امت نیوز ڈیسک //
حکومت اس بات کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے کہ جموں و کشمیر کے نوجوان ملک میں اعلیٰ درجے کے کاروباری افراد کے طور پر ابھریں کی بات کرتے ہوئے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ بھارت ماضی میں ایک عالمی علمی مرکز کے طور پر جانا جاتا تھا اور اب یہ نوجوانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ ملک کو نئی بلندیوں پر لے جائیں۔سی این آئی کے مطابق آئی آئی ایم جموں میں برکس یوتھ کونسل انٹرپرینیورشپ رن اپ ایونٹ سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے جموں و کشمیر میں تیز رفتار صنعتی ترقی پر روشنی ڈالی۔انہوں نے کہا”گزشتہ چند سالوں کے دوران متعدد صنعتیں قائم کی گئی ہیں، جن میں سے بہت سی پائپ لائن میں ہیں۔ “ انہوں نے مزید کہا” جموں اور کشمیر نے ایک بے مثال صنعتی عروج کا مشاہدہ کیا ہے۔ حکومت اس بات کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے کہ جموں و کشمیر کے نوجوان اعلیٰ درجے کے کاروباری افراد کے طور پر ابھریں، جو ہندوستان کی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں“۔انہوں نے کہا”بھارت ماضی میں ایک عالمی علمی مرکز کے طور پر جانا جاتا تھا اور اب یہ نوجوانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ ملک کو نئی بلندیوں پر لے جائیں“۔منوج سنہا نے نئی تعلیمی پالیسی کو ہندوستان کے تعلیمی اور تکنیکی مستقبل کی تشکیل کیلئے ایک انقلابی روڈ میپ قرار دیتے ہوئے اس کا خیرمقدم کیا۔ لیفٹنٹ گورنر منو ج سنہا نے کہا ” قومی تعلیمی پالیسی ہمارا رہنما ہے اور ہمارے تعلیمی نظام کو عالمی معیار کے ساتھ ہم آہنگ کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا“۔انہوں نے تکنیکی ترقی کو آگے بڑھانے کیلئے اکیڈمی اور صنعت کے درمیان تعاون کی اہم ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے کہا ”تعلیمی اداروں اور صنعتوں کے درمیان ہم آہنگی اختراع کو فروغ دینے اور جدید ترین ٹیکنالوجیز تیار کرنے کیلئے ضروری ہے جو ہندوستان کو عالمی سطح پر مزید آگے بڑھائے گی“۔انہوں نے کہا کہ ہم انکیوبیشن مراکز کو فروغ دینے اور نئے سٹارٹ اپس کے قیام کے لیے بہتر وسائل اور مدد فراہم کرنے کے لیے پالیسیوں پر توجہ مرکوز کرنا جاری رکھے ہوئے ہیں۔موج سنہا نے کہا ” میں چاہتا ہوں کہ ہمارے نوجوان بڑے خواب دیکھیں، خود کو وقف کریں، اور ایک متحرک جموںو کشمیرتیار کریں۔ اس کی ترقی کی رفتار کو نئی بلندیوں تک لے جائیں“۔اس دوران جی سی ٹی وی کے سربراہ آدتیہ ٹکو نے کہا کہ اس تقریب کا مقصد نوجوانوں میں جدت اور کاروباری صلاحیت کو فروغ دینا، خیالات کے تبادلے، بہترین طریقوں کا اشتراک، اور برکس ممالک میں کاروباری ترقی اور تعاون کو فروغ دینے کیلئے ایک پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔










