• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
منگل, جنوری ۲۷, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
سنبھل جامع مسجد کی صفائی اجازت کے بغیر نہ کی جائے: کلکٹر

سنبھل جامع مسجد کی صفائی اجازت کے بغیر نہ کی جائے: کلکٹر

by امت ڈیسک
24/02/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سنبھل: ماہ رمضان سے قبل مسجد کی صفائی اور رنگ و روغن کے لئے شاہی جامع مسجد انتظامی کمیٹی کے محکمہ آثار قدیمہ سے اجازت طلب کرنے کے ایک دن بعد سنبھل اڈمنسٹریشن نے پیر کے دن کہا کہ محکمہ آثار قدیمہ کی اجازت کے بغیر کوئی بھی کام نہ کیا جائے۔

شاہی جامع مسجد انتظامی کمیٹی کے صدرظفر علی نے اتوار کے دن میڈیا کو بتایا تھا کہ کمیٹی نے محکمہ آثار قدیمہ کو لکھا ہے کہ رمضان کے مدنظر مسجد کی صفائی، رنگ و روغن اور آرائش کی اجازت دی جائے۔

کمیٹی کے اس مکتوب کے بارے میں پوچھنے پر سنبھل کے ضلع مجسٹریٹ (کلکٹر) راجندر پینسیا نے میڈیا سے کہا کہ معاملہ عدالت میں ہے اور جائیداد محکمہ آثار قدیمہ کی ہے، فیصلہ اسی کو کرنا ہے۔ ہم کہہ چکے ہیں کہ محکمہ آثار قدیمہ کی اجازت ملنے تک کسی کو بھی وہاں کوئی کام کرانا نہیں چاہئے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ میرے خیال میں اِس قسم کی عمارت کے رنگ و روغن کی کوئی ضرورت نہیں ہے، پھر بھی فیصلہ محکمہ آثار قدیمہ کو کرنا ہے۔ ہمارا اس میں کچھ بھی نہیں ہے۔

انتظامی کمیٹی نے اپنے مکتوب میں کہا کہ صدیوں سے رمضان سے قبل مسجد کی صفائی اور رنگ و روغن کا کام ہوتا رہا ہے اور اس پر محکمہ آثار قدیمہ نے کبھی بھی کوئی اعتراض نہیں کیا۔ امن و ہم آہنگی کی برقراری کے احتیاطی اقدام کے طور پر کمیٹی نے اس بار اجازت لینے کا فیصلہ کیا۔

ظفر علی نے کہا کہ کمیٹی دیرینہ روایت کی برقراری کے لئے رسمی اجازت مانگ رہی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ محکمہ اِس کی اجازت دے گا۔ مغل دور کی عمارت اس وقت سرخیوں میں آئی تھی، جب ایک سروے کے دوران احتجاجیوں اور سیکورٹی عملہ میں جھڑپیں ہوئی تھیں۔ ہندوفریق کا دعویٰ ہے کہ اِس مسجد کی جگہ پر کبھی ہری ہر مندر ہوا کرتا تھا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

کشمیری پنڈتوں کی گھر واپسی کے لئے عمر سرکار کو ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا: انوراگ ٹھاکر

Next Post

بڈگام:جے سی بی الٹنے سے ڈرائیور کی موت

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

موہن بھاگوت کے بیان پر آرایس ایس کی وضاحت

ہندو سماج کو تین بچے پیدا کرنے سے کسی نے نہیں روکا : موہن بھاگوت

26/01/2026
یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

26/01/2026
جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

26/01/2026
پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

26/01/2026
کشتواڑ کے سنگھ پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم

کشتواڑ کے جنگلات میں تازہ تصادم، فائرنگ کا تبادلہ جاری

26/01/2026
نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
Next Post
بڈگام:جے سی بی الٹنے سے ڈرائیور کی موت

بڈگام:جے سی بی الٹنے سے ڈرائیور کی موت

*پہلگام روڈ حادثہ میں موٹرسائیکل سوار ہلاک، 2 سوار زخمی*

راجوری کے تھانہ منڈی میں سڑک حادثہ، ایک شخص کی موت دوسرا زخمی

کشمیر میں موسمی صورتحال مسلسل دگرگوں،3 اگست تک یہی صورتحال جاری رہنے کا امکان

کشمیر میں منگل کی شام سے تین دنوں پر محیط برف و باراں کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

سری نگر میں ‘سون میراث’ سری نگر ہیریٹیج فیسٹیول شروع

سری نگر میں ‘سون میراث’ سری نگر ہیریٹیج فیسٹیول شروع

وائٹ نائٹ کور کے جی او سی نے ڈیرہ کی گلی کا دورہ کیا

وائٹ نائٹ کور کے جی او سی نے ڈیرہ کی گلی کا دورہ کیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »