امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 03 دسمبر (جی این ایس): پولیس نے منگل کو کہا کہ لشکر طیبہ کا ایک اعلیٰ کمانڈر جو گگنگیر گاندربل میں عام شہریوں کی ہلاکتوں میں ملوث تھا، دچی گام جھڑپ میں مارا گیا ہے۔
مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ایکس پر لے کر، کشمیر پولیس زون جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ "جاری آپریشن میں، ایک ملی ٹینٹ مارا گیا ہے اور اس کی شناخت جنید احمد بھٹ (ایل ای ٹی، کیٹیگری اے) کے طور پر ہوئی ہے۔” پولیس نے بتایا کہ مذکورہ ملی ٹینٹ گگنگیر میں عام شہریوں کے قتل اور دیگر حملوں میں ملوث تھا
قبل ازیں پولیس نے یہ بھی لکھا تھا، ‘مخصوص انٹیلی جنس ان پٹ کی بنیاد پر، کی مشترکہ پارٹیوں نے داچھی گام جنگل کے بالائی علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کیا۔









