• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
کیا ہندوستان ایک سیکولر ملک نہیں؟ ،کیا آئین ہند میں مسلمانوں کے تحفظ کا ذکر نہیں؟ : میرواعظ عمر

کیا ہندوستان ایک سیکولر ملک نہیں؟ ،کیا آئین ہند میں مسلمانوں کے تحفظ کا ذکر نہیں؟ : میرواعظ عمر

by امت ڈیسک
29/11/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
میرواعظ کشمیر ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق نے ہندوستان میں قدیم عبادتگاہوں خاص طور پر مساجد، درگاہوں اور مقدس آستانوں کو عدالتی احکامات کی آڑ میں نشانہ بنانے کی پے در پے کارروائیوں کو حد درجہ تشویشناک اور مسلمانان ہند کے مذہبی جذبات اور احساسات کے ساتھ کھلواڑ کے مترادف قرار دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ہفتے ہی اترپردیش کے سنبھل میں500 سالہ پرانی شاہی جامع مسجد کے سروے کے دوران پانچ نہتے مسلم نوجوانوں کی ہلاکت ہر لحاظ سے قابل مذمت ہے ۔

مرکزی جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ سے قبل عوام کے بھاری اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے میرواعظ نے کہا کہ ابھی سنبھل اترپردیش کے زخم تازہ ہی ہیں کہ برصغیر ہندوپاک کے عظیم صوفی بزرگ حضرت خواجہ معین الدین چشتیؒ کی 800 سالہ درگاہ شریف واقع اجمیر راجستھان اور اس سے قبل یوپی کی گیان واپی مسجد کے سروے کا عدالتی حکم سامنے آیا اور ایسا لگتا ہے کہ ایک دانستہ منصوبے کے تحت پہلے ان مقدس مقامات کے حوالے سے شکوک و شبہات پیدا کئے جاتے ہیں اور پھر عدالت سروے کا حکم دیتی ہے اور اس طرح اکثریتی فرقے کے مطالبات کو تسلیم کیا جاتا ہے۔

جناب میرواعظ نے کہا کہ اس سے قبل تاریخی بابری مسجد کو بھی عدالتی احکامات کے ذریعہ شہید کیا گیا اور اب حضرت خواجہ معین الدین چشتیؒ کا آستانہ عالیہ جو نہ صرف دنیا بھر کے مسلمانوں بلکہ دیگر مذاہب کے ماننے والوں کیلئے یکساں عقیدت و احترام کا مرکز چلا آرہا ہے اور جہاں روزانہ ہزاروں کی تعداد میں لوگ حاضری دیکر روحانی اور ذہنی سکون حاصل کرتے ہیں اور اس آستانہ عالیہ سے پاک و ہند میں اسلام کی ترویج و اشاعت تاریخ اور اسلامی ثقافت جڑی ہوئی ہے ۔

جناب میرواعظ نے کہا کہ عدلیہ اور حکومت کے حمایت یافتہ اداروں کے اس طرح کے اقدامات کروڑوں مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو شدید مجروح کرتے ہیں اور اگر ہندوستان اپنے آئین کی رو سے ایک سیکولر ملک ہے جس میں ہر مذہب کے ماننے والوں کو یکساں حقوق اور مذہبی آزادی حاصل ہے اور آئین میں عبادتگاہوں کا ایکٹ شامل ہے تو پھر اس طرح کے مسائل کو اٹھانے کی اجازت کیوں دی جارہی ہے؟

انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے مذہبی مقامات کے ساتھ اس طرح کا امتیاز برتنا انتہائی سنگین نتائج کا حامل ہو سکتا ہے اور ان اقدامات کیخلاف عوامی ردعمل کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔

میرواعظ نے کہا کہ پہلے ہی وقف ترمیمی بل ہندوستان کے ساتھ ساتھ جموںوکشمیر کے مسلمانوں کیلئے بھی انتہائی تشویش کا معاملہ بنا ہوا ہے اور متحدہ مجلس علما نے ایک بار پھر اس ضمن میں جے پی سی کو ایک مراسلہ کے ذریعے کشمیر کی مسلم قیادت کے ساتھ ایک میٹنگ رکھنے اور اس معاملے کے ضمن میں ان کے خدشات اور تحفظات کو ملحوظ نظر رکھنے کی گزارش کی ہے اور ان پر زور دیا ہے کہ اس معاملے کے حوالے سے جلد بازی میں یکطرفہ کوئی فیصلہ لینے سے گریز کیا جائے ۔

انتظامیہ کی جانب سے ذرائع ابلاغ کے نمائندوںکو میرواعظ کا خطاب سننے اور رپورٹنگ کیلئے جامع مسجد میں داخل نہ ہونے دینے پرعوام نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اس کیخلاف احتجاج کیا۔

اس دوران میرواعظ نے اعلان کیا کہ یکم دسمبر2024 بروز اتوار مسجد علی ثانی عیدگاہ سرینگر میں مقامی آبادی کی خصوصی دعوت پر ظہر تا عصر وعظ و تبلیغ کی ایک روح پرور مجلس آراستہ کی جارہی ہے جس میں عوام سے شرکت کیلئے کہا گیا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

سابق سی جے آئی نے عبادت گاہوں کے سروے کی اجازت دی: محبوبہ مفتی

Next Post

ملی ٹینسی سے روابط کے الزام میں دو سرکاری ملازمین برطرف

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

بھارت نے زخم دئے، ان سے ہی مرحم لیں گے : الطاف بخاری

جوڈیشل امتحان کے نتائج پر الطاف بخاری کا سوال، علاقائی عدم توازن پر تشویش، ایل جی سے فہرست روکنے کی اپیل

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کیا، بھارت میں کھیلنے سے انکار

22/01/2026
بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

22/01/2026
کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

22/01/2026
ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

22/01/2026

عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

22/01/2026
Next Post
ملی ٹینسی سے روابط کے الزام میں دو سرکاری ملازمین برطرف

ملی ٹینسی سے روابط کے الزام میں دو سرکاری ملازمین برطرف

سنبھل مسجد تنازعہ، ہائی کورٹ میں سماعت تک ضلعی عدالت کی کارروائی پر سپریم کورٹ نے لگائی روک

سنبھل مسجد تنازعہ، ہائی کورٹ میں سماعت تک ضلعی عدالت کی کارروائی پر سپریم کورٹ نے لگائی روک

تازہ برف باری کے باعث بانڈی پورہ – گریز روڈ پر ٹریفک بند

تازہ برف باری کے باعث بانڈی پورہ – گریز روڈ پر ٹریفک بند

چھتہ بل سرینگر میں آتشزدگی کی واردات میں 3 رہائشی مکانات خاکستر

چھتہ بل سرینگر میں آتشزدگی کی واردات میں 3 رہائشی مکانات خاکستر

ڈوڈہ سڑک حادثے میں خاتون ازجان، ریسکیو آپریشن جاری

ڈوڈہ سڑک حادثے میں خاتون ازجان، ریسکیو آپریشن جاری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »