• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۳۱, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
کابینہ نے ون نیشن ون الیکشن بل کی منظوری دے دی

کابینہ نے ون نیشن ون الیکشن بل کی منظوری دے دی

by امت ڈیسک
12/12/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
نئی دہلی: ملک میں سیاسی اصلاحات کے نقطہ نظر سے ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے حکومت نے ’ایک ملک ایک انتخاب‘ سے متعلق بل کو منظوری دے دی ہے کانگریس سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں نے اس بل کو غیر جمہوری اور کالا قانون قرار دیتے ہوئے حکومت پر حملہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں جمعرات کو ہونے والی کابینہ کی میٹنگ میں اس سے متعلق بل کو منظوری دی گئی۔ ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں سابق صدر رام ناتھ کووند کی صدارت میں تشکیل دی گئی کمیٹی کی سفارشات کی بنیاد پر یہ اہم فیصلہ کیا گیا ہے۔

کانگریس کے ترجمان جئے رام رمیش نے اس بل کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے پہلے ہی 17 جنوری کو اس مسئلہ پر سختی سے اپنے خیالات کا اظہار کر چکے ہیں اور اس کے بعد کانگریس کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔

تمل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے اسٹالن نے سوشل میڈیا ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ مرکزی کابینہ نے غیر جمہوری ‘ون نیشن ون الیکشن بل’ کو منظوری دے دی ہے۔ اس سے علاقائی جماعتوں کی آواز دبائی جائے گی اور وفاقی نظام کو نقصان پہنچے گا اور حکمرانی میں رکاوٹیں پیدا ہوں گی۔ انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں پر زور دیا ہے کہ وہ پوری طاقت کے ساتھ اس کی مخالفت کریں۔

کووند کمیٹی نے اپنی سفارشات میں پورے ملک میں ایک ساتھ تین سطحی انتخابات کرانے کی تجویز پیش کی تھی، جسے دو مرحلوں میں نافذ کرنے کا مشورہ دیا گیا تھا۔ پہلے مرحلے میں پارلیمنٹ اور ریاستی اسمبلی کے انتخابات کرانے کی تجویز ہے اور دوسرے مرحلے میں بلدیاتی انتخابات ایک ساتھ کرانے کی بات کہی گئی۔

کمیٹی نے ملک بھر کی سیاسی جماعتوں اور ماہرین سے بات چیت کی بنیاد پر اپنی رپورٹ پیش کی ہے۔ بحث کے دوران، بھارتیہ جنتا پارٹی اور اس کے اتحادیوں نے اس تجویز کی حمایت کا اظہار کیا تھا، جب کہ کانگریس اور اس کے اتحادیوں نے اس تجویز کی مخالفت کی تھی۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

رکن پارلیمنٹ انجینئر راشید کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کل ہوگی

Next Post

‘ون نیشن ون الیکشن’ پر کانگریس کےموقف میں کوئی تبدیلی نہیں:کھڑگے

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

ادھمپور میں سیکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوکے درمیان تصادم شروع

کشتواڑ میں سیکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان جھڑپ

31/01/2026
اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

30/01/2026
میرواعظ عمر فاروق نے ایکس اکاؤنٹ سے حریت چیئرمین کا عہدہ ہٹانے کی وضاحت کر دی

کشمیر یوں پر حملے بند کیے جائیں: میرواعظ عمر فاروق

30/01/2026
صرف سرکاری ویب سائٹ پر ہی ٹریفک چالان کی تصدیق کریں: ایس ایس پی ٹریفک سرینگر

صرف سرکاری ویب سائٹ پر ہی ٹریفک چالان کی تصدیق کریں: ایس ایس پی ٹریفک سرینگر

30/01/2026
کشتواڑ کے بعض علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ خدمات عارضی طور پر معطل

کشتواڑ کے بعض علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ خدمات عارضی طور پر معطل

30/01/2026
طلباء میں خود کشی کا تشویشناک رجحان،جموں کشمیر میں کمیٹیاں تشکیل

طلباء میں خود کشی کا تشویشناک رجحان،جموں کشمیر میں کمیٹیاں تشکیل

30/01/2026
Next Post
صرف عدلیہ ہی مجرم کو سزا دے سکتی ہے: ملیکارجن کھڑگے

‘ون نیشن ون الیکشن’ پر کانگریس کےموقف میں کوئی تبدیلی نہیں:کھڑگے

کشمیری نوجوان کو یو اے پی اے کیس میں ضمانت ملی

کرگل-گاندربل سرحدی تنازعہ: ہائی کورٹ نے حکومت کو جواب داخل کرنے کے لیے مزید چار ہفتے دیے

ایک دن کی خراب موسمی صورتحال کے بعد موسم میں بہتری،لیکن کی سردی کی لہر جاری

مغل روڈ، سونہ مرگ – کرگل روڈ اور سنتھن روڈ ہنوز بند مغل روڈ، سونہ مرگ – کرگل روڈ اور سنتھن روڈ ہنوز بند

عید الاضحیٰ سادگی سےمنائی جائے اور معاشرہ کے غریب اور ضرورت مندوں کا خیال رکھاجائے: میر واعظ

میر واعظ عمر فاروق کو ایک بار پھر گھر میں نظر بند کردیا گیا

امرناتھ یاترا، ایل جی منوج سنہا نے لیا انتظامات کا جائزہ

نوجوانوں اور پورے معاشرے کو متحد ہو کر ایسے عناصر کو شکست دینا ہو گی:منوج سنہا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »