• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
راجوری کے بڈھال میں مزید چار اموات، تعداد 14 پہنچ گئی

راجوری کے بڈھال میں مزید چار اموات، تعداد 14 پہنچ گئی

by امت ڈیسک
15/01/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
راجوری : جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع راجوری کے سب ڈویزن کوٹرنکا کے تحت آنے والے بڈھال گاؤں میں گذشتہ ایک ماہ کے دوران نامعلوم بیماری کی وجہ سے مسلسل اموات ہو رہی ہیں۔ گاؤں میں اب تک 14 لوگ اپنی جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں اور کئی افراد اب بھی ہسپتالوں میں زیرِ اعلاج ہیں۔

بڈھال گاؤں میں خوف و دہشت کا ماحول ہے۔ گاؤں میں اب تک تین خاندانوں کے 11 بچوں سمیت 14 افراد پراسرار طور پر ہلاک ہو چکے ہیں۔ اس کے بعد بھی حکومت اور انتظامیہ اموات کی وجوہات کا پتہ لگانے میں ناکام رہی۔ گاؤں میں خوراک، پانی اور خون کے نمونوں کی مکمل جانچ کے بعد بھی حکومت کو کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے۔

گزشتہ ابک ماہ کے دوران پنچایت بڈھال میں ایک خاندان پر اس وقت قیامت برپا ہوگئی جب اچانک نامعلوم بیماری کی وجہ سے اب ایک ایک کر کے 14 لوگوں کی موت ہوگئی۔ مرنے والے سبھی افراد ایک ہی جوائنٹ خاندان سے تعلق رکھتے ہیں اور ایک دوسرے کے قریبی رشتے دار ہیں۔ اس سانحے کی وجہ سے اس خاندان کی دو فیملیز تو بالکل ہی ختم ہوگئیں۔ آئے روز مرنے والوں کی تعدادمیں اضافہ ہوتا جا رہا۔

گزشتہ روز تین بچیوں سمیت چار لوگوں کی موت ہوگئی جن کو بڈھال گاؤں میں ہی سینکڑوں لوگوں کی موجودگی میں مذہبی روایت کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔ رنج غم میں ڈوبے لوگ تدفین میں مصروف ہی تھے کہ انہیں ایک اور صدمہ لگا، زیر علاج بچیوں میں سے ابک اور بچی کی جموں کے شالیمار ہسپتال میں موت ہو گئی۔ اس کے بعد مقامی لوگوں میں کافی غصہ دیکھنے کو ملا۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ بڈھال گاوں میں گذشتہ ایک ماہ سے لگاتار لوگ مرتے جا رہے ہیں اور انتظامیہ حکومت ابھی تک یہ پتہ نہیں لگا سکی کہ اس کی اصل وجہ کیا ہے؟ لوگوں نے وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ اگر سرکار و انتظامیہ اس بیماری کاپتہ لگانے میں ناکام رہی تو سب ڈویزن کوٹرنکہ کے عوام احتجاج کرنے سے گریز نہیں کریں گے۔

حالانکہ اس معاملے میں پہلی موت ہونے کے بعد ہی ضلع انتظامیہ کی طرف سے ہیلتھ و فوڈ کی ٹیموں کو اس علاقہ میں تعینات کیا گیا جو کہ کھانے پینےکی تمام اشیائے خورد و نوش کے نمونے لے گئے، اس کے علاوہ میڈیکل ٹسٹ بھی کیے گئے لیکن اب تک بیماری کے بارے میں کچھ بھی پتہ نہیں چل سکا۔ ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری نے بھی اس علاقے کا دورہ کیا اور تمام حالات سے واقفیت حاصل کی۔

تمام ادارے اموات کی وجہ پتہ لگانے میں ناکام
کابینہ وزیر سکبنہ ایتو، ایم ایل اے جاوید رانا اور جاوید چوہدری کے علاوہ ڈائرکٹر ہیلتھ سروس جموں نے بھی دورہ کیا اور تمام تر جانکاری سے آگاہی حاصل کی۔ چند سپیشنل ٹیموں کو بھی تعینات کیا گیا جنہوں نے علاقہ کے لوگوں کی میڈیکل جانچ بھی کی، مگر کچھ بھی معلوم کرنے میں ناکام رہے جس کے بعد مقامی لوگوں میں ڈر کا ماحول بنا ہوا ہے اور کہیں نہ کہیں انتظامیہ پر بھی لوگ سوالیہ نشان اٹھا رہے ہیں۔

لوگوں نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ جلد از جلد اس معاملے کی جانچ کی جائے تاکہ آنے والے دنوں میں دیگر لوگوں کی جانیں بچائی جا سکیں۔ واضح رہے کہ منگل کی شام ایک اور چھ سالہ بچی کی موت کی اطلاع ملی جس سے اب تک مرنے والوں کی تعداد 14 ہو گئی ہے۔

منگل کو سرینگر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر صحت سکینہ ایتو نے کہا کہ "ہمیں ابھی تک اموات کی وجہ کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔ پچھلے کیسز اور تازہ ترین کیسز کے مختلف ٹیسٹ کیے گئے تھے لیکن سب منفی نکلے۔ انہوں نے کہا کہ ہم وجہ جاننے کے لیے اور ٹیسٹ کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ سال دسمبر میں کچھ کیسز سامنے آئے تھے لیکن اس کے بعد کوئی موت واقع نہیں ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ "9 جنوری کو گاؤں میں کچھ سماجی تقریب تھی جس میں سات بچے متاثر ہوئے۔ ان میں سے کچھ کو جموں اور راجوری کے اسپتالوں میں ریفر کیا گیا، لیکن ان میں سے کچھ کی موت ہوگئی۔”

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بچوں میں بخار، پسینہ آنے، الٹی اور پانی کی کمی کی علامات پائی گئیں۔ ان بچوں نے خاندان کی طرف سے منعقدہ ایک سماجی تقریب میں میٹھے چاول کھائے تھے۔

دسمبر میں نو افراد کی موت
دسمبر کے آخری حصے میں نو افراد کی پراسرار حالات میں موت ہوئی، ان میں زیادہ تر بچے تھے۔ دو دن پہلے مزید چھ بچوں کو اسپتال میں داخل کیا گیا تھا، جن میں سے تین کی موت جموں کے ایک اسپتال میں ہوئی اور تین دیگر بچے آئی سی یو میں داخل ہیں۔ حکام نے بتایا کہ دو خاندانوں کے افراد، جو ایک دوسرے کے رشتے دار ہیں، دسمبر میں انتقال کر گئے تھے۔ ذرائع نے بتایا کہ "نئے کیسز کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔”

بڈھال کے ایم ایل اے جاوید اقبال چودھری نے کہا کہ گاؤں میں بدقسمتی سے ہوئیں اموات کی اعلیٰ سطح کی سائنسی جانچ کے باوجود ایک معمہ بنی ہوئی ہے۔ چودھری نے کہا کہ "لوگوں سے الرٹ رہیں لیکن گھبرائیں نہیں، کیس کی مختلف سطحوں پر تفتیش کی جائے گی جس میں میڈیکل اور پولیس انویسٹی گیشن بھی شامل ہے تاکہ ان المناک اموات کے پیچھے کی وجوہات کا پتہ لگایا جا سکے۔”

حکام نے بتایا کہ محکمہ صحت کی ٹیمیں نمونے لے کر مسلسل جانچ میں مصروف ہیں اور دیگر پہلوں سے بھی جانچ ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ممکنہ صحت کے خطرات کی نشاندہی کرنے اور ان سے نمٹنے کے لیے منگل کو کل 272 نمونے لیے گئے تھے تاکہ علاقے میں ضروری سامان کے معیار اور حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔(ای ٹی وی بھارت )

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

بدھل راجوری میں پُر اسرار طور پر پھیلی بیماری سے انسانی جانوں کے زیاں پر افسوس ہے: سکینہ اتو

Next Post

سری نگر میں توہین آمیز ریمارکس کے ذریعے فرقہ وارانہ بدامنی کو ہوا دینے کے الزام میں 6 شر پسند گرفتار: پولیس

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

22/01/2026
ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

22/01/2026

عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

21/01/2026
این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

21/01/2026
پونچھ میں کنٹرول لائن کے قریب بی ایس ایف اہلکار لاپتہ

کیرن سیکٹر میں ایل او سی پر پاکستانی فوج کی ہوائی فائرنگ، بھارتی فوج کا محتاط جواب

21/01/2026
Next Post
پلوامہ میں دوسرے کا اے ٹی ایم کارڈ استعمال کرکے پیسہ نکالنے والا گرفتار:پولیس

سری نگر میں توہین آمیز ریمارکس کے ذریعے فرقہ وارانہ بدامنی کو ہوا دینے کے الزام میں 6 شر پسند گرفتار: پولیس

بمنہ خاتون کے قتل کا معمہ حل، چار گرفتار : پولیس

بانڈی پورہ میں آن لائن مالیاتی دھوکہ دہی میں 5 لاکھ 5 ہزار روپیے نقدی اور 19 سمارٹ فون برآمد:پولیس

راجوری اموات میں وائر س کا کوئی عمل دخل نہیں اب پولیس اس کی تحقیقات کرئے گی :سکینہ اتو

راجوری اموات میں وائر س کا کوئی عمل دخل نہیں اب پولیس اس کی تحقیقات کرئے گی :سکینہ اتو

مسلح فوج کے خوف سے کشمیر میں پتھربازی نہیں ہو رہی: فاروق عبداللہ

نیشنل کانفرنس حکومت تمام خطوں کیساتھ یکساں سلوک روا رکھے گی: ڈاکٹر فاروق

سابق فوجی سربراہ جنرل وی کے سنگھ نے افسپا کی منسوخی کے پروگرام کو سبوتاژ کیا: عمر عبداللہ

جموں کشمیر کے ریاستی درجہ کی جلد بحالی کیلئے ہم پُر امید: عمر عبداللہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »