امت نیوز ڈیسک//
40 دنوں پر محیط چلہ کلان سے قبل تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں کی بات کرتے ہوئے صوبائی کمشنر کشمیر نے کہا کہ تارہ برفباری کے بعد چند ایک راستوں کو چھوڑ کر تمام اہم شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی جاری ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سرما کے ایام میں روزانہ کی بنیادوں پر 50بجلی ٹرانسفرمروں کو نقصان پہنچ رہا ہے ۔ صوبائی کمشنر نے کہا کہ امسال موسم سرما میں گزشتہ سالوں کے برعکس بجلی صورتحال میں بہتری دیکھنے کو ملے گی ۔ سی این آئی کے مطابق سرینگر میں ایک تقریب کے حاشیہ پر میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے صوبائی کمشنر کشمیر وی کے بدھوری نے کہا کہ چلہ کلان سے پہلے لوگوں کو موسم سرما کے سرد ترین ایام میں راحت فراہم کرنے کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ بد ھوری نے بتایا کہ 50 ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز کو مستقل بنیادوں پر نقصان کا سامنا ہے جبکہ اب تک چھ کے علاوہ تمام خراب شدہ ڈی ٹی کی مرمت کی جا چکی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سردیوں میں بجلی کی فراہمی ماضی کے مقابلے بہتر ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت تمام وصول کرنے والے اسٹیشن بھی فعال ہیں۔بدھوری نے یہ بھی بتایا کہ موسم سرما کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں جبکہ ڈیزل، پٹرول، گیس اور دیگر متعلقہ چیزوں کا وافر ذخیرہ کیا گیا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ تازہ برفباری کے بعد صرف رازدان پاس اور زوجیلا سڑکیں بند ہیں جبکہ مغل روڈ سمیت دیگر اہم سڑکیں گاڑیوں کی آمدورفت کیلئے بند ہیں۔








