• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, فروری ۶, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
کشمیر میں 4 فروری سے 5 فروری کی سہہ پہر تک برف و باراں کا امکان

برف و باراں کے بعد موسم بتدریج بہتر، 24 فروری تک خاص تبدیلی کا کوئی امکان نہیں

by امت ڈیسک
21/02/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک//
سری نگر: وادی کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں برف باری اور میدانی علاقوں میں بارشوں کے بعد موسم میں بتدریج بہتری واقع ہو رہی ہے۔محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں اب 24 فروری تک موسم میں کسی خاص تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ تاہم بعد ازاں 26 سے 28 فروری تک وادی میں برف و باراں کا ایک اور مرحلہ متوقع ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وادی میں 26 سے 28 فروری تک وادی میں کئی مقامات پر برف باری یا بارشوں کا امکان ہے۔
دریں اثنا سری نگر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 11.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 7.8 ملی میٹر بارش اور 7 سینٹی میٹر برف ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ اس دوران وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں 14.6 ملی میٹر بارش اور 13 سینٹی میٹر برف ریکارڈ ہوئی ہے۔
سری نگر ہوائی اڈے پر11.0 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔
سرحید ضلع کپوارہ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 9.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں 14.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔
چرار شریف، سوپور، اور ٹنگہ مرگ میں بالترتیب 3.6 ملی میٹر،8.0 ملی میٹر اور 14.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔
شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ اور بانڈی پورہ میں بالترتیب 12.0 ملی میٹر اور 6.0 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام اور گاندربل میں بالترتیب 7.0 ملی میٹر اور9.0 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔
جنوبی کشمیر کے اننت ناگ، پلوامہ، شوپیاں اور کولگام میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بالترتیب 12.0 ملی میٹر،5.0 ملی میٹر، 10.5 ملی میٹر اور 5.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔
جموں میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 27.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ کٹھوعہ، اودھم پور، رام بن، پونچھ، راجوری، کشتواڑ، ریاسی اور سانبہ میں بالترتیب34.2 ملی میٹر، 34.6 ملی میٹر، 35.5 ملی میٹر، 23.0 ملی میٹر،20.0 ملی میٹر، 16.0 ملی میٹر21.0 ملی میٹر اور20.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔
وادی میں خراب موسمی صورتحال سے شبانہ درجہ حرارت میں گراوٹ درج ہوئی ہے۔
گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 1.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے0.1 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔
سیاحتی مقامات گلمرگ اور پہلگام میں شبانہ درجہ حرارت ایک بار پھر نقطہ انجماد سے نیچے ریکارڈ ہوا ہے۔
گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی5.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ پہلگام میں شبانہ درجہ حرارت منفی2.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت 0.9 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ قاضی گنڈ میں شبانہ درجہ حرارت0.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔ادھر تازہ برف و باراں سے وادی میں لوگوں بالخصوص کسانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔
وادی میں خشک موسم صورتحال سے جہاں وادی کئی چشمے سوکھ گئے ہیں، وہیں اس دوران کئی علاقوں کے جنگلوں میں آتشزدگی کے واقعات رونما ہو رہے ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں سال رواں کے پہلے ڈیڑھ ماہ کے دوران بارش کی 79 فیصد کمی ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ اس دوران جموں میں بارش کی 84 فیصد کمی درج ہوئی ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

زبان اور تہذیب وتمدن کو زندہ رکھنا باغیور قوموں کی نشانی ہے: ڈاکٹر فاروق

Next Post

سپریم کورٹ نے یاسین ملک کو تہاڑ سے ورچوئلی عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

ریزرویشن سے متعلق تجویز لیفٹیننٹ گورنر نے وزارتِ داخلہ کو بھیج دی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

ریزرویشن سے متعلق تجویز لیفٹیننٹ گورنر نے وزارتِ داخلہ کو بھیج دی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

05/02/2026
سری نگر پولیس کی کارروائی، ایک ہی خاندان کے تین منشیات فروش گرفتار، ہیروئن برآمد

سری نگر پولیس کی کارروائی، ایک ہی خاندان کے تین منشیات فروش گرفتار، ہیروئن برآمد

05/02/2026
کانگریس کے صدر کا اسٹیٹ ہُڈ کے لیے واضح ٹائم لائن کا مطالبہ، کشمیری پنڈتوں کی واپسی کے لیے آل پارٹی پینل کی تجویز

کانگریس کے صدر کا اسٹیٹ ہُڈ کے لیے واضح ٹائم لائن کا مطالبہ، کشمیری پنڈتوں کی واپسی کے لیے آل پارٹی پینل کی تجویز

05/02/2026
ریزرویشن اور اسٹیٹ ہُڈ پر حکومتی پالیسی کشمیری نوجوانوں کے لیے وجودی خطرہ: سجاد لون

ریزرویشن اور اسٹیٹ ہُڈ پر حکومتی پالیسی کشمیری نوجوانوں کے لیے وجودی خطرہ: سجاد لون

05/02/2026
عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

پہلگام حملے کے بعد بند سیاحتی مقامات کا مسئلہ وزیر داخلہ کے ساتھ اٹھاؤں گا: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

05/02/2026
بی جے پی حکومت میں عسکریت پسندی میں اڑسٹھ فیصد کمی آئی: امت شاہ

وزیر داخلہ تین روزہ دورے پر آج جموں و کشمیر پہنچے گے

05/02/2026
Next Post
سپریم کورٹ نے یاسین ملک کو تہاڑ سے ورچوئلی عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کی

سپریم کورٹ نے یاسین ملک کو تہاڑ سے ورچوئلی عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کی

اسمبلی انتخابات :عمر عبداللہ کا مرکز پر اُن کے خلاف سازش کرنے کا الزام

پہلا بجٹ تمام عوامی مسائل حل نہیں کر سکتا: وزیراعلیٰ عمرعبداللہ

سرینگر میں چوری کا معاملہ حل ملزم گرفتار,مسروقہ مال برآمد

سرینگر میں چوری کا معاملہ حل ملزم گرفتار,مسروقہ مال برآمد

حکومت بار بار جامع مسجد کو بند کرنے سے گریز کرے:میر واعظ

حکومت بار بار جامع مسجد کو بند کرنے سے گریز کرے:میر واعظ

بھدوراہ : گیسٹ ہاوس میں تین نوجوان مردہ پائے گئے

بیجبہاڑہ میں غیر مقامی مزدور مردہ پایا گیا، تحقیقات شروع

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »