• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
منگل, فروری ۱۰, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
وادی میں سردیوں کا زور جاری، گلمرگ سرد ترین مقام

وادی میں سردیوں کا زور جاری، گلمرگ سرد ترین مقام

by امت ڈیسک
02/12/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سری نگر: وادی کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت مسلسل نقطہ انجماد سے نیچے ریکارڈ ہونے کے باعث سردیوں کا زور برابر جاری ہے۔ادھر محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں پیر کی شام سے منگل کی صبح تک پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی بارشوں کا امکان ہے۔

محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ایک کمزور مغربی ہوا وادی میں داخل ہو رہی ہے جس کے نتیجے میں پیر کی شام سے منگل کی صبح تک پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی بارشوں کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ بعد ازاں وادی میں 7 دسمبر تک موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وادی میں 8 دسمبر کو بھی پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی بارشوں کا امکان ہے تاہم بعد میں 12 دسمبر تک موسم ایک بار پھر خشک رہ سکتا ہے۔

دریں اثنا وادی میں شبانہ درجہ حرارت میں مسلسل نقطہ انجماد سے نیچے ریکار ڈہو رہا ہے جس سے سردیوں کا زور برابر جاری ہے۔گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی0.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی1.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی2.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی 2.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی2.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی0.3 ڈگری سینٹی گریڈژ ریکارڈ ہوا تھا۔سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی0.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی0.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی1.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی1.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

ٹرمپ نے ہندوستانی نژاد کاش پٹیل کو ایف بی آئی کا ڈائریکٹر منتخب کیا

Next Post

گاندربل کے گنڈ میں ایک منشیات فروش گرفتار

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

امریکہ۔بھارت تجارتی معاہدہ جموں و کشمیر کے سیب اور زعفران کاشتکاروں کے لیے خطرہ: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

امریکہ۔بھارت تجارتی معاہدہ جموں و کشمیر کے سیب اور زعفران کاشتکاروں کے لیے خطرہ: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

10/02/2026
لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کے خلاف تحریک عدم اعتماد: اپوزیشن کے سنگین الزامات

لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کے خلاف تحریک عدم اعتماد: اپوزیشن کے سنگین الزامات

10/02/2026
ڈیلی ریٹڈ اور کیژول ملازمین کی مستقلی کے لیے روڈ میپ جلد جاری کیا جائے گا: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

ویشنو دیوی روپ وے منصوبے میں کابینہ کا کوئی کردار نہیں: عمر عبداللہ

10/02/2026
چیمبر میں آؤ، وہیں جواب دوں گا، دفعہ 370سے متعلق استفسار پر اسپیکر کا سجاد لون کو جواب

کابینہ سب کمیٹی کی رپورٹ مجاز اتھارٹی کے پاس زیر غور، ایوان میں ریزرویشن پالیسی پر حکومت کا تفصیلی جواب

10/02/2026
کٹرا میں ایس ایم وی ڈی روپ وے منصوبے کے خلاف احتجاج، مظاہرین کی ڈپٹی سی ایم اور ایم ایل اے بنی کی حمایت

کٹرا میں ایس ایم وی ڈی روپ وے منصوبے کے خلاف احتجاج، مظاہرین کی ڈپٹی سی ایم اور ایم ایل اے بنی کی حمایت

10/02/2026
ویشنو دیوی روپ وے منصوبے میں کابینہ کا کوئی کردار نہیں: عمر عبداللہ

ویشنو دیوی روپ وے منصوبے میں کابینہ کا کوئی کردار نہیں: عمر عبداللہ

10/02/2026
Next Post
گاندربل کے گنڈ میں ایک منشیات فروش گرفتار

گاندربل کے گنڈ میں ایک منشیات فروش گرفتار

عمرہ پر نہ صرف کشمیر بلکہ عالم اسلام کے لئے دعا کی: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

عمرہ پر نہ صرف کشمیر بلکہ عالم اسلام کے لئے دعا کی: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

میر واعظ عمر فاروق نے منشیات فروشوں کے خلاف پولیس کی کارروائی کو سراہا

میر واعظ عمر فاروق نے منشیات فروشوں کے خلاف پولیس کی کارروائی کو سراہا

جموں و کشمیر کے لوگوں کو گذشتہ دس برسوں کے دوران سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

بھارت میں مسلمان 'غیر محفوظ' ہیں، انہیں سمندر میں نہیں پھینکا جا سکتا: فاروق عبداللہ

صارفین تمام ہیٹنگ آلات کو بیک وقت چلانے سے گریز کریں: کے پی ڈی سی ایل کی اپیل

صارفین تمام ہیٹنگ آلات کو بیک وقت چلانے سے گریز کریں: کے پی ڈی سی ایل کی اپیل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »