتخب کرنے کی تحریک پیش کی۔
اس تحریک کی حمایت این سی کے ایم ایل اے رامبن ارجن سنگھ راجو نے کی۔ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے اس عہدے پر مقابلہ نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے، پروٹیم سپیکر مبارک گل نے اپنے سپیکر کے انتخاب کا اعلان کر دیا۔ ان کے انتخاب کے فوراً بعد، قائد ایوان عمر عبداللہ اور قائد حزب اختلاف سنیل شرما انہیں اسپیکر کی کرسی تک لے گئے۔(کے این او )









