• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
اتوار, جنوری ۲۵, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
جموں وکشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران وسیع پیمانے پر برف وباراں کا امکان

جموں وکشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران وسیع پیمانے پر برف وباراں کا امکان

by امت ڈیسک
19/02/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سری نگر: محکمہ موسمیات نے جموں وکشمیر میں جاری طویل خشک موسمی صورتحال ٹوٹ جانے کی نوید سناتے ہوئے اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران وسیع پیمانے پر برف و باراں کی پیش گوئی کی ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سری نگر مختار احمد نے کہا: ‘وادی میں 19 فروری کو دوپہر تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے’۔انہوں نے کہا: ‘اس کے بعد 19 فروری کی شام سے 20 فروری کی سہہ پہر تک وسیع پیمانے پہر برف وباراں کا امکان ہے جس کا زیادہ اثر چناب وادی اور جنوبی کشمیر میں رہ سکتا ہے’۔ان کا کہنا ہے کہ اس دوران وسطی اور شمالی کشمیر میں بارشیں جبکہ ان کے بالائی علاقوں میں 4 سے 8 انچ برف ریکارڈ ہو سکتی ہے۔

موصوف ڈائریکٹر نے کہا کہ اس دوران جموں میں بارشیں ہوسکتی ہیں اور تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں.انہوں نے کہا کہ 21 سے 24 فروری تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔ان کا کہنا ہے کہ اس کے بعد برف و باراں کا ایک اور مرحلہ متوقع ہے جس کے نتیجے میں 25 سے 27 فروری تک برف باری اور بارشیں ہوسکتی ہیں۔

مختار احمد نے کہا کہ سال گذشتہ بھی دسمبر اور جنوری کے مہینوں میں کم برف باری ہوئی تھی جس کے بعد فروری اور مارچ کے مہنیوں میں اچھی بارشیں ہوئی تھیں لیکن اس کے باوجود موسم گرما میں پانی کی قلت کا مسئلہ ہوا تھا جس سے کسانوں کو خاص طور پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔انہوں نے کہا کہ امسال بھی ایسے امکانات نظر آ رہے ہیں تاہم ابھی مارچ اور اپریل مہینے باقی ہیں جن میں بارشیں ہوسکتی ہیں۔

ادھر وادی کے لوگ بالخصوص کسان برف و باراں کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں کیونکہ خشک موسم صورتحال سے جہاں وادی کئی چشمے سوکھ گئے ہیں، وہیں اس دوران کئی علاقوں کے جنگلوں میں آتشزدگی کے واقعات رونما ہو رہے ہیں۔ان کا کہنا ہ کہ وادی میں جاری خشک موسمی صورتحال ان کے لئے انتہائی ضرر رساں ثابت ہوسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں سال رواں کے پہلے ڈیڑھ ماہ کے دوران بارش کی 79 فیصد کمی ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ اس دوران جموں میں بارش کی 84 فیصد کمی درج ہوئی ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

ماہ رمضان کے پیش نظر جامع مسجد سرینگر میں میرواعظ عمر فاروق نے انتظات کا جائزہ لیا

Next Post

سری نگر کے سول سیکرٹریٹ میں کمشنر سیکرٹری کے دفتر پر سی بی آئی کا چھاپہ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

25/01/2026
ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

25/01/2026
وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم  وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

24/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کھیلے گا ٹی20 ورلڈ کپ

24/01/2026
کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

24/01/2026
یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

24/01/2026
Next Post
سری نگر کے سول سیکرٹریٹ میں کمشنر سیکرٹری کے دفتر پر سی بی آئی کا چھاپہ

سری نگر کے سول سیکرٹریٹ میں کمشنر سیکرٹری کے دفتر پر سی بی آئی کا چھاپہ

کورٹ نے صحافی ماجد حیدری پر عاید پی ایس اے کو کالعدم قرار دیا

کورٹ نے صحافی ماجد حیدری پر عاید پی ایس اے کو کالعدم قرار دیا

رامبن: ملزم کی مشتبہ موت، مجسٹریل انکوائری کا حکم

رامبن: ملزم کی مشتبہ موت، مجسٹریل انکوائری کا حکم

ریکھا گپتا دہلی کی وزیراعلیٰ  ہونگی

ریکھا گپتا دہلی کی وزیراعلیٰ ہونگی

سعودی عرب میں قید کشمیری انجینئر: ہائی کورٹ نے کونسلر فراہم کرنے کی درخواست منظور کرلی

سعودی عرب میں قید کشمیری انجینئر: ہائی کورٹ نے کونسلر فراہم کرنے کی درخواست منظور کرلی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »