• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
منگل, جنوری ۲۷, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
میر واعظ مین سٹریم سیاست میں شامل نہیں ہونگے : حریت کانفرنس کی وضاحت

کشتواڑ واقع کی تحقیقات کی جانی چاہیے : میرواعظ عمر

by امت ڈیسک
22/11/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر : کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیرمین اور متحدہ مجلس علما جموں و کشمیر کے سربراہ میرواعظ ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق نے گزشتہ دنوں کشتواڑ میں پانچ نوجوانوں کو فورسز کے ہاتھوں گرفتار اور بعد میں دوران حراست ان پر تشدد کئے جانے کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ذرائع ابلاغ میں ان محبوسین کی تصویروں میں کھایا گیا ہے کہ ان کے جسموں پر شدید تشدد کے نشانات ہیں۔

مرکزی جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ سے قبل ایک بھاری اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے میرواعظ نے کہا کہ یہ بڑے افسوس کی بات ہے کہ جموںوکشمیر میں گزشتہ 35 سال سے حقوق انسانی کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ برابر جاری ہے اور یہاں تعینات فورسز کو افسپا اور دیگر کالے قوانین کی صورت میں جو بے پناہ اختیارات حاصل ہےں ہم نے بارہا ان قوانین کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس واقعہ کی تحقیقات ہونی چاہئے اور ملوث افراد کو قرار واقعی سزا ملنی چاہئے۔

میرواعظ نے کہا کہ اگرچہ یہ حقیقت ہے کہ اس طرح کی کارروائیوں میں ملوث فورسز اہلکاروں کو شاز و نادر ہی جواب دہ ٹھہرایا جاتا ہے تاہم امید کرتے ہیں کہ سرکاری حکام نے اس واقعہ کی تحقیقات کے حوالے سے جو انکوائری بٹھائی ہے اس کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔ میرواعظ نے وقف ترمیمی بل کو پاس کئے جانے کی خبروں پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وقف قوانین میں ترمیم نہ مسلمانان ہند اور نہ ہی جموںوکشمیر کے مسلمانوں کو منظور تھا ، نہ ہے اور نہ ہوگا کیونکہ اس مسئلہ کا براہ راست تعلق ہمارے دین سے ہے اور وقف جائیداد جہاں پر بھی ہے شرعی لحاظ سے اس پر صرف مسلمانوں کو مالکان حقوق حاصل ہیں۔

انہوں نے بی جے پی کی حکمرانی والی ایک ریاست میں وہاں کی حکومت کی طرف سے ائمہ جمعہ اور خطیبوںکو یہ ہدایت کہ و ہ جمعہ کا خطبہ وقف سربراہ کی ہدایت کے بعد ہی دے سکتے ہیں پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اس اقدام کو مسلمانوں کے مذہبی حقوق اور مذہبی آزادی پر براہ راست حملہ قرار دیا اور کہا کہ اس طرح کا حکمنامہ سرکار کی سرپرستی میں قائم کسی بھی وقف بورڈکے حد اختیار سے باہر ہے اور اس طرح کے اقدامات وقف ترمیمی بل کے حوالے سے بی جے پی کے اصل عزائم کو بے نقاب کرتی ہے ۔

میر واعظ نے کہا کہ اس حوالے سے وہ ذاتی طور آل انڈیا مسلم پرسنل لاءبورڈ کی اعلیٰ قیادت اور دیگر مسلم رہنماﺅں کے ساتھ مسلسل رابطہ میں ہیں اور متحدہ مجلس علما جموں وکشمیر نے وقف ترمیمی بل کے ضمن میں باضابطہ مشترکہ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) کو ایک یادداشت بھی پیش کی ہے جس میں اپنے تحفظات کے ساتھ ساتھ ان سے ملاقات کا وقت بھی طلب کیا گیا ہے تاکہ ہم اپنا نقطہ نظر پیش کرسکیں۔

میرواعظ نے قانون سازوں پر زور دیا کہ وہ اس بل کے حوالے سے جلد بازی میں ایسا کوئی فیصلہ لینے سے گریز کرے جس سے مسلمانوں کی مذہبی جذبات اور حقوق کی خلاف ورزی کا خدشہ ہو۔انہوں نے کہا کہ متحدہ مجلس علما جموںوکشمیر کے مسلمانوں کے مذہبی حقوق کی وکالت اور تحفظ کیلئے پُر عزم ہے اور ایسے کسی بھی قانون کی شدید مخالفت کی جائیے گی۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

کشمیر میں مہمان پرندوں کی آمد شروع، امسال گریٹ بیٹرن بھی مہاجر پرندوں میں شامل

Next Post

ریزرویشن پالیسی کا جائزہ لینے کے لیے کابینہ کی ایک ذیلی کمیٹی تشکیل دی جائے گی: جاوید رانا

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

موہن بھاگوت کے بیان پر آرایس ایس کی وضاحت

ہندو سماج کو تین بچے پیدا کرنے سے کسی نے نہیں روکا : موہن بھاگوت

26/01/2026
یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

26/01/2026
جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

26/01/2026
پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

26/01/2026
کشتواڑ کے سنگھ پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم

کشتواڑ کے جنگلات میں تازہ تصادم، فائرنگ کا تبادلہ جاری

26/01/2026
نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
Next Post
ریزرویشن پالیسی کا جائزہ لینے کے لیے کابینہ کی ایک ذیلی کمیٹی تشکیل دی جائے گی: جاوید رانا

ریزرویشن پالیسی کا جائزہ لینے کے لیے کابینہ کی ایک ذیلی کمیٹی تشکیل دی جائے گی: جاوید رانا

سکمز کے احاطے کے اندر ویڈیو گرافی اور فوٹو گرافی پر سخت پابندی عائد

سکمز کے احاطے کے اندر ویڈیو گرافی اور فوٹو گرافی پر سخت پابندی عائد

بارہمولہ میں ایک بدنام زمانہ منشیات فروش کی 1.72 کروڑ روپیوں کی جائیداد ضبط: پولیس

بارہمولہ میں ایک بدنام زمانہ منشیات فروش کی 1.72 کروڑ روپیوں کی جائیداد ضبط: پولیس

سالانہ امتحانات ختم ہونے کے بعد سرمائی تعطیلات کے بارے میں فیصلہ لیا جائے گا: ڈائریکٹر ایجوکیشن

سالانہ امتحانات ختم ہونے کے بعد سرمائی تعطیلات کے بارے میں فیصلہ لیا جائے گا: ڈائریکٹر ایجوکیشن

وائناڈ لوک سبھا سیٹ سے پرینکا گاندھی کی بڑی جیت، پارلیمنٹ پہنچنے والی گاندھی خاندان کی 9ویں رکن بنیں

وائناڈ لوک سبھا سیٹ سے پرینکا گاندھی کی بڑی جیت، پارلیمنٹ پہنچنے والی گاندھی خاندان کی 9ویں رکن بنیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »