• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, فروری ۵, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
حکومت حقیقت پسندانہ طرز عمل اختیار کرئے، دینی اور سیاسی مسائل پر بات کرتے رہیں گے :میر واعظ

حکومت حقیقت پسندانہ طرز عمل اختیار کرئے، دینی اور سیاسی مسائل پر بات کرتے رہیں گے :میر واعظ

by امت ڈیسک
03/01/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سری نگر: میرواعظ کشمیر مولوی محمد عمر فاروق نے ارباب اقتدار سے کہا ہے کہ وہ انکے تئیں اختیار کی گئی معاندانہ پالیسی ترک کرتے ہوئے آئے روز خصوصاً جمعتہ المبارک کے ایام میں عائد کی جارہی قدغنوں اور پابندیوں ور انکی منصبی اور دینی سرگرمیوں پر بلا جواز قدغنوں سے گریز کرتے ہوئے حقیقت پسندانہ طرز عمل اختیار کرے انجمن اوقاف جامع مسجد کی جانب سے جاری کئے گئے ایک پریس بیان کے مطابق مسلسل چار جمعہ تک نظر بندی کے بعد آج پہلی بار مرکزی جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ سے قبل خطاب کرتے ہوئے میرواعظ نے کہا کہ جمعتہ المبارک کا مقصد محض نماز کی ادائیگی ہی نہیں بلکہ اس ہفتہ وارعظیم اجتماع کا مقصد یہ ہے کہ میرواعظ کی حیثیت سے مجھے عوامی مشکلات اور شکایات کے ازالے کیلئے آواز اٹھانا میری منصبی ذمہ داری ہے جیسا کہ صدیوں سے مرکزی جامع مسجد کے منبر ومحراب سے میرواعظین کا طریق کار رہا ہے۔ اس منبر سے لوگوں کے دینی، سیاسی ، اقتصادی، ملی اور سماجی مسائل پر بات ہو تی رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ ارباب اقتدار انکی ہر سرگرمی کو منفی انداز میں لیتے ہیں جبکہ اگر اس منبرو محراب سے حکومت کی کارکردگی پر سوال اٹھایا جاتا ہے تو اس کا مقصد لوگوں کو اکسانا نہیں بلکہ حکومت کی توجہ ان مسائل کی طرف مبذول کرانا ہوتی ہے جن کی وجہ سے لوگ مشکلات اور مصائب کا شکار ہوتے ہیں۔

میرواعظ نے کہا کہ انتظامیہ غیر ضروری طور پر ہماری پر امن سرگرمیوں سے خائف ہے اور جب چاہے مجھ پر پابندی عائد کی جاتی ہے اور اپنی من مانی طریقہ سے مجھے باہر جانے کی اجازت دی جاتی ہے جبکہ ہم نے ہمیشہ پر امن طریقے سے مسائل اور معاملات کو ابھارا ہے اورافہام و تفہیم کے ذریعے ان کے حل پر زور دیا ہے اور چونکہ یہ میری منصبی ذمہ داری ہے کیونکہ لوگ میرے پاس اس توقع سے اپنے مسائل اور مشکلات لیکر آتے ہیں تاکہ انہیں متعلقہ اداروں تک پہنچایا جائے۔

میرواعظ نے کہا کہ مرکزی جامع مسجد سرینگر میں اس شدید سردی کے موسم میں بھی دور دراز علاقو ں سے لوگ نماز کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ وعظ و تبلیغ سے مستفید ہونے کیلئے آتے ہیں اور ہم توقع رکھیں گے کہ چونکہ رجب المرجب کا مہینہ شروع ہو چکا ہے اور اس مہینے کی فضیلت اور اہمیت اور معراج النبی (ص)کے عظیم معجزے اور اس کے بعد ماہ شعبان اور پھر متبرک ماہ رمضان کی آمد کے پیش نظر میرے تئیں حکومت اپنا طرز عمل تبدیل کرکے غیر ضروری پابندیوں سے گریز کرے گی اور غیر یقینیت کی صورتحال کا سلسلہ ختم کرئے گی۔(یو این آئی)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

وزیراعلی عمر عبداللہ نے کشمیر کا نام تبدیل کرنے کی تردید کی

Next Post

جموں وکشمیر میں ملی ٹینسی ختم نہیں ہوئی ہے، قیام امن کی خاطر کوششیں جاری :وزیر اعلیٰ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

ریزرویشن سے متعلق تجویز لیفٹیننٹ گورنر نے وزارتِ داخلہ کو بھیج دی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

ریزرویشن سے متعلق تجویز لیفٹیننٹ گورنر نے وزارتِ داخلہ کو بھیج دی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

05/02/2026
سری نگر پولیس کی کارروائی، ایک ہی خاندان کے تین منشیات فروش گرفتار، ہیروئن برآمد

سری نگر پولیس کی کارروائی، ایک ہی خاندان کے تین منشیات فروش گرفتار، ہیروئن برآمد

05/02/2026
کانگریس کے صدر کا اسٹیٹ ہُڈ کے لیے واضح ٹائم لائن کا مطالبہ، کشمیری پنڈتوں کی واپسی کے لیے آل پارٹی پینل کی تجویز

کانگریس کے صدر کا اسٹیٹ ہُڈ کے لیے واضح ٹائم لائن کا مطالبہ، کشمیری پنڈتوں کی واپسی کے لیے آل پارٹی پینل کی تجویز

05/02/2026
ریزرویشن اور اسٹیٹ ہُڈ پر حکومتی پالیسی کشمیری نوجوانوں کے لیے وجودی خطرہ: سجاد لون

ریزرویشن اور اسٹیٹ ہُڈ پر حکومتی پالیسی کشمیری نوجوانوں کے لیے وجودی خطرہ: سجاد لون

05/02/2026
عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

پہلگام حملے کے بعد بند سیاحتی مقامات کا مسئلہ وزیر داخلہ کے ساتھ اٹھاؤں گا: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

05/02/2026
بی جے پی حکومت میں عسکریت پسندی میں اڑسٹھ فیصد کمی آئی: امت شاہ

وزیر داخلہ تین روزہ دورے پر آج جموں و کشمیر پہنچے گے

05/02/2026
Next Post
جموں وکشمیر میں ملی ٹینسی ختم نہیں ہوئی ہے، قیام امن کی خاطر کوششیں جاری :وزیر اعلیٰ

جموں وکشمیر میں ملی ٹینسی ختم نہیں ہوئی ہے، قیام امن کی خاطر کوششیں جاری :وزیر اعلیٰ

بھاری برفباری کی پیشگوئی کے چلتے حکومت کسی بھی موسمی صورتحال سے بر وقت نمٹنے کیلئے تیار: وزیر اعلیٰ

بھاری برفباری کی پیشگوئی کے چلتے حکومت کسی بھی موسمی صورتحال سے بر وقت نمٹنے کیلئے تیار: وزیر اعلیٰ

ڈیوٹی کے دوران پرائیوٹ پریکٹس میں ملوث پائے جانے والے ی ڈاکٹروں کے خلاف کارورائی ہو گی: وزیر صحت

ڈیوٹی کے دوران پرائیوٹ پریکٹس میں ملوث پائے جانے والے ی ڈاکٹروں کے خلاف کارورائی ہو گی: وزیر صحت

جموں: بھاجپا  لیڈر کے بیٹے کو سرکاری ملازم نے مبینہ طور پر گولی مار دی

جموں: بھاجپا لیڈر کے بیٹے کو سرکاری ملازم نے مبینہ طور پر گولی مار دی

پی ایم مودی کی چادر اور ان کا پیغام لے کر اجمیر پہنچے مرکزی وزیر کرن رجیجو

پی ایم مودی کی چادر اور ان کا پیغام لے کر اجمیر پہنچے مرکزی وزیر کرن رجیجو

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »