• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۲۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
جموں و کشمیر کے لوگوں کو گذشتہ دس برسوں کے دوران سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

زبان اور تہذیب وتمدن کو زندہ رکھنا باغیور قوموں کی نشانی ہے: ڈاکٹر فاروق

by امت ڈیسک
21/02/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر : نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبدللہ نے عالمی یوم مادری پر اپنے پیغام میں کہا کہ اپنی زبان، تہذیب و تمدن کو زندہ رکھنا باغیور قوموں کی نشانی ہے۔ انہوں نے کہا ہےکہ تاریخ گواہ ہے کہ جن اقوام نے اپنی زبان،تہذیب و تمدن اور کلچر کو فراموش کیا ان کا نام و نشان ہی تاریخ بن کے رہ گیا۔

ڈاکٹر فاروق عبدللہ کہا کہ جموں جموں وکشمیر میں کی تمام زبانوں کو تا قیامت زندہ رکھنے سے ہی ہماری انفرادیت، پہنچان اور کشمیریت کو زندی رکھا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ کچھ دشمن عناصر اردو اور کشمیری زبانوں کو علاقائی اور مذہبی رنگت دیکر نقصان پہنچانے کے درپے ہیں ہمیں ان عناصر کو ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہے تاکہ آنے والی نسلیں بھی ان زبانوں کی حفاظف اور رکھوالی کریں۔

آج مادری زبان ک عالمی دن منایا جارہا ہے۔ ایسے میں میں مادری زبان کا دن بین الااقوامی سطح پر لسانیات کو فروغ دینے، ثقافت کو بچانے اور بیداری پیدا کرنے کے لیے منایا جاتا ہے۔ ہر سال یہ دنیا بھر میں 21 فروری کو یوم مادری زبان منایا جاتا ہے۔ اس دن کا آغاز سنہ 2000 میں مادری زبانوں کے تحفط کی غرض سے شروع کیا گیا۔ اس دن کو پہلی بار اقوام متحدہ کی تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی تنظیم نے متعارف کرایا تھا۔ کہا جاتا ہے کہ سب سے پہلے یوم مادری زبان بنگلہ دیش میں منایا گیا تھا۔

ادھر ملک بھر کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر میں بھی عالمی مادی زبان کی اہمیت اور تحفظ کے حوالے سے آگاہی کے طور مختلف سمینار، سمپوزیم اور دیگر تقاریب کا انعقاد عمل میں لایا جاتا ہے۔ ایسے میں مادری زبان کے دن پر جموں وکشمیر اکیڈمی آف آرٹ اینڈ کلچر کی جانب سے ایک خاص مشاعرہ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔جس میں الگ الگ علاقائی زبانوں میں مہارت اور دسترس رکھنے والے شعراء حضرات نے اپنا اپنا کلام پیش کیا اور مادی زبانوں کی اہمیت و افادیت کو بھی اجاگر کیا گیا۔

گلوبلائزیشن اور ڈیجیٹلائزیشن کے دور میں کئی مقامی زبانیں معدومیت کے دہانے پر ہیں۔ اقوام متحدہ نے اس مسئلے کو تسلیم کیا اور اس دن کا آغاز کیا تاکہ لوگوں کو اپنی مادری زبان کا احترام اور اس کی اہمیت کو تسلیم کرنے کے ترغیب دی جا سکے۔ ہر زبان ایک میراث ہے جسے ثقافتی تنوع اور بین الثقافتی مکالمے کو یقینی بنانے کے لیے محفوظ کرنے کی ضرورت ہے۔

امریکن شاعر اولیور وینڈیل ہومز کے مطابق” زبان روح کا خون ہے جس میں خیالات چلتے ہیں اور وہ پروان چڑھتے ہیں۔”جیک ایڈورڈ کے مطابق”مادری زبان کے بغیر قوم کیا ہے؟”مہاتما گاندھی کے مطابق مجھے اپنی مادری زبان سے اپنی ماں کے سینے کے ساتھ چمٹے رہنے کی طرح رہنا پسند ہے۔ کیونکہ یہی مجھے زندہ رہنے میں مدد دیتی ہے اور ہر شخص کو اپنی مادری زبان میں تعلیم حاصل کرنا چاہیے۔ آئیے آج بین الاقوامی مادری زبان کے دن ہم عہد کرتے ہیں کہ ہم اپنی مادری زبان کی بقا کے لیے عام بول چال میں اپنی مادری زبان کا استعمال کریں گے اور اپنی مادری زبان کا تحفظ کریں گے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

تیسری عالمی جنگ زیادہ دور نہیں: ڈونلڈ ٹرمپ

Next Post

برف و باراں کے بعد موسم بتدریج بہتر، 24 فروری تک خاص تبدیلی کا کوئی امکان نہیں

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

22/01/2026
بھارت نے زخم دئے، ان سے ہی مرحم لیں گے : الطاف بخاری

جوڈیشل امتحان کے نتائج پر الطاف بخاری کا سوال، علاقائی عدم توازن پر تشویش، ایل جی سے فہرست روکنے کی اپیل

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کیا، بھارت میں کھیلنے سے انکار

22/01/2026
بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

22/01/2026
کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

22/01/2026
ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

22/01/2026
Next Post
کشمیر میں 4 فروری سے 5 فروری کی سہہ پہر تک برف و باراں کا امکان

برف و باراں کے بعد موسم بتدریج بہتر، 24 فروری تک خاص تبدیلی کا کوئی امکان نہیں

سپریم کورٹ نے یاسین ملک کو تہاڑ سے ورچوئلی عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کی

سپریم کورٹ نے یاسین ملک کو تہاڑ سے ورچوئلی عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کی

اسمبلی انتخابات :عمر عبداللہ کا مرکز پر اُن کے خلاف سازش کرنے کا الزام

پہلا بجٹ تمام عوامی مسائل حل نہیں کر سکتا: وزیراعلیٰ عمرعبداللہ

سرینگر میں چوری کا معاملہ حل ملزم گرفتار,مسروقہ مال برآمد

سرینگر میں چوری کا معاملہ حل ملزم گرفتار,مسروقہ مال برآمد

حکومت بار بار جامع مسجد کو بند کرنے سے گریز کرے:میر واعظ

حکومت بار بار جامع مسجد کو بند کرنے سے گریز کرے:میر واعظ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »