امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 03 فروری: جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع میں نامعلوم بندوق برداروں کے حملے میں ایک سابق فوجی، اس کی بیوی اور بیٹی زخمی ہو گئے۔
ایک اہلکار نے نیوز ایجنسی – کشمیر نیوز آبزرور (کے این او) کو بتایا کہ کولگام کے بیہی باغ علاقے میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں ایک سابق فوجی، اس کی بیوی اور بیٹی زخمی ہو گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ تینوں کو زخمی حالت میں اسپتال لے جایا گیا ہے۔
دریں اثنا، فورسز نے حملہ آوروں کو پکڑنے کے لیے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔










