• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
سری نگر پولیس نے نقلی پولیس کمانڈوز کے ایک گروہ کا پردہ فاش کیا، چار افراد گرفتار: پولیس

سری نگر پولیس نے نقلی پولیس کمانڈوز کے ایک گروہ کا پردہ فاش کیا، چار افراد گرفتار: پولیس

by امت ڈیسک
26/02/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سری نگر:جموں وکشمیر پولیس نے ہائی وے پر رات کے دوران لوگوں کو لوٹنے والے نقلی پولیس کمانڈو ز کے ایک گروہ کا پردہ فاش کرکے چار افراد کی گرفتاری عمل میں لائی ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار شدگان کے قبضے سے کھلونا نما بندوق، ایک گاڑی، وردی اور دیگر قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا۔

پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ 22فروری 2025کو شالہ ٹینگ پولیس اسٹیشن میں چنچل سنگھ ولد شیر سنگھ ساکن ہریانہ نے تحریری طورپر شکایت درج کی کہ رات کے دوران ملورہ شالہ ٹینگ کے نزدیک نالہ معلوم افراد نے بندوق کی نوک پر اس سے نقدی اور قیمتی اشیاءلوٹ کر فرار کی راہ اختیار کی۔

انہوں نے بتایا کہ تحریری شکایت موصول ہونے کے بعد پولیس نے معاملے کے متعلق ایف آئی آر زیر نمبر 15کے تحت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ۔

پولیس بیان کے مطابق بندوق کی نوک پر لوگوں کولوٹنے والے اس گروہ کو دھر دبوچنے کی خاطر کئی ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔

انہوں نے کہاکہ چند روز کے اندر اندر ہی پولیس نے چھاپہ ماری کے دوران سری نگر کے مختلف علاقوں سے چار افراد کو حراست میں لیا۔

گرفتار شدگان کی شناخت ساہل احمد شیخ ولد معراج الدین ساکن ساکن نارکراہ بڈگام، عاقب احمد شیخ ولد معراج الدین شیخ ساکن نارکراہ بڈگام، ارباز احمد وانی ولد ہلال احمد وانی ساکن ایس ڈی کالونی بٹہ مالو اور فیصل احمد شاہ ولد آزاد احمد شاہ ساکن نوہٹہ کے بطور کی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ تفتیش کے بعد پولیس نے دو کھلونا نما بندوق، نو موبائیل فون، ایک سیوفٹ گاڑی، اے ٹی ایم کارڈس، نقدی اور سیاہ رنگ کی وردیاں برآمد کیں۔

ترجمان کے مطابق پوچھ تاچھ کے دوران منکشف ہوا کہ گرفتا رشدگان ملک کی مختلف ریاستوں کی نمبر پلیٹ والی گاڑی کو روک کر بندوق کی نوک پر ان سے پیسے اور قیمتی اشیاءلوٹ لیتے تھے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ سیاہ رنگ کی کمانڈ وردی پہن کر مذکورہ افراد نقلی بندو ق ہاتھ میں لئے ڈرائیوروں کو ڈرا دھمکا کرا ن سے نقدی ، اے ٹی ایم کارڈ اور دیگر اشیاء پر ہاتھ صاف کرتے تھے۔

بتادیں کہ گرفتار شدگان کے خلاف مختلف پولیس تھانوں میں متعدد ایف آئی آر درج ہیں ۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

بے گناہ کو ہراساں نہ کیا جائے اور مجرم کو بخشا نہیں جانا چاہئے، یہ حکومت کا رہنما اصول ہے: ایل جی

Next Post

سجاد لون نے جے ڈی ایف کا مین سٹریم سیاست میں کیا خیرمقدم

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

22/01/2026
ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

22/01/2026

عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

21/01/2026
این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

21/01/2026
پونچھ میں کنٹرول لائن کے قریب بی ایس ایف اہلکار لاپتہ

کیرن سیکٹر میں ایل او سی پر پاکستانی فوج کی ہوائی فائرنگ، بھارتی فوج کا محتاط جواب

21/01/2026
Next Post
سجاد لون نے جے ڈی ایف کا مین سٹریم سیاست میں کیا خیرمقدم

سجاد لون نے جے ڈی ایف کا مین سٹریم سیاست میں کیا خیرمقدم

میرواعظ کے والد نسبتی چل بسے

میرواعظ کے والد نسبتی چل بسے

فوج کا راجوری میں ملی ٹنٹوں کے حملے میں کسی بھی جانی نقصان سے انکار

فوج کا راجوری میں ملی ٹنٹوں کے حملے میں کسی بھی جانی نقصان سے انکار

ماہ مبارک رمضان کے پیش نظر تمام تر تیاریوں کو حتمی شکل دی گئی ہے:صوبائی کمشنر کشمیر

ماہ مبارک رمضان کے پیش نظر تمام تر تیاریوں کو حتمی شکل دی گئی ہے:صوبائی کمشنر کشمیر

شہر سرینگر کے اسکول میں یکم اکتوبر سے اوقات کار میں تبدیلی

خراب موسمی صورتحال : اسکولوں میں 5مارچ تک سرمائی تعطیل میں اضافہ کا امکان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »