• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۳۰, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
پاکستان: بنوں میں فوجی اڈے پر خودکش حملے میں 12 افراد ہلاک

پاکستان: بنوں میں فوجی اڈے پر خودکش حملے میں 12 افراد ہلاک

by امت ڈیسک
05/03/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا میں حکام اور مقامی ہسپتال کے اہلکاروں کے مطابق منگل کی شام کو بنوں شہر میں واقع فوجی چھاؤنی پر عسکریت پسندوں کی جانب سے حملہ کرنے کی کوشش کے دوران کم از کم ایک درجن افراد ہلاک اور تیس کے قریب زخمی ہو گئے۔

حکام کے مطابق دوسرے حملہ آوروں کے کمپاؤنڈ میں داخل ہونے سے پہلے دو خود کش حملہ آور بنوں چھاؤنی کی دیوار کو توڑنے میں کامیاب ہوئے، تاہم پاکستانی فورسز نے ان کے اس حملے کو پسپا کر دیا۔

پاکستان: عسکریت پسندوں کے حملے میں تین پولیس اہلکاروں سمیت چار ہلاک

شدت پسندوں کا افطار کے دوران حملہ
شدت پسندوں کی جانب سے یہ حملہ افطار کرنے کے دوران کیا گیا، جس میں کم از کم 12 افراد ہلاک اور دس فوجیوں سمیت 30 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

ہائی سکیورٹی زون میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران عسکریت پسندوں کی جانب سے بنوں چھاؤنی کے احاطے میں بارود سے بھری دو گاڑیاں ٹکرانے کے سبب بہت زور کا دھماکہ ہوا، جس میں پانچ خواتین اور چار بچوں کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔

عسکریت پسندوں نے چھاؤنی کے داخلی راستے پر تعینات سکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے روکنے کے بعد گیٹ پر ہی گاڑیوں کو دھماکے سے اڑا دیا۔ دھماکوں کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ قریب کے مکانات اور مسجد منہدم ہو گئی اور افطار کے لیے جمع ہونے والے متعدد افراد ملبے تلے دب گئے۔

پاکستان کا افغانستان سے ‘دہشت گردوں’ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

چھ حملہ آور بھی ہلاک
حکام کے مطابق دھماکوں کے بعد "عسکریت پسندوں کی ایک غیر متعینہ تعداد” نے کیمپ کے اندر گھسنے کی کوشش کی، جس کے نتیجے میں فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوا۔

بنوں حملے کے بعد کا منظر
دھماکوں کی شدت کے باعث آس پاس کے متعدد مکانات کی چھتیں اور دیواریں گرنے کی اطلاع ہے، زحمیوں کو مقامی ہسپتال میں بھرتی کیا گیا ہے، جبکہ امدادی کارروائیاں جاری ہیںتصویر: REUTERS
خبر رساں ادارے اے پی نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ایک مقامی اہلکار کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ "دیوار میں شگاف پڑنے کے بعد، پانچ سے چھ مزید حملہ آوروں نے چھاؤنی میں داخل ہونے کی کوشش کی، لیکن انہیں مار دیا گیا۔”

ایک مقامی اہلکار نے پاکستانی میڈیا ادارے ڈان کو بتایا، "حملہ افطار کے چند منٹ بعد شام ساڑھے چھ بجے شروع ہوا۔ حملے کے دوران عسکریت پسندوں نے آر پی جی اور دستی بم داغے۔ اضافی دستے اور ایس ایس جی کمانڈوز کو علاقے میں بھیج دیا گیا ہے۔”

پاکستانی طالبان سے وابستہ ایک گروپ جیش فرسان محمد نامی گروپ نے ان دھماکوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ اس کا تعلق حافظ گل بہادر مسلح گروپ کے ایک دھڑے سے بتایا جاتا ہے۔

اس نے اس حملے میں پاکستانی سکیورٹی فورسز کے درجنوں ارکان کے ہلاک کرنے کا بھی دعوی کیا اور کہا، "ہمارے جنگجوؤں نے ایک اہم ہدف تک رسائی حاصل کی اور کنٹرول حاصل کر لیا۔” تاہم ان دعووں کی آزاد ذرائع سے کوئی تصدیق نہیں ہو سکی۔

پاکستانی فوج نے بھی فوری طور پر کسی جانی نقصان کی تصدیق نہیں کی، تاہم بنوں کے ڈسٹرکٹ ہسپتال کا کہنا ہے کہ کم از کم ایک درجن افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

دھماکوں کی شدت کے باعث آس پاس کے متعدد مکانات کی چھتیں اور دیواریں گرنے کی اطلاع ہے۔ فوجی چھاؤنی کے داخلی دروازے سے متصل ایک مسجد بھی منہدم ہو گئی اور مبینہ طور پر متعدد نمازی ملبے کے نیچے دب گئے۔ انہیں ملبے سے نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

چند روز قبل ہی پاکستان کے ایک مدرسے میں خودکش حملہ ہوا تھا، جس میں چھ افراد ہلاک ہوئے تھے اور اس کے بعد یہ نیا حملہ فوجی چھاؤنی پر ہوا ہے۔

ایک امدادی اہلکار نے بتایا کہ امدادی کارروائیوں کے لیے ایمبولینسوں کے ساتھ طبی ٹیموں کو علاقے میں روانہ کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ "لوگ تباہ شدہ مکانات اور ایک مسجد کے ملبے کے نیچے پھنسے ہوئے ہیں اور امدادی کارکن انہیں نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔”

ایک مقامی پولیس افسر زاہد خان نے بتایا کہ دھماکے کے سبب دھوئیں کے بادل فضا میں بلند ہوئے اور دھماکوں کے بعد گولیاں چلنے کا سلسلہ بھی جاری رہا۔ ہسپتال کے حکام نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں چار بچے تھے، جو دھماکوں کی جگہ کے قریب ہی رہتے تھے۔

بنوں ڈسٹرکٹ ہسپتال کے ترجمان محمد نعمان نے بتایا کہ شام کو ہونے والے دھماکوں سے گھروں اور دیگر عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چھتیں اور دیواریں گر گئیں اور اسی وجہ سے جانی نقصان ہوا ہے۔

ہسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر احمد فراز خان نے کہا، "اب تک ہمیں 42 متاثرین، 12 ہلاک اور 30 ​​زخمی موصول ہوئے ہیں۔ ان میں سے کچھ کی حالت نازک ہے لیکن زیادہ تر کی حالت مستحکم ہے۔ تمام ڈاکٹروں بالخصوص سرجنز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو ڈیوٹی پر طلب کر لیا گیا ہے اور میڈیکل ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔”

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

بارہمولہ میں پولیس چوکی کے قریب دھماکے جیسی آواز سنی، پولیس کو گرینیڈ حملے کا شبہ

Next Post

کشمیر میں 9 مارچ کی شام تک موسم خشک رہنے کا امکان

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

کیرن سیکٹر میں پاکستانی ڈرونز کی پرواز، بھارتی فوج کی وارننگ فائرنگ

کیرن سیکٹر میں پاکستانی ڈرونز کی پرواز، بھارتی فوج کی وارننگ فائرنگ

30/01/2026
عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

جموں میں نیشنل لا یونیورسٹی کے مطالبے پر طلبہ احتجاج، وزیراعلیٰ کا ردعمل — کہا: جب جموں کو آئی آئی ٹی، آئی آئی ایم ملے تو کشمیر میں کوئی احتجاج نہیں ہوا

29/01/2026
اے سی بی کا سوپور میں اے آر ٹی او دفتر پر چھاپہ

جموں میں اے سی بی کی کارروائی، سابق ایم ڈی اور موجودہ ڈپٹی ایم ڈی سیکوپ کے خلاف غیر قانونی تقرری پر مقدمہ درج

29/01/2026
عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش پر حملہ: وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر عمر عبداللہ کا سخت کارروائی کا مطالبہ

29/01/2026
* جے اینڈ کے نظربندوں کو UT جیلوں سے باہر منتقل کرنے کے خلاف سپریم کورٹ نے درخواست ہائی کورٹ میں منتقل کردی*

سپریم کورٹ نے یو جی سی رولز 2026 پر روک لگائی

29/01/2026
حیدر بیگ پٹن میں ٹرک اور کار کی ٹکر، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

حیدر بیگ پٹن میں ٹرک اور کار کی ٹکر، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

29/01/2026
Next Post
وادی میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران ہلکے درجے کے برف و باراں کا امکان

کشمیر میں 9 مارچ کی شام تک موسم خشک رہنے کا امکان

مہاراجہ ہری سنگھ کے باغیوں کو شہید نہیں کہا جا سکتا ہے: سنیل شرما

مہاراجہ ہری سنگھ کے باغیوں کو شہید نہیں کہا جا سکتا ہے: سنیل شرما

13 جولائی کے شہیدوں نے ملک کے آئین کو مضبوط بنانے کے لئے اپنی جانیں نچھاور کیں: سریندر چودھری

13 جولائی کے شہیدوں نے ملک کے آئین کو مضبوط بنانے کے لئے اپنی جانیں نچھاور کیں: سریندر چودھری

شمیمہ فردوس اورسجاد لون کے درمیان تلخ کلامی

شمیمہ فردوس اورسجاد لون کے درمیان تلخ کلامی

سربل سونہ مرگ میں برفانی تودا گر آیا

سربل سونہ مرگ میں برفانی تودا گر آیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »