• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
بدھ, جنوری ۲۸, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
حکومت بار بار جامع مسجد کو بند کرنے سے گریز کرے:میر واعظ

حکومت بار بار جامع مسجد کو بند کرنے سے گریز کرے:میر واعظ

by امت ڈیسک
21/02/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سری نگر: میرواعظ کشمیر مولوی محمد عمر فاروق نے کشمیری سماج کی موجودہ ابتر صورتحال پر شدید فکر و تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں خود سے یہ سوال کرنا چاہئے کہ بطور ایک قوم ہم کہاں جا رہے ہیں؟.
اطلاعات کے مطابق کئی جمعہ تک نظر بندی سے رہائی کے بعد مرکزی جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ سے قبل ایک بھاری اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے میرواعظ نے کہا کہ جب ہم اپنے ارد گرد نظر دوڑاتے ہیں تو نہ بارش، نہ پانی، نہ برف اور لوگ پانی کی ایک ایک بوند کو ترسنے لگے ہیں کیا یہ سب اللہ کی ناراضگی کی علامت نہیں ہے۔
انہوں نے گزشتہ اقوام کے اوپر اللہ کے قہر کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ جب کسی معاشرے میں بدعنوانی اور نا انصافی عام ہوجاتی ہے تواللہ تعالیٰ بھی اپنی برکتیں اور رحمتیں روک دیتا ہے۔
میرواعظ نے سوپور کے ایک بدنام زمانہ شخص اعجاز شیخ کی بری کرتوتوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ وہ شخص ہے جو کئی دہائیوں تک سینکڑوںمعصوم بچوں کی زندگیاں برباد کرنے کا ذمہ دار ہے اور یہ جرم اس اکیلے کا جرم نہیں ہے بلکہ اس کو جرم کرنے کی شہہ ہماری خاموشی کی وجہ سے ملی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ہم اپنے دین کی تعلیمات سے غافل ہو چکے ہیں، جعلی پیر فقیروں اور توہمات کے پیچھے بھاگ رہے ہیں، بجائے اس کے کہ ہم سچے علم کی جستجو کریں۔ ہم بغیر سوچے سمجھے جعلی پیروں فقیروں پر یقین کرنے لگتے ہیں اور یہ مجرم ہماری لاعلمی کا فائدہ اٹھاتے ہیں اور کمزوروں کا استحصال کرتے ہیں۔ اسی لیے حقیقی اسلامی تعلیم کی اشد ضرورت ہے۔
میرواعظ نے ایسے مجرموںکو کڑی سے کڑی سزا دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ایسے مجرموں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت یا نرمی نہیں برتی جانی چاہئے تاکہ آئندہ کوئی بھی ایسا گھناو نا جرم کرنے کی جرا ت نہ کرے کیونکہ اس کے جرائم نے نہ صرف معصوم بچوں کی زندگیوں کو تباہ کیا بلکہ ایک مقدس پیشے پر بھی بداعتمادی اور بدنامی کا داغ لگا دیا۔
میرواعظ نے کہا کہ ہمارا معاشرہ منشیات، دھوکہ دہی، اور آن لائن جوا جیسی برائیوں میں ڈوب رہا ہے۔ یہ معاشرتی بیماریاں ہماری نسلوں کو تباہ کر رہی ہیں اور ہماری اخلاقی بنیادیں کمزور ہو رہی ہیں۔
میرواعظ نے اس امید کا اظہار کیا کہ حکومت بار بار جامع مسجد کو بند کرنے اور ہمارے مذہبی فرائض کی ادائیگی میں رکاوٹیں ڈالنے سے گریز کرے گی ۔
انہوں نے کہا کہ اب یہ بند ہوجانا چاہئے کیونکہ عبادت الٰہی کی ادائیگی ہمارا حق ہے اور اس معاملے میں غیر ضروری مداخلت ہم سب کیلئے ناقابل قبول ہے۔
انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کا مہینہ قریب آرہا ہے اور یہ ہمارے لئے اللہ کی طرف رجوع کرنے، توبہ کرنے، اور خود کو پاک کرنے کا بہترین موقع ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

سرینگر میں چوری کا معاملہ حل ملزم گرفتار,مسروقہ مال برآمد

Next Post

بیجبہاڑہ میں غیر مقامی مزدور مردہ پایا گیا، تحقیقات شروع

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

28/01/2026
اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

28/01/2026
یاسین ملک اب گواہ سے از خود جرح نہیں کر سکتے

یاسین ملک کیس: دہلی ہائی کورٹ میں این آئی اے کی سزائے موت کی اپیل پر 22 اپریل کو سماعت

28/01/2026
جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

28/01/2026
اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

28/01/2026
مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

28/01/2026
Next Post
بھدوراہ : گیسٹ ہاوس میں تین نوجوان مردہ پائے گئے

بیجبہاڑہ میں غیر مقامی مزدور مردہ پایا گیا، تحقیقات شروع

سعودی عرب میں عرب رہنماؤں کا اجلاس، غزہ سے متعلق ٹرمپ کی تجویز کو یکسر مسترد کر دیا

سعودی عرب میں عرب رہنماؤں کا اجلاس، غزہ سے متعلق ٹرمپ کی تجویز کو یکسر مسترد کر دیا

سوپور پولیس نے دو افراد کو این ڈی پی ایس کے تحت گرفتار کیا

سوپور پولیس نے دو افراد کو این ڈی پی ایس کے تحت گرفتار کیا

وزیر اعلیٰ آج ڈاک بنگلہ گاندربل میں لوگوں سے ملاقات کریں گے

وزیر اعلیٰ آج ڈاک بنگلہ گاندربل میں لوگوں سے ملاقات کریں گے

سری نگر- لیہہ شاہراہ ہنوز بند، قومی شاہراہ پر ٹریفک حسب معمول جاری

سری نگر- لیہہ شاہراہ ہنوز بند، قومی شاہراہ پر ٹریفک حسب معمول جاری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »