امت نیوز ڈیسک //
راجوری، 04 نومبر: ضلع راجوری کے کالاکوٹ علاقے میں بڈوگ کے قریب پیر کو 63 راشٹریہ رائفلز (آر آر) کی گاڑی کے حادثے میں ایک فوجی جوان کی جان چلی گئی، جب کہ دوسرا زخمی ہوگیا۔
ایک اہلکار نے بتایا کہ ایک فوجی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا، جب کہ دوسرا اس حادثے میں زخمی ہوا اور اسے طبی علاج کے لیے کالاکوٹ کے کمیونٹی ہیلتھ سینٹر میں فوری طور پر منتقل کیا گیا۔
انہوں نے کہا، شناخت ظاہر ہو گئی ہے، جب کہ تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔—(نیوز وائبس آف انڈیا)










