• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۹, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
ڈیوٹی کے دوران پرائیوٹ پریکٹس میں ملوث پائے جانے والے ی ڈاکٹروں کے خلاف کارورائی ہو گی: وزیر صحت

ڈیوٹی کے دوران پرائیوٹ پریکٹس میں ملوث پائے جانے والے ی ڈاکٹروں کے خلاف کارورائی ہو گی: وزیر صحت

by امت ڈیسک
03/01/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
مریضوں کی دیکھ بھال میں کسی بھی کوتاہی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ہے کی بات کرتے ہوئے وزیر صحت و تعلیم سکینہ ایتو نے کہا کہ ڈیوٹی کے دوران پرائیوٹ پریکٹس میں ملوث پائے جانے والے سرکار ی ڈاکٹروں کے خلاف کارورائی ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ شام کے وقت بھی تمام اسپتالوں کے ایمرجنسی میں سینئر ڈاکٹروں کو دستیاب رکھا جائے تا کہ مریضوں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ سی این آئی نمائندے پرویز وانی کے مطابق صحت اور تعلیم کی وزیر سکینہ ایتونے اننت ناگ کا دورہ کرکے وہاں موسم سرما کیلئے اسپتالوں میں تیاریوں کا جائزہ لیا ۔ اس دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مریضوں کی دیکھ بھال میں کسی بھی کوتاہی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ہے ۔

انہوںنے کہا کہ اسپتالوں میں تمام طبی سہولیات کو بہم رکھنے کیلئے انتظامیہ کام کر رہی ہے اور ساتھ ہی ڈاکٹروں کی عدم دستیابی اگر کہیں ہو تی تو اس کو پورا کیا جائے گا ۔ سکینہ ایتو نے کہا کہ ضلع انت ناگ میں جو بھی اسپتال ہے ان میں بنیادی سہولیات بہم رکھنے کیلئے حکومت ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ فنڈس کی کمی وجہ سے کچھ منصوبے حکومت کے زیر غور ہے اور جو بھی ممکن ہوگا وہ کیا جائے گا ۔ ایتو نے مزید کہا کہ ڈیوٹی کے دوران پرائیوٹ پریکٹس میں ملوث پائے جانے والے سرکار ی ڈاکٹروں کے خلاف کارورائی ہو گی ۔ اس سے قبل سکینہ ایتو نے ممبر اسمبلی زیڈی بل تنویر صادق کے ساتھ کے ہمراہ JLMNہسپتال رعناواری کا اچانک دورہ کیا اور اس دوران ریضوں کی دیکھ بھال کی سہولیات اور اہم ادویات کی دستیابی کا جائزہ اور ہسپتال انتظامیہ کو ضروریات ہدایات دیں۔ دورے کے دوران انہوں نے وہاں بنیادی ڈھانچے کی ضروریات کے ساتھ ساتھ طبی و نیم طبی عملے کی دستیابی کے بارے میں معلومات حاصل کیں ۔ انہوں نے وہاں موجود مریضوں کیساتھ بھی بات کی۔ مریضوں نے انہیں مختلف نوعیت کے مسائل سے آگہی دلائی، جو انہوں نے موقعے پر ہی متعلقہ حکام کیساتھ اٹھائے اور ان کا سدباب کرانے کی ہدایت کی۔

وزیر موصوفہ نے ہسپتال کے منتظمین کو ہدایت کی کہ اس ہسپتال پر شہر خاص کا پورا دباﺅ ہونے کے ساتھ ساتھ دیگر مقامات سے بھی مریضوں کا رش ہوتا ہے اس لئے یہاں طبی و نیم طبی عملہ کی تعیناتی و دستیابی کیساتھ ساتھ ضروریات ادویات ہر وقت میسر ہونے چاہئیں۔ اس کے علاوہ شام کے وقت بھی یہاں ایمرجنسی میں سینئر ڈاکٹروں کو دستیاب رکھا جائے تا کہ مریضوں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے ہسپتال انتظامیہ سے تیمارداروں کیلئے بھی سہولیات میسر رکھنے کی بھی تاکید کی اور کہا کہ جو لوگ مریضوں کیساتھ ہوتے ہیںاُن کا خیال رکھنا بھی ہماری ذمہ داری ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

بھاری برفباری کی پیشگوئی کے چلتے حکومت کسی بھی موسمی صورتحال سے بر وقت نمٹنے کیلئے تیار: وزیر اعلیٰ

Next Post

جموں: بھاجپا لیڈر کے بیٹے کو سرکاری ملازم نے مبینہ طور پر گولی مار دی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش نوجوان پر ہجوم کا وحشیانہ حملہ، بازو فریکچر، سر پر شدید چوٹیں

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش نوجوان پر ہجوم کا وحشیانہ حملہ، بازو فریکچر، سر پر شدید چوٹیں

29/01/2026
سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

28/01/2026
اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

28/01/2026
یاسین ملک اب گواہ سے از خود جرح نہیں کر سکتے

یاسین ملک کیس: دہلی ہائی کورٹ میں این آئی اے کی سزائے موت کی اپیل پر 22 اپریل کو سماعت

28/01/2026
جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

28/01/2026
اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

28/01/2026
Next Post
جموں: بھاجپا  لیڈر کے بیٹے کو سرکاری ملازم نے مبینہ طور پر گولی مار دی

جموں: بھاجپا لیڈر کے بیٹے کو سرکاری ملازم نے مبینہ طور پر گولی مار دی

پی ایم مودی کی چادر اور ان کا پیغام لے کر اجمیر پہنچے مرکزی وزیر کرن رجیجو

پی ایم مودی کی چادر اور ان کا پیغام لے کر اجمیر پہنچے مرکزی وزیر کرن رجیجو

کوکرناگ انکاؤنٹر کیس: این آئی اے نے کلیدی ملزم کی جائیداد قرق کی

کوکرناگ انکاؤنٹر کیس: این آئی اے نے کلیدی ملزم کی جائیداد قرق کی

کشمیر میں گہری دھند سے فلائٹ آپریشن میں خلل واقع، زمینی ٹرانسپورٹ بھی متاثر

کشمیر میں گہری دھند سے فلائٹ آپریشن میں خلل واقع، زمینی ٹرانسپورٹ بھی متاثر

بانڈی پورہ میں فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 2 فوجی ہلاک، 3 کی حالت نازک

بانڈی پورہ میں فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 2 فوجی ہلاک، 3 کی حالت نازک

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »