• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
منگل, جنوری ۲۷, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
واجپائی کے نظرئے پر عمل کیا ہوتا تو آج حالات مختلف ہوتے: عمر عبداللہ

واجپائی کے نظرئے پر عمل کیا ہوتا تو آج حالات مختلف ہوتے: عمر عبداللہ

by امت ڈیسک
05/11/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر: جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس (این سی) کے نائب صدر عمر عبداللہ نے منگل کو اسمبلی میں آنجہانی وزیر اعظم اٹال بہاری واجپائی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا: ’’اگر مرکز نے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کے کشمیر سے متعلق روڈ میپ کو اپنایا ہوتا تو آج ہمارے سیاسی حالات یکسر مختلف ہوتے۔‘‘

عمر عبداللہ نے جموں و کشمیر اسمبلی کے اجلاس میں 57 مرحوم اراکین اسمبلی و پارلیمنٹ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ واجپائی نے کشمیر کے مسئلے کے لیے ’انسانیت، جمہوریت اور کشمیریت‘ کا راستہ دکھایا اور خطے میں امن کے فروغ کے لیے پل تعمیر کرنے کی بات کی۔ عمر عبداللہ نے کہا: ’’واجپائی جی نے لاہور بس سروس شروع کی، مینار پاکستان کا دورہ کیا اور پاکستان کے ساتھ دوستانہ تعلقات کے لیے بھرپور کوشش کی۔ ان کا نعرہ ’جمہوریت، کشمیریت اور انسانیت‘ محض ایک جملہ نہیں بلکہ امن اور بقائے باہمی کا ایک روڈمیپ تھا۔‘‘

وزیر اعلیٰ نے واجپائی کے اُس مشہور بیان کا بھی حوالہ دیا کہ ’’دوست بدلے جا سکتے ہیں لیکن ہمسائے نہیں۔‘‘ تاہم، انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ واجپائی کے روڈمیپ کو اپنایا نہیں گیا۔ عمر کے مطابق ’’اگر واجپائی کے روڈمیپ پر حقیقی معنوں میں عمل کیا جاتا تو ہم آج (ہم) اس صورتحال میں نہ ہوتے۔‘‘

عمر عبداللہ نے مزید کہا کہ ’’واجپائی حکومت نے جموں و کشمیر اسمبلی میں منظور شدہ خودمختاری قرارداد کو رد کر دیا تھا، لیکن بعد میں اُس وقت کے وزیر قانون ارون جیٹلی کو نیشنل کانفرنس کے رہنماؤں سے مذاکرات کار مقرر کیا تھا۔ بدقسمتی سے یہ عمل اُن کی حکومت کے خاتمے کے ساتھ ہی ادھورا رہ گیا۔‘‘ یاد رہے کہ جموں کشمیر اسمبلی اجلاس کے دوسرے روز، آج یعنی منگل کو، 2018 کے بعد سے انتقال کرنے والے 57 مرحوم اراکین اسمبلی کو خراج تحسین پیش کیا گیا، جن میں علیحدگی پسند رہنما اور تین مرتبہ جموں کشمیر اسمبلی میں سوپور کی نمائندگی کرنے والے سید علی گیلانی سمیت گزشتہ دنوں انتقال ہوئے معروف تاجر اور سابق وزیر دیویندر سنگھ رانا بھی شامل ہیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

اسپیکر کی ممبران کو موبائل فون بند رکھنے کی ہدایت

Next Post

لولاب میں رات بھر جاری جھڑپ میں ملی ٹینٹ ازجان، آپریشن جاری

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

27/01/2026
محبوبہ مفتی کا اینٹی لینڈ ایویکشن بل اسمبلی  میں پیش کرانے کا اعلان

محبوبہ مفتی کی بابا بلھے شاہ کے مزار کی توڑ پھوڑ کی شدید مذمت، بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا

27/01/2026
سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

27/01/2026
موہن بھاگوت کے بیان پر آرایس ایس کی وضاحت

ہندو سماج کو تین بچے پیدا کرنے سے کسی نے نہیں روکا : موہن بھاگوت

26/01/2026
یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

26/01/2026
جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

26/01/2026
Next Post
لولاب میں رات بھر جاری جھڑپ میں ملی ٹینٹ ازجان، آپریشن جاری

لولاب میں رات بھر جاری جھڑپ میں ملی ٹینٹ ازجان، آپریشن جاری

اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کے درمیان جموں وکشمیر کی خصوصی پوزیشن کی بحالی سے متعلق قرارداد منظور

اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کے درمیان جموں وکشمیر کی خصوصی پوزیشن کی بحالی سے متعلق قرارداد منظور

جموں و کشمیر اسمبلی اجلاس کا دوسرے روز آغاز، انتقال کرجانے والے ارکان کو خراج

دفعہ 370 کی قرارداد پر بی جے پی کا ہنگامہ ، اسمبلی کی کارروائی کل تک کے لیے معطل

دفعہ 370 کے متعلق قرار داد کی منظوری جدوجہد کا ایک راستہ ہے: آغا روح اللہ

دفعہ 370 کے متعلق قرار داد کی منظوری جدوجہد کا ایک راستہ ہے: آغا روح اللہ

ڈونلڈ ٹرمپ کو ملی تاریخی جیت پر دنیا بھر سے مبارکباد

ڈونلڈ ٹرمپ کو ملی تاریخی جیت پر دنیا بھر سے مبارکباد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »