• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, جنوری ۲۶, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
میر واعظ مین سٹریم سیاست میں شامل نہیں ہونگے : حریت کانفرنس کی وضاحت

سڑک حادثات کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات کی ضرورت: میرواعظ

by امت ڈیسک
15/11/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر: میرواعظ کشمیر ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق نے کشمیر میں بڑھتے ٹریفک حادثات، جن میں آئے روز قیمتی جانیں ضائع ہو رہی ہیں، پر شدید فکر و تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے ’’گزشتہ روز ہی دو نوجوان لڑکے ایک ٹریفک حادثے میں اپنی جانیں گنوا بیٹھے، جبکہ ایک اور نوجوان موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا ہے۔‘‘ میرواعظ کا کہنا ہے کہ ’’ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لیے ہم سب کو مل کر موثر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔‘‘

مرکزی جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ سے قبل ایک بھاری اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے میرواعظ نے والدین پر خصوصیت کے ساتھ زور دیا کہ وہ اپنے اپنے بچوں کو گاڑیاں خصوصاً موٹر سائیکلیں فراہم کرنے میں احتیاط سے کام لیں کیونکہ یہ بچے عموماً بہت تیز رفتار سے گاڑی چلا کر نہ صرف اپنی بلکہ دوسروں کی جانیں بھی خطرے میں ڈال رہے ہیں۔

میرواعظ نے انتظامیہ پر بھی شدید تنقید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’وہ آئے روز ریاست میں ہو رہے ٹریفک حادثات کو روکنے میں ناکام ثابت ہو رہی ہے، خصوصاً نوجوان لڑکے جو بغیر ہیلمٹ کے تیز رفتاری کے ساتھ موٹر سائیکل چلا رہے ہوتے ہیں، اور اکثر و بیشتر اس کے نتیجے میں یہ لوگ زخمی بھی ہو رہے ہیں اور کبھی کبھار جان لیوا حادثات بھی رونما ہو رہے ہیں۔‘‘ میرواعظ نے انتظامیہ پر زوردیا کہ وہ ان ٹریفک حادثات کو روکنے کیلئے سخت اقدامات اٹھائیں اور روڈ سیفٹی سے متعلق آگہی کو یقینی بنانے کیلئے بھی اقدام اٹھائیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ کل سرینگر کے ٹینگہ پورہ، بٹہ مالو، بائی پاس پر ایک المناک سڑک حادثہ پیش آیا، جہاں ایک تیز رفتار تھار گاڑی سڑک کنارے کھڑی ایک ٹپر سے جا ٹکرائی اور حادثے میں دو نوجونوں کی موقع پر ہی موت واقع ہوئی جبکہ تیسرا نوجوان ہسپتال میں زیر علاج ہے۔ اس حادثہ کی ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی جس پر جموں کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے والدین پر اپنے بچوں کو گاڑیاں، موٹر سائیکل دینے میں احتیاط سے کام لینے کی اپیل کی۔

دریں اثناء، میرواعظ نے کشمیر کی سکھ برادری کو ان کے مذہبی تہوار گرو پورب پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہاں کی سکھ برادری انتہائی مشکل حالات میں خصوصاً چھٹی سنگھ پورہ کے المناک واقعہ کے وقت بھی یہاں کی مسلم برادری کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی رہی اور اس طرح انہوں نے آزمائش کے مراحل میں بھی ہمارے ساتھ اپنے رشتوں کو ثابت قدمی کے ساتھ نبھایا۔‘‘ میرواعظ نے امید ظاہر کی کہ ’’کشمیر کی اکثریتی اور اقلیتی برادریوں کے درمیان روابط بڑھتے رہیں گے اور باہمی احترام اور اعتماد کی بنیاد پر یہ مزید پھلتے پھولتے رہیں گے۔‘‘

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

”گرو نانک جینتی “مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی

Next Post

ڈوڈہ میں آتشزدگی کا واقعہ، رہائشی مکان اور تین دکانیں جل کر خاکستر

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

26/01/2026
جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

26/01/2026
پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

26/01/2026
کشتواڑ کے سنگھ پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم

کشتواڑ کے جنگلات میں تازہ تصادم، فائرنگ کا تبادلہ جاری

26/01/2026
نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

25/01/2026
Next Post
ڈوڈہ میں آتشزدگی کا واقعہ، رہائشی مکان اور تین دکانیں جل کر خاکستر

ڈوڈہ میں آتشزدگی کا واقعہ، رہائشی مکان اور تین دکانیں جل کر خاکستر

مغل روڈ پر پیر کی گلی علاقے برفباری شروع

مغل روڈ پر پیر کی گلی علاقے برفباری شروع

جھانسی میڈیکل کالج میں لگی آگ، 10 شیر خوار بچوں کی موت،وزیر اعظم کا اظہار ِ دکھ

جھانسی میڈیکل کالج میں لگی آگ، 10 شیر خوار بچوں کی موت،وزیر اعظم کا اظہار ِ دکھ

نیشنل کانفرنس – کانگریس الائنس میں کوئی ایمانداری نہیں ہے: محبوبہ مفتی

سرکار کو 370 کے موقف پر وضاحت کرنی چاہیے: محبوبہ مفتی

قومی یوم ِ آزادی صحافت :درست معلومات یقینی بنانے کے لیے نئی میڈیا پالیسی جلد نافذ ہوگی:جوائنٹ ڈائریکٹر انفارمیشن

قومی یوم ِ آزادی صحافت :درست معلومات یقینی بنانے کے لیے نئی میڈیا پالیسی جلد نافذ ہوگی:جوائنٹ ڈائریکٹر انفارمیشن

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »