امت نیوز ڈیسک //
جموں، 12 فروری: ضلع رامبن کے بیٹری چشمہ علاقے کے قریب بدھ کو ایک گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔
حکام نے بتایا کہ بیٹری چشمہ کے قریب ایک سوئفٹ کار اپنا کنٹرول کھو بیٹھی اور گہری کھائی میں جاگری۔ کچھ ہی دیر میں پولیس اور مقامی لوگوں کی ایک ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور ریسکیو آپریشن شروع کیا، جس کے دوران ایک لاش نکال لی گئی۔
متوفی کی شناخت امت کول ساکنہ برہمنہ جموں کے طور پر کی گئی ہے۔
دریں اثنا، جب یہ کہانی تیار کی جا رہی تھی، ریسکیو آپریشن جاری تھا۔ (جی این ایس)











