• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
منگل, جنوری ۲۷, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
وزیر اعلیٰ نے بلاور میں دو افراد کی موت کی تحقیقات کرنے کا حکم دیا

جن کیلئے ریاستی درجہ ضروری ہوگا اس کیلئے بھی لڑائی جاری ہے: عمر عبداللہ

by امت ڈیسک
24/02/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
ہمارا منشور پانچ دن یا پانچ ہفتے کیلئے نہیں اور ہم جانتے ہیں کہ منشور میں کئے گئے وعدوں کو کیسے پورا کیا جائے گا کی بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ نے کہا کہ تمام مسائل کا حل یوٹی میں نہیںہوگا اور اس کیلئے ریاستی درجے کی بحالی ضروری ہے جس کی جدو جہد ہم لڑ رہے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ بجٹ پیش کرنے سے قبل اس پر کوئی بھی بات کرنا ایک بڑی غلطی ہو گی اور کہا کہ جو بھی بجٹ میں ہمیں ڈالنا ہوگا یا نہیں وہ 7مارچ کو قانون ساز اسمبلی میں ہوگا ۔سی این آئی کے مطابق سکاسٹ کشمیر میں ایک تقریب کے حاشیہ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ نے کہا کہ بجٹ اجلاس سے قبل اس بارے میں بات کرنا ایک بڑی غلطی ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے جو بجٹ میں ڈالنا ہوگا یا نہیں یہ سب 7مارچ کو جموں کشمیر قانو ن ساز اسمبلی میں بجٹ پیش کرنے کے دوران سامنے آیا گا اور کہا کہ فی الحال میں اس پر کوئی بات نہیںکروں گا ۔ایک سوال کے جواب میں وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ نے کہا کہ انتخابی منشور کے دوران جموں کشمیر کے عوام کے ساتھ جو بھی وعدے کئے گئے ہیں ان کو پورا کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا منشور پانچ دن یا پانچ ہفتے کیلئے نہیں بلکہ پانچ سال کیلئے ہیں ۔ انہوں نے کہا ” آپ انتظار کریں ، ابھی ہمارا پہلا بجٹ بھی پیش نہیںہوگا ۔ “ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے پہلے بھی کہا ہے کہ یوٹی میں جو چیزیں ہوسکتی ہے ان کو پورا کیا جائے گا اور دیگر چیزوں کیلئے ہمیں ریاستی درجہ کی بحالی لازمی ہے ۔ عمر عبد اللہ نے کہا ” جو چیزیں ہم یوٹی میں کر سکتے ہیں ہم کریں گے “ ۔ انہوں نے کہا کہ کچھ چیزوں کا حل ریاست میں ہے اور اس کیلئے ہم لڑائی لڑرہے ہیں ۔ عمر عبد اللہ نے ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ رواں موسم سرما کے دوران انتہائی کم برفباری اور بارشیں ہوئی جس کا اثر موسم گرما میں ہوگا اور کہا کہ ہم نے پہلی ہی کہا تھا کہ ہمیں اس کیلئے تیاری پہلی سے کرنی ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پانی کی قلت موسم گرما میں ہوگی اور اس کیلئے سرکاری سطح پر اقدامات اٹھانے ہونگے وہ اٹھائیں جائیں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ظاہر سی بات ہے کہ اگر بارشیں کم ہو تو پانی کی قلت آگے ہو گی ۔ عمر عبد اللہ نے کہا کہ اس کیلئے ہم نے پہلے بھی کہا تھا پانی کے صیح استعمال کیا جائے تاکہ آگے ہمیں کسی بھی طرح کے مشکلات کا سامنا نہ ہو ۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کیلئے جو بھی اقدامات اٹھانے ہونگے ہم جل شکتی محکمہ کے ساتھ بیٹھ کو اس کو پورا کریںگے ۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

پی ڈی پی اسمبلی میں تین اہم بل پیش کرے گی: وحید پرہ

Next Post

کٹھوعہ میں کار سے 35لاکھ روپیہ برآمد : پولیس

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

موہن بھاگوت کے بیان پر آرایس ایس کی وضاحت

ہندو سماج کو تین بچے پیدا کرنے سے کسی نے نہیں روکا : موہن بھاگوت

26/01/2026
یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

26/01/2026
جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

26/01/2026
پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

26/01/2026
کشتواڑ کے سنگھ پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم

کشتواڑ کے جنگلات میں تازہ تصادم، فائرنگ کا تبادلہ جاری

26/01/2026
نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
Next Post
کٹھوعہ میں کار سے 35لاکھ روپیہ برآمد : پولیس

کٹھوعہ میں کار سے 35لاکھ روپیہ برآمد : پولیس

کشمیری پنڈتوں کی گھر واپسی کے لئے عمر سرکار کو ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا: انوراگ ٹھاکر

کشمیری پنڈتوں کی گھر واپسی کے لئے عمر سرکار کو ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا: انوراگ ٹھاکر

سنبھل جامع مسجد کی صفائی اجازت کے بغیر نہ کی جائے: کلکٹر

سنبھل جامع مسجد کی صفائی اجازت کے بغیر نہ کی جائے: کلکٹر

بڈگام:جے سی بی الٹنے سے ڈرائیور کی موت

بڈگام:جے سی بی الٹنے سے ڈرائیور کی موت

*پہلگام روڈ حادثہ میں موٹرسائیکل سوار ہلاک، 2 سوار زخمی*

راجوری کے تھانہ منڈی میں سڑک حادثہ، ایک شخص کی موت دوسرا زخمی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »