امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 13 جنوری: جموں و کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں پیر کو معمول کی گشت کے دوران ایک بی ایس ایف جوان اس وقت زخمی ہو گیا جب اس کی سروس رائفل غلطی سے چلی گئی۔
اہلکاروں نے بتایا کہ کانسٹیبل منیش میگھوال کو اولڈ ٹاؤن بارہمولہ میں گولی لگی۔
انہوں نے بتایا کہ زخمی جوان کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں اس کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔










