• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
بدھ, جنوری ۲۸, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
کشمیر میں تازہ برف باری، گلمرگ میں شبانہ درجہ حرارت منفی8.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ

کشمیر میں تازہ برف باری، گلمرگ میں شبانہ درجہ حرارت منفی8.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ

by امت ڈیسک
02/01/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سری نگر: وادی کشمیر کو دوران شب ہونے والی تازہ برف باری نے ایک بار پھرسیفد چادر میں ڈھانپ لیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں 6 جنوری تک مزید برف باری متوقع ہے۔

سری نگر سمیت وادی کے شمال و جنوب میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب کہیں ہلکی تو کہیں درمیانی درجے کی برف باری ہوئی۔
سری نگر میں جب لوگ جمعرات کی صبح نیند سے اٹھے تو باہر کی ہر شئی نے سفید لباس اوڑھ لیا تھا۔

اطلاعات کے مطابق تازہ برف باری سے جہاں شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ میں لائن آف کنٹرول کے نزدیک کرناہ، کیرن، نوگام، جم گنڈ اور بنگس وادی کی رابطہ سڑکیں بند ہوئی ہیں وہیں سری نگر اور دیگر میدانی علاقوں میں سڑک پر پھسلن ہونے کی وجہ سے جمعرات کی صبح گاڑیوں کو چلنے پھرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

ادھر حکام نے بند سڑکوں سے برف ہٹانے کا کام پر زوروں سے شروع کر دیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں 2 جنوری کو موسم مجموعی طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے اور اس دوران کہیں کہیں ہلکی برف باری کا بھی امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ 3 جنوری کو بھی مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ کہیں کہیں ہلکی برف باری متوقع ہے۔

موصوف ترجمان نے کہا کہ اس کے بعد ایک اور مغربی ہوا کے زیر اثر 4 جنوری کی شام سے 5 جنوری کی رات دیر گئے تک وادی کے میدانی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی درجے کی برف باری جبکہ پہاڑی علاقوں میں بھاری برف باری ہوسکتی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ بعد ازاں 6 جنوری کی دوپہر سے موسم میں بہتری متوقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ وادی میں 7 جنوری سے 10 جنوری تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بعد میں وادی میں 11 اور 12 جنوری کو مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ کہیں کہیں ہلکی برف باری ہوسکتی ہے۔

محکمے نے ایڈوائزری میں سیاحوں، مسافروں اور ٹرانسپورٹرز کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اہم گذر گاہوں اور پہاڑی علاقوں پر درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے درج ہونے اور برفانی حالات کے یش نظر ٹریفک ایڈوائزری پر عمل کریں۔
انہوں نے کہا کہ 4 سے 6 جنوری کے دوران وادی کے کچھ پہاڑی علاقوں میں بھاری برف باری کا امکان ہے۔
ادھر مطلع ابر آلود رہنے سے وادی کے بیشتر مقامات پر شبانہ درجہ حرارت میں قدرے بہتری واقع ہوئی ہے۔
گرمائی دار لحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی2.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی4.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
سری نگر میں 21 دسمبر کو شبانہ درجہ حرارت منفی 8.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوکر رواں موسم کی سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی تھی جو گذشتہ 133 برسوں میں سری نگر میں ماہ دسمبر میں ریکارڈ ہونے والا تیسرا کم ترین درجہ حرارت ہے۔
سری نگر میں سال 1974 کے ماہ دسمبر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی10.3 ڈگری سینٹی گریڈ اور 13 دسمبر سال 1964 کو شبانہ درجہ حرارت منفی 12.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کشمیر کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 8.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی8.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی7.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی1.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی0.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی5.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی6.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
جنوبی کشمیر کے پلومہ، اننت ناگ، کولگام اور شوپیاں اضلاع میں شبانہ درجہ حرارت بالترتیب منفی4.9 ڈگری سینٹی گریڈ، منفی6.2 ڈگری سینٹی گریڈ، منفی6.2 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی7.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
شمالی کشمیر کے بارہمولہ اور بانڈی پورہ اضلاع میں کم س کم درجہ حرارت بالترتیب منفی2.2 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی1.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
وسطی کشمیر کے بڈگام اور گاندربل میں شبانہ درجہ حرارت بالترتیب منفی2.4 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی2.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی7.8 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ضلع کرگل میں منفی8.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
سائبیریا کے بعد دنیا کے دوسرے سرد ترین علاقہ دراس میں کم سے کم درجہ حرارت منفی7.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

مذہبی مقامات ایکٹ معاملہ: اسد الدین اویسی کی عرضی پر آج سپریم کورٹ میں سماعت

Next Post

تاریخی مغل روڈ، ایس ایس جی روڈ، سنتھن روڈ، بھدوراہ – چمبا روڈ ہنوز بند

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی کی مدت 24 فروری 2026 کو ختم ہوگی: حکومت

جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی کی مدت 24 فروری 2026 کو ختم ہوگی: حکومت

27/01/2026
کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

27/01/2026
یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

27/01/2026
اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

27/01/2026
محبوبہ مفتی کا اینٹی لینڈ ایویکشن بل اسمبلی  میں پیش کرانے کا اعلان

محبوبہ مفتی کی بابا بلھے شاہ کے مزار کی توڑ پھوڑ کی شدید مذمت، بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا

27/01/2026
سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

27/01/2026
Next Post
مغل روڈ ہنوز بند، سری نگر-جموں شاہراہ بحال

تاریخی مغل روڈ، ایس ایس جی روڈ، سنتھن روڈ، بھدوراہ - چمبا روڈ ہنوز بند

ریاستی درجے کی بحالی کے لئے مرکزی سرکار کے پاس ایک سال کا وقت کافی ہے: عمر عبداللہ

ریاستی درجے کی بحالی کے لئے مرکزی سرکار کے پاس ایک سال کا وقت کافی ہے: عمر عبداللہ

سری نگر میں منشیات فروش کی جائیداد منسلک:پولیس

سری نگر میں منشیات فروش کی جائیداد منسلک:پولیس

ترقیاتی منصوبوں کےلئے غیرزرعی زمین حاصل کرنے کا فیصلہ، کسانوں کے خدشات پر عمر عبداللہ کا اعلان

ترقیاتی منصوبوں کےلئے غیرزرعی زمین حاصل کرنے کا فیصلہ، کسانوں کے خدشات پر عمر عبداللہ کا اعلان

کشمیر کے معروف براڈکاسٹر سید مظفر کاشانی کا انتقال

کشمیر کے معروف براڈکاسٹر سید مظفر کاشانی کا انتقال

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »