• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, جنوری ۲۶, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
جھانسی میڈیکل کالج میں لگی آگ، 10 شیر خوار بچوں کی موت،وزیر اعظم کا اظہار ِ دکھ

جھانسی میڈیکل کالج میں لگی آگ، 10 شیر خوار بچوں کی موت،وزیر اعظم کا اظہار ِ دکھ

by امت ڈیسک
16/11/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک//
جھانسی: اتر پردیش کے جھانسی میں مہارانی لکشمی بائی میڈیکل کالج کے نوزائیدہ بچوں کی انتہائی نگہداشت یونٹ (این آئی سی یو) میں آگ لگنے سے دس بچوں کی موت ہو گئی۔

این آئی سی یو وارڈ میں جمعہ کی رات آگ لگتے ہی موقع پر افراتفری مچ گئی اور وہاں موجود عملہ اور لوگ جن بچوں کو لے کر نکل سکتے تھے لے کر باہر نکلے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی اسپتال انتظامیہ، ریسکیو ٹیم اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔ حالات اتنے سنگین تھے کہ کھڑکیوں کے شیشے توڑ کر بچوں کو باہر نکالا گیا۔

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اویناش کمار نے کہا کہ میڈیکل کالج کے این آئی سی یو میں موجود عملے نے بادی النظر میں بتایا کہ اس وارڈ کے دو حصے ہیں، زیادہ نازک بچوں کو رکھنے کے لیے اندرونی یونٹ اور کم نازک بچوں کے لیے بیرونی یونٹ۔ آگ رات 10.30 بجے لگی، ممکنہ طور پر یونٹ کے اندر سے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگی ہوگی۔ بیرونی یونٹ کے تقریباً تمام بچوں کو بچا لیا گیا ہے۔

اندرونی یونٹ سے بھی کئی بچوں کو بچا لیا گیا لیکن ابتدائی طور پر دس بچوں کی موت ہوگئی۔ ریسکیو کام جاری ہے۔ فائر بریگیڈ اور ریسکیو ٹیم بروقت موقع پر پہنچ گئی۔ شدید زخمیوں کا علاج جاری ہے۔ کمشنر اور ڈی آئی جی کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جس کے حوالے سے وزیر اعلیٰ نے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

اس واقعہ پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے مرنے والوں کی روح کے سکون کے لئے پرارتھنا کی ہے اور افسران کو جنگی بنیادوں پر راحت اور بچاؤ کام انجام دینے کا حکم دیا ہے۔

مودی نے جھانسی میڈیکل کالج میں آگ لگنے سے نومولود بچوں کی موت پر کیا دکھ کا اظہار
وزیر اعظم نریندر مودی نے جھانسی میڈیکل کالج میں آگ لگنے سے نوزائیدہ بچوں کی موت پر غم کا اظہار کیا۔مودی نے ہفتہ کو ایکس پر کہا ’’دل دہلا دینے والا! اتر پردیش کے جھانسی کے میڈیکل کالج میں آگ لگنے کا واقعہ دل دہلا دینے والا ہے۔ ان لوگوں کے ساتھ میری گہری تعزیت ہے جنہوں نے اپنے معصوم بچوں کو کھو دیا ہے۔

ایشور سے کرتے ہیں کہ وہ انہیں اس بے پناہ دکھ کو برداشت کرنے کی ہمت دے۔ ریاستی حکومت کی نگرانی میں، مقامی انتظامیہ راحت اور بچاؤ کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔‘‘

مسٹر مودی نے اس حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو وزیر اعظم کے قومی ریلیف فنڈ سے ہر ایک کو دو دو لاکھ روپے اور زخمیوں کو 50، 50 ہزار روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ جمعہ کی دیر رات جھانسی کے مہارانی لکشمی بائی میڈیکل کالج کے نوزائیدہ بچوں کی انتہائی نگہداشت یونٹ (این آئی سی یو) میں آگ لگنے سے دس بچوں کی موت ہو گئی۔

وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے بھی اس واقعہ پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور مرنے والوں کی روح کے سکون کے لئے پرارتھنا کی اور افسران کو جنگی بنیادوں پر راحت اور بچاؤ کام انجام دینے کا حکم دیا۔(یو این آئی)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

مغل روڈ پر پیر کی گلی علاقے برفباری شروع

Next Post

سرکار کو 370 کے موقف پر وضاحت کرنی چاہیے: محبوبہ مفتی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

26/01/2026
جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

26/01/2026
پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

26/01/2026
کشتواڑ کے سنگھ پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم

کشتواڑ کے جنگلات میں تازہ تصادم، فائرنگ کا تبادلہ جاری

26/01/2026
نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

25/01/2026
Next Post
نیشنل کانفرنس – کانگریس الائنس میں کوئی ایمانداری نہیں ہے: محبوبہ مفتی

سرکار کو 370 کے موقف پر وضاحت کرنی چاہیے: محبوبہ مفتی

قومی یوم ِ آزادی صحافت :درست معلومات یقینی بنانے کے لیے نئی میڈیا پالیسی جلد نافذ ہوگی:جوائنٹ ڈائریکٹر انفارمیشن

قومی یوم ِ آزادی صحافت :درست معلومات یقینی بنانے کے لیے نئی میڈیا پالیسی جلد نافذ ہوگی:جوائنٹ ڈائریکٹر انفارمیشن

سوسائٹی  ریفارم آرگنائزیشن کشمیر کیطرف سے ماحولیاتی آگاہی پروگرام کا اہتمام

سوسائٹی ریفارم آرگنائزیشن کشمیر کیطرف سے ماحولیاتی آگاہی پروگرام کا اہتمام

امرناتھ یاترا، ایل جی منوج سنہا نے لیا انتظامات کا جائزہ

جموں کشمیر میں پنچایت اور یو ایل بی انتخابات جلد ہونگے، منوج سنہا

کشمیر یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر پروفیسر واحد چل بسے

کشمیر یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر پروفیسر واحد چل بسے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »