امت نیوز ڈیسک //
سری نگر: قاضی گنڈ کا ایک جے سی بی آپریٹر پیر کو وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع کے باندر پورہ علاقے میں گاڑی الٹنے کے بعد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔
حکام نے بتایا کہ بڈگام میں ایک جے سی بی گاڑی الٹ گئی جس سے ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا۔ اسے فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
انہوں نے بتایا کہ متوفی کی شناخت شاہنواز احمد شان ولد بشیر احمد شان ساکن نپورہ، قاضی گنڈ کے بطور ہوئی ہے۔
حکام نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے، مزید تحقیقات جاری ہیں۔ (جے کے این ایس)











