• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۲۴, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
میرواعظ مولوی محمد احمد شاہ کے غائبانہ نماز جنازہ کی اجازت نہ دینا قابل افسوس: میرواعظ

میرواعظ مولوی محمد احمد شاہ کے غائبانہ نماز جنازہ کی اجازت نہ دینا قابل افسوس: میرواعظ

by امت ڈیسک
04/11/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر: میرواعظ نے ریاستی انتظامیہ کی جانب سے ایک بار پھر اپنی رہائش گاہ میں نظر بند کرکے میرواعظ خاندان کی بزرگ شخصیت کے غائبانہ نماز جنازہ ادا کرنے سے روکنے کے عمل کو حد درجہ افسوسناک قرار دیا۔

غور طلب ہے کہ ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق نے ریاستی انتظامیہ کی جانب سے انہیں ایک بار پھر اپنی رہائش گاہ میں نظر بند کرکے میرواعظ خاندان کی بزرگ شخصیت اور مہاجر ملت، مفسر قرآن میرواعظ مولانا محمد یوسف شاہ ؒ کے مرحوم فرزند میرواعظ مولوی محمد احمد شاہ کے حوالے سے پہلے سے طے شدہ تعزیتی مجلس، جو میرواعظ منزل راجوری کدل میں طے پائی تھی، میں شرکت اور بعد میں مرکزی جامع مسجد سرینگر میں مرحوم کے تئیں غائبانہ نماز جنازہ کی ادائیگی سے روکنے کے عمل کو حد درجہ افسوسناک اور مداخلت فی الدین قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔

میرواعظ نے کہا کہ یہ بڑے افسوس کی بات ہے کہ ہمارے خانوادہ کی ایک اہم ترین شخصیت کے انتقال کی تعزیتی مجلس میں مجھے شرکت سے روکا گیا، جبکہ اس ضمن میں پہلے سے مشتہر پروگرام کی پیروی میں جید علمائے کرام، سرکردہ، سیاسی، سماجی، دینی شخصیات کی تعزیتی مجلس میں آمد متوقع تھی، لیکن انتظامیہ نے نہ صرف تاریخی میرواعظ منزل راجوری کدل کو بند کرکے اس مذہبی نوعیت کے پروگرام پر روک عائد کردی، بلکہ جامع مسجد سرینگر میں بھی غائبانہ نماز جنازہ کی ادائیگی کو ناممکن بنا دیا گیا۔

حتیٰ کہ انتظامیہ کی جانب سے انجمن اوقاف کے ذمہ داروں کو باور کرایا گیا کہ اگر یہاں غائبانہ نماز جنازہ کی کوئی تقریب ہوئی تو انتظامیہ کی جانب سے ایف آئی آر درج کی جائیگی۔

انہوں نے کہا کہ ریاستی انتظامیہ کا یہ طرز عمل نہ صرف میری شخصی اور مذہبی آزادی کو سلب کرنے کے مترادف ہے بلکہ اس عمل سے ان ہزاروں لوگوں کے جذبات کو بھی شدید طور ٹھیس پہنچی ہے، جو رنج و الم کے اس مرحلے پر ہمارے ساتھ تعزیت و تسلیت ویکجہتی کیلئے شرکت کرنا چاہتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ لیفٹیننٹ گورنر کا آئے روز ‘نیا کشمیر’ بنانے کے دعویٰ کی کیا یہی حقیقت ہے کہ جہاں مذہبی اور سماجی حقوق کو سلب کیے جاتے ہوں اور تعزیتی مجالس پر قدغن عائد کی جاتی ہو۔

اس دوران کل مرحوم رہنما کو بحریہ ٹاﺅن اسلام آباد میں موجود عزیز و اقربا کے علاوہ سرکردہ سیاسی، سماجی اور دینی شخصیات نے نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد پر نم آنکھوں سے سپرد لحد کیا۔ جبکہ یہاں کشمیر میں مرحوم کے انتقال کی خبر ملتے ہی سماج کے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں کا تعزیت پرسی کیلئے میرواعظ منزل نگین میں آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

ادھر جموں وکشمیر کے سابق وزیراعلی ڈاکٹر فاروق عبدللہ نے میرواعظ مولوی محمد عمر فاروق کی رہائش گاہ واقع نگین سرینگر جاکر میرواعظ خاندان کی بزرگ شخصیت اور مہاجر ملت، مفسر قرآن میرواعظ مولانا محمد یوسف شاہ ؒ کے فرزند میرواعظ مولوی محمد احمد شاہ کے اننتقال پر ان سے تعزیت کی۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

پی ڈی پی کی دفعہ370 پر قرار داد صرف ’کیمروں‘ کے لئے ہے: عمر عبداللہ

Next Post

راجوری میں فوجی گاڑی کے حادثے میں ایک فوجی اہلکار ہلاک، دوسرا زخمی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

23/01/2026
سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

23/01/2026
برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

23/01/2026
امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

23/01/2026
وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

23/01/2026
خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

23/01/2026
Next Post
*پہلگام حادثے میں 5 سیاحوں سمیت 6 زخمی*

راجوری میں فوجی گاڑی کے حادثے میں ایک فوجی اہلکار ہلاک، دوسرا زخمی

7 بار کے ممبر اسمبلی عبدالرحیم راتھر جموں و کشمیر اسمبلی کے اسپیکر منتخب

تین اراکین اسمبلی پینل چیرمین نامزد

جموں و کشمیر اسمبلی اجلاس کا دوسرے روز آغاز، انتقال کرجانے والے ارکان کو خراج

جموں و کشمیر اسمبلی اجلاس کا دوسرے روز آغاز، انتقال کرجانے والے ارکان کو خراج

این سی کے بشیر ویری اور پی ڈی پی کے رفیع نائیک کا مرحوم  گیلانی کو خراج عقیدت

این سی کے بشیر ویری اور پی ڈی پی کے رفیع نائیک کا مرحوم گیلانی کو خراج عقیدت

ریاستی درجے کی بحالی اتنا ہی یقینی جتنا مشرق میں سورج طلوع ہؤنا: ایل جی

ریاستی درجے کی بحالی اتنا ہی یقینی جتنا مشرق میں سورج طلوع ہؤنا: ایل جی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »