• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
بدھ, فروری ۴, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
ریاست کا درجہ بحال اور وعدوں کا احترام کریں: طارق حمید قرہ

ریاست کا درجہ بحال اور وعدوں کا احترام کریں: طارق حمید قرہ

by امت ڈیسک
25/11/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سری نگر: جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے سربراہ طارق حمید قرہ نے پیر کو مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ریاست کا درجہ اور آئینی ضمانتیں بحال کرنے کے اپنے وعدے کو پورا کرے۔ سری نگر میں پارٹی ہیڈکوارٹرمیں ایک احتجاجی مظاہرہ کی قیادت کرنے کے موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے طارق حمید قرہ نے کہا کہ یہ مطالبہ کوئی احتجاج نہیں تھا بلکہ 2019 میں بی جے پی حکومت کے وعدوں پر مبنی ایک اصولی موقف تھا۔

ان کا کہناتھا ’انتخابات سے پہلے قبل ،دوران اور اس کے بعد میں بھی ہم نے پرزور مطالبہ کیا تھا کہ2019 میں چھینے گئے ہمارے حقوق اور آئینی ضمانتیں بحال کی جائیں۔ ہم سے ریاستی اور آئینی ضمانتوں کا وعدہ کیا گیا تھا، لیکن وہ وعدے صرف خالی الفاظ ہی بن کر رہ گئے ہیں۔‘قرہ نے کہا کہ جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت کو بحال کرنے کی فوری ضرورت ہے، مرکزی حکومت کی طرف سے بارہا وعدہ کیا گیا تھا جو ابھی تک پورا نہیں ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ پی ایم مودی کی قیادت والی حکومت کو متعدد مواقع پر کیے گئے وعدوں کی یاد دلانا چاہتے ہیں، بشمول 19 ستمبر کو سری نگر میں دی گئی یقین دہانی کہ ریاست کا درجہ”جلد ازجلد “بحال کیا جائے گا۔“ تاہم پیش رفت کے فقدان پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے طارق حمید قرہ نے تاخیر کو جموں و کشمیر کے لوگوں کے جذبات، امنگوں اور جمہوری حقوق کی توہین قرار دیا۔ان کا طنزیہ انداز میں کہنا تھا ’سری نگر سے یہ آواز ان اندھے اور بہرے لوگوں تک پہنچائی جا رہی ہے، جو اسے نظر انداز کرنے کے مرتکب ہورہے ہیں۔‘ انہوںنے کہا کہ حکومت کا یہ رویہ غیر معینہ مدت تک برقرار نہیں رہ سکتا۔

طارق حمید قرہ نے کہا کہ سپریم کورٹ آف انڈیا نے دو اہم اقدامات پر زور دیا ہے ،ایک خطے میں اسمبلی انتخابات کا فوری انعقاد اور دوسرا ریاست کی بحالی۔ انہوں نے کہا کہ اگر آپ اخلاقی ذمہ داری کے طور پر اپنے وعدوں کو نبھا نہیں سکتے تو کم از کم سپریم کورٹ کی ہدایات کا احترام کریں۔عمر عبداللہ کے حالیہ ریمارکس کے بارے میں پوچھے جانے پر طاریق حمید قرہ نے کہا کہ وہ روزانہ کے ایجنڈے پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں آج کی اہمیت کے علاوہ کسی اور چیز پر بات نہیں کرنا چاہوں گا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

آج سے شروع ہوگا پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس،وقف بل پیش کئے جانے کا امکان

Next Post

اترپردیش میں ہلاکتیں:نیشنل کانفرنس نے کیا برہمی کااظہار

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

ادھم پور انکاؤنٹر: دوسرے دن بھی آپریشن جاری، ڈرون کے ذریعے غار میں چھپے ملی ٹینٹس کی نشاندہی

ادھم پور انکاؤنٹر: دوسرے دن بھی آپریشن جاری، ڈرون کے ذریعے غار میں چھپے ملی ٹینٹس کی نشاندہی

04/02/2026
لیبیا کے سابق حکمران معمر قذافی کے بیٹے کو قتل کر دیا گیا

لیبیا کے سابق حکمران معمر قذافی کے بیٹے کو قتل کر دیا گیا

04/02/2026
شبِ برات پر جامع مسجد سرینگر بند، میرواعظ نظر بند، انجمن اوقاف کا شدید احتجاج

شبِ برات پر جامع مسجد سرینگر بند، میرواعظ نظر بند، انجمن اوقاف کا شدید احتجاج

03/02/2026
اُدھم پور کے جنگلاتی علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹس کے درمیان تصادم

اُدھم پور کے جنگلاتی علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹس کے درمیان تصادم

03/02/2026
کشمیر کو نیشنل لا یونیورسٹی دی جانی چاہیے، جموں و کشمیر-لداخ کو مکمل ریاستی درجہ ملنا ضروری: سکینہ ایتو

کشمیر کو نیشنل لا یونیورسٹی دی جانی چاہیے، جموں و کشمیر-لداخ کو مکمل ریاستی درجہ ملنا ضروری: سکینہ ایتو

03/02/2026
جلد ہی لوگوں کے لیے انگریزی بولنا ہوگا باعثِ شرم: امیت شاہ

امت شاہ کا 5 سے 7 فروری تک جموں و کشمیر کا دورہ، تین روزہ دورے میں امن و امان کی صورتحال پر توجہ

03/02/2026
Next Post
اترپردیش میں ہلاکتیں:نیشنل کانفرنس نے کیا برہمی کااظہار

اترپردیش میں ہلاکتیں:نیشنل کانفرنس نے کیا برہمی کااظہار

کٹرا روپ وے پروجیکٹ: عوامی تحفظات کا خیال رکھا جائے گا: منوج سنہا

کٹرا روپ وے پروجیکٹ: عوامی تحفظات کا خیال رکھا جائے گا: منوج سنہا

اسمبلی انتخابات سے قبل انجنیر رشید کی غیرمشروط رہائی کو ممکن بنایا جائے : عوامی اتحاد پارٹی

انجینئر رشید کے کیس منتقلی معاملے پر فیصلہ محفوظ

اتر پردیش کے سنبھل میں پانچ مسلم نوجوانوں کی ہلاکت انتہائی افسوسناک :میر واعظ

اتر پردیش کے سنبھل میں پانچ مسلم نوجوانوں کی ہلاکت انتہائی افسوسناک :میر واعظ

جموں و کشمیر حکومت نے سرکاری رابطے کے لیے تھرڈ پارٹی ایپلی کیشنز اور ٹولز پر پابندی لگا دی

جموں و کشمیر حکومت نے سرکاری رابطے کے لیے تھرڈ پارٹی ایپلی کیشنز اور ٹولز پر پابندی لگا دی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »