• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, فروری ۵, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
سکینہ ایتو کا سی ڈی ہسپتال کا دورہ، علاج و معالجہ کی سہولیات اور تعمیراتی سرگرمیوں کا جائزہ

سکینہ ایتو کا سی ڈی ہسپتال کا دورہ، علاج و معالجہ کی سہولیات اور تعمیراتی سرگرمیوں کا جائزہ

by امت ڈیسک
04/01/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر// شعبہ صحت کو پٹری پر لانے کیلئے حکومت کی کوششیں جاری رکھتے ہوئے صحت اور تعلیم کی وزیر سکینہ ایتونے آج ایم ایل اے لالچوک احسان پردیسی کے ہمراہ قدیم سی ڈی ہسپتال اور جی پی پنت ہسپتالوں کا دورہ کیا۔ اس دوران مریضوں کی دیکھ بھال کی سہولیات اور اہم ادویات کی دستیابی کا جائزہ اور ہسپتال انتظامیہ کو ضروریات ہدایات دیں۔ دورے کے دوران انہوں نے وہاں بنیادی ڈھانچے کی ضروریات کے ساتھ ساتھ طبی و نیم طبی عملے کی دستیابی کے بارے میں معلومات حاصل کیں ۔انہوں نے سی ڈی ہسپتال میں زیر تعمیر کاموں کا بھی جائزہ لیا اور حکام کو سارے کام مقررہ وقت کے اندر اندر مکمل کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے وہاں موجود مریضوں کیساتھ بھی بات کی ۔ مریضوں نے انہیں مختلف نوعیت کے مسائل سے آگہی دلائی، جو انہوں نے موقعے پر ہی متعلقہ حکام کیساتھ اٹھائے اور ان کا سدباب کرانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے ہسپتال حکام کو ہدایت دی کہ مریضوں کیلئے تمام ادویات اور ضروری طبی ساز و سامان میسر رکھا جائے کیونکہ واحد امراضِ چھاتی کے ہسپتال ہونے کی وجہ سے یہاں کافی دباﺅ ہوتا ہے۔ سکینہ ایتو نے احسان پردیسی کے ہمراہ جی بی پنتھ ہسپتال کا بھی دورہ کیا ۔ احسان پردیسی نے وزیر موصوفہ کو بتایا کہ اگرچہ یہاں سی ڈی ہسپتال کی طرف سے ایک ڈاکٹر میسر رکھا گیا ہے تاہم یہ ہسپتال فعال نہیں ہوسکا ہے اور بچوں کا ہسپتال بمنہ منتقل ہونے کے بعد سے ہسپتال عمارت بے کار پڑی ہے۔ انہوں نے وزیر موصوفہ سے کہا کہ لوگوں کی دیرینہ مانگ ہے کہ اس ہسپتال کو ایک کمیونٹی ہیلتھ سینٹر کا درجہ دیا جائے تاکہ یہاں بچوں کے ڈاکٹروں کے علاوہ زچگی اور دیگر امراض کیلئے بھی او پی ڈی خدمات دستیاب رہ سکیں۔ اس ہسپتال کو ایک جنرل ہیلتھ سینٹر کے قیام سے ایک بہت بڑی آبادی کو فائدہ پہنچے گا اور بڑے ہسپتالوں پر دباﺅ بھی کم ہوگا۔ وزیر صحت سکینہ ایتو نے احسان پردیسی کو یقین دہانی کرائی کہ وہ اس ہسپتال ایک کمیونٹی ہیلتھ سینٹر بنانے کی سمت میں کام کریں گی تاکہ لوگوں کو فائدہ پہنچ سکے۔ انہوں نے کہاکہ یہاں ایک جنرل ہسپتال کے قیام سے نہ صرف پائین شہر بلکہ جنوبی کشمیر کے مریضوں کو بھی علاج و معالجہ کی سہولیات فراہم ہونگی۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

بارہمولہ میں خاتون سمیت دو منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد: پولیس

Next Post

بانڈی پورہ سڑک حادثہ میں چار فوجی اہلکار ہلاک، دو زخمی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

چھاترو جھڑپ میں ایک ملی ٹینٹ ازجان ،کارروائی جاری

چھاترو جھڑپ میں ایک ملی ٹینٹ ازجان ،کارروائی جاری

04/02/2026
شراب پر پابندی کشمیر کے سماجی ڈھانچے اور خواتین کے تحفظ کو یقینی بنائے گی: محبوبہ مفتی

شراب پر پابندی کشمیر کے سماجی ڈھانچے اور خواتین کے تحفظ کو یقینی بنائے گی: محبوبہ مفتی

04/02/2026
پیربنجال خطے کے وجود پر سنیل شرما کا اعتراض، اسمبلی میں ہنگامہ

پیربنجال خطے کے وجود پر سنیل شرما کا اعتراض، اسمبلی میں ہنگامہ

04/02/2026
کشمیر میں نئے مہاجر ٹرانزٹ کیمپ قائم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں: حکومت

کشمیر میں نئے مہاجر ٹرانزٹ کیمپ قائم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں: حکومت

04/02/2026
جموں و کشمیر اسمبلی میں بی جے پی کا واک آؤٹ، اسپیکر پر جانبداری کے الزامات

جموں و کشمیر اسمبلی میں بی جے پی کا واک آؤٹ، اسپیکر پر جانبداری کے الزامات

04/02/2026
اُدھم پور انکاؤنٹر: دو ملی ٹینٹ مارے گئے ، آپریشن جاری

اُدھم پور انکاؤنٹر: دو ملی ٹینٹ مارے گئے ، آپریشن جاری

04/02/2026
Next Post
بانڈی پورہ میں فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 2 فوجی ہلاک، 3 کی حالت نازک

بانڈی پورہ سڑک حادثہ میں چار فوجی اہلکار ہلاک، دو زخمی

کوکرناگ علاقے میں عدم شناخت لاش بر آمد

کولگام:دم گھٹنے سے بیٹے کی موت، ماں کی حالت تشویشناک

برفباری سے کشمیر بھر میں پروازیں اور ٹرین خدمات متاثر، معمولات زندگی متاثر

اگلے 24گھنٹوں کے دوران پیر پنجال کے آر پار بھاری سے درمیانی درجے کی برفباری کی پیشگوئی

ڈیوٹی کے دوران پرائیوٹ پریکٹس میں ملوث پائے جانے والے ی ڈاکٹروں کے خلاف کارورائی ہو گی: وزیر صحت

امراض چھاتی اسپتال کی ڈلگیٹ سے سونہ وار منتقلی کیلئے حکومت کے پاس کوئی تجویز نہیں: وزیر صحت

کشتواڑ سڑک حادثے میں 4 افراد ازجان ، ریسکیو آپریشن جاری

کشتواڑ سڑک حادثے میں 4 افراد ازجان ، ریسکیو آپریشن جاری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »