• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
منگل, جنوری ۲۷, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
کشمیر میں ٹھٹھرتی سردیوں کا زور تیز تر، زوجیلا میں شبانہ درجہ حرارت منفی26.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ

کشمیر میں ٹھٹھرتی سردیوں کا زور تیز تر، زوجیلا میں شبانہ درجہ حرارت منفی26.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ

by امت ڈیسک
31/12/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سری نگر: وادی کشمیر میں برف باری کے بعد ٹھٹھرتی سردیوں کی لہر ایک بار پھر تیز تر ہوئی ہے جس نے لوگوں کا جینا از بس محال کر دیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 31دسمبر کی شام سے وادی کے بالائی علاقوں میں برف باری متوقع ہے۔
وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی11.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی 10.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی8.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی9.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
معروف سیاحتی مقام سونہ مرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی7.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی 9.9 ڈگری سینٹی گریڈ ہوا تھا جبکہ زوجیلا پر شبانہ درجہ حرارت منفی 26.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے.
گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی0.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
سری نگر میں 21 دسمبر کو شبانہ درجہ حرارت منفی 8.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوکر رواں موسم کی سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی تھی جو گذشتہ 133 برسوں میں سری نگر میں ماہ دسمبر میں ریکارڈ ہونے والا تیسرا کم ترین درجہ حرارت ہے۔
سری نگر میں سال 1974 کے ماہ دسمبر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی10.3 ڈگری سینٹی گریڈ اور 13 دسمبر سال 1964 کو شبانہ درجہ حرارت منفی12.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی0.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی0.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی7.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی2.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ اور بانڈی پورہ اضلاع میں شبانہ درجہ حرارت بالترتیب منفی4.0 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی0.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
وسطی کشمیر کے بڈگام اور گاندربل اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی4.4 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی3.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
جنوبی کشمیر کے پلوامہ، اننت ناگ، کولگام اور شوپیاں اضلاع میں شبانہ درجہ حرارت بالترتیب منفی6.8 ڈگری سینٹی گریڈ، منفی8.3 ڈگری سینٹی گریڈ، منفی9.1 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی3.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی11.0 ڈگری سینٹی گریڈ اور ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی14.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہ۔
سائیبریا کے بعد دنیا کے دوسرے سرد ترین مقام دراس میں کم سے کم درجہ حرارت منفی18.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی میں 31 دسمبر تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ایک کمزور مغربی ہوا کے داخل ہونے کے زیر اثر وادی میں یکم اور 2 جنوری کو پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی برف باری ہوسکتی ہے۔
موصوف ترجمان نے بتایا کہ بعد ازاں ایک اور درمیانی درجے کی مغربی ہوا کے زیر اثر وادی میں 3 سے 6 جنوری تک موسم مجموعی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ میدانی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی سے درمیانی درجے کی برف باری امکان ہے جبکہ اس دوران پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں بھاری برف باری ہوسکتی ہے۔
ایڈوائزری میں سیاحوں، مسافروں اور ٹرانسورٹرز کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اہم گذر گاہوں اور پہاڑی علاقوں پر درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے درج ہونے اور برفانی حالات کے یش نظر ٹریفک ایڈوائزری پر عمل کریں۔
قابل ذکر ہے کہ چلہ کلان جو ’شہنشہاہ زمستان‘ کے نام سے بھی وادی کے قرب وجوار میں مشہور ہے،21 دسمبر سے شروع ہو کر 31 جنوری کو اختتام پذیر ہوجاتا ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

اسرو نے تاریخ رقم کی، اسپیڈیکس مشن PSLV-C60 سے لانچ کیا گیا

Next Post

سرکاری و نجی طبی شعبوں کو فعال اور عوام دوست بنانے کی اشد ضرورت : میر واعظ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

27/01/2026
اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

27/01/2026
محبوبہ مفتی کا اینٹی لینڈ ایویکشن بل اسمبلی  میں پیش کرانے کا اعلان

محبوبہ مفتی کی بابا بلھے شاہ کے مزار کی توڑ پھوڑ کی شدید مذمت، بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا

27/01/2026
سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

27/01/2026
موہن بھاگوت کے بیان پر آرایس ایس کی وضاحت

ہندو سماج کو تین بچے پیدا کرنے سے کسی نے نہیں روکا : موہن بھاگوت

26/01/2026
یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

26/01/2026
Next Post
میر واعظ مین سٹریم سیاست میں شامل نہیں ہونگے : حریت کانفرنس کی وضاحت

سرکاری و نجی طبی شعبوں کو فعال اور عوام دوست بنانے کی اشد ضرورت : میر واعظ

فوج کی شمالی کمان کے کمانڈر نے سری نگر میں سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

فوج کی شمالی کمان کے کمانڈر نے سری نگر میں سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

سائبر سیل گاندربل نے 9 مہینوں میں 16 لاکھ روپیے مالیت کے اسمارٹ فونز بر آمد کئے: پولیس

سائبر سیل گاندربل نے 9 مہینوں میں 16 لاکھ روپیے مالیت کے اسمارٹ فونز بر آمد کئے: پولیس

مسلح فوج کے خوف سے کشمیر میں پتھربازی نہیں ہو رہی: فاروق عبداللہ

نئے سال میں کشمیری قوم کو امن و سکون اور چین کی زندگی نصیب ہو:فاروق عبداللہ

سنبھل میں وقف اراضی پر پولیس چوکی کی تعمیر! اسدالدین اویسی نے ثبوت کے ساتھ سی ایم یوگی کو بنایا نشانہ

سنبھل میں وقف اراضی پر پولیس چوکی کی تعمیر! اسدالدین اویسی نے ثبوت کے ساتھ سی ایم یوگی کو بنایا نشانہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »